Sunday, May 10, 2015

اللہ تعالی انسان سے فرماتا ہے



اللہ تعالی انسان سے فرماتا ہے:
◄میری طرف آکر تو دیکھ ............. متوجہ نہ ہوں تو کہنا
◄میری راہ پر چل کر تو دیکھ...............راہیں نہ کھول دوں تو کہنا
◄میرے لیے بے قرار ہو کر کے تو دیکھ ..........قدر کی حد نہ کردوں تو کہنا
◄میرے کوچے میں بک کر تو دیکھ .......انمول نہ کردوں تو کہنا
◄میرے لئےدھونی مار کر تو دیکھ.......علم کی حکمت کے موتی نہ بکھیردوں تو کہنا
◄مجھے اپنا رب مان کر تو دیکھ.......سب سے بے نیاز نہ کر دوں تو کہنا
◄میرے خوف سے آنسو بہا کر کے تو دیکھ......مغفرت کے دریا بہا نہ دوں تو کہنا
◄وفا کی لاج نبھا کرتو دیکھ............عطا کی حد نہ کر دوں تو کہنا
◄میرے نام کی تعظیم کرکے تو دیکھ ...........تکر یم کی حد نہ کر دوں تو کہنا
◄مجھے حیئ القیوم مان کر تو دیکھ ......ابدی حیات کا امین نہ کردوں تو کہنا
◄اپنی ہستی فنا کر کے تو دیکھ.....جام بقا سے سر فراز نہ کر دوں تو کہنا
◄بالآ خرمیرا ہو کر تو دیکھ..........ہرکسی کو تیرا نہ کر دوں تو کہنا

(مقالاتِ حکمت از صوفی برکت علی لودھیانوی)

#اجالا
 
 
 
 
 

No comments:

Post a Comment