پھر فرماتا ہے کہ بھلائی اور برائی والے مختلف درجوں پر ہیں،
[تفسیر ابن ابی حاتم:646/2]
وہ جنت کے درجوں میں ہیں اور یہ جہنم کے طبقوں میں، جیسا کہ دوسری جگہ ہے آیت
«وَلِكُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوْا»
[6-الأنعام:32]
ہر ایک کے لیے ان کے اعمال کے مطابق درجات ہیں۔ پھر فرمایا اللہ ان کے اعمال دیکھ رہا ہے اور عنقریب ان سب کو پورا بدلہ دے گا، نہ نیکی ماری جائے گی، اور نہ بدی بڑھائی جائے گی، بلکہ عمل کے مطابق ہی جزا سزا ہو گی۔

No comments:
Post a Comment