Sunday, May 10, 2015

بہترین اخلاق



السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه:

شعور کی ایک سطح وہ ہے جہاں انسان بد کلامی کا جواب بد کلامی سے دیتا ہے، اینٹ کے جواب میں پتھر دے مارتا ہے- شعور کی دوسری سطح وہ ہے جہاں انسان بد کلامی کے جواب میں خاموشی اختیار کرتا ہے اور اور بد کلامی کرنے والے کو اپنے حال پر چھوڑ دیتا ہے- شعور کی ایک تیسری سطح بھی ہے- اس میں انسان نہ صرف یہ کہ اپنے جذبات پر قابو پاتا ہے بلکہ برے اخلاق کا جواب بہترین اخلاق سے دیتا ہے- شعور کی یہی تیسری سطح ہے جو بد ترین دشمن کو بہترین دوست میں تبدیل کر دیتی ہے اور جس کی وجہ سے معاشرہ میں اچھا اخلاق پروان چڑھتا ہے..

خوش رہیے ۔ محبتیں بانٹتے رہیے!

ایڈمن:#صنم
 
 

No comments:

Post a Comment