اللہ کی راہ میں قتل ہونا یا مرنا، اللہ کی مغفرت و رحمت کا ذریعہ ہے اور یہ قطعاً دنیا و مافیہا سے بہتر ہے ،کیونکہ یہ فانی ہے اور وہ باقی اور ابدی ہے ،پھر ارشاد ہوتا ہے کہ خواہ کسی طرح دنیا چھوڑو ،مر کر یا ،قتل ہو کر لوٹنا تو اللہ ہی کی طرف ہے ،پھر اپنے اعمال کا بدلہ اپنی آنکھوں سے دیکھ لو گے، برا ہو تو ،بھلا ہو تو
مطلب یہ کہ تمہیں مر کر بہر حال ہمارے پاس آنا اور اپنے اعمال کا اچھا یا برا بدلہ پانا ہے، اگر تمہاری زندگی اللہ کے کلمہ کو بلند کرنے کی خاطر ہو اور اسی کی راہ میں موت ہو، تو تم اپنے اعمال کا خوش کن بدلہ پاؤ گے۔

No comments:
Post a Comment