Tuesday, February 3, 2015

عشق


میں نے تجھ سے عشق کیا دو طرح سے،

ایک عشق جس میں خود غرضی شامل ہے، اور دوسرا جس کے تُو قابل ہے،
جس عشق میں میری خود غرضی شامل ہے اُس میں میں نے خود کو قید کر لیا تیرے ساتھ، تاکہ کوئی اور وجود باقی نہ رہے۔۔۔۔

جس عشق کے تُو قابل ہے اس میں تُو حجاب نہیں اُٹھاتا کہ میں تیرا دیدار کر سکوں۔۔۔۔
اگرچہ اس میں یا اُس میں دونوں میں میرا کمال نہیں، لیکن اس میں یا اُس میں دونوں میں تعریف صرف تیرے لئے ہے۔۔۔۔۔۔ღ

حضرت رابعہ بصری رحمتہ اللہ علیہا
 
 
 
 

ہر جوڑ پر ایک صدقہ ہے

محبت


چاند پر اک مے کدہ آباد ہونا چاہیے
یا محبت کو یہی آزاد ہونا چاہیے

خوبصورت تتلیوں نے کھول کر رکھ دی کتاب
غنچوں کی جانب سے کچھ ارشاد ہونا چاہیے

نامور عشاق کی ناکامی سے ثابت ہوا
عشق کے مضموں کا استاد ہونا چاہیے

خون سے خط لکھ تو لوں پر پیار کے اظہار کا
راستہ آسان تر ایجاد ہونا چاہیے
 
 
 
 
 

ﺍﮮ ﻣﺮﮮ ﮐﺒﺮﯾﺎ

الحمد للہ رب العالمین

Soft Hearted People

Soft Hearted People Are Not Fools, They Know What People Did To Them But They Forgive Again And Again Because They Have Beautiful Hearts.




زبان



خوبصورتی ایک نعمت ھے
لیکن سب سے خوبصورت آپ کی زبان ھے
چاھیں تو دل جیت لیں
چاھیں تو دل چیر دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ıllı ~*..Sanam..*~ ıllı



شکوے سے شکر تک


شکوے سے شکر تک

زندگی ابھی ختم نہیں ہوئی۔۔۔
بس فرق یہ ہے کہ اب میری ڈائری میں اللہ سے شکوے کم ہو گئے ہیں۔۔۔۔
میں نے ان چیزوں پر راضی ہونا سیکھ لیا ہے جو وہ مجھے دیتا ہے اور ان چیزوں کی تلاش چھوڑ دی ہے جو لاحاصل ہے۔۔۔۔ اور زندگی اب واقعی گلزار لگتی ہے۔۔۔۔ سب کچھ پرفیکٹ نہ ہونے کے باوجود بھی۔۔۔۔ خوشی اور غم کے دائرے میں گھومتے رہنے کے باوجود بھی .......... !

 

~ς੭~ ς੭ ~Sanam~ ς੭ ~ς੭~





محبت کی لکیر

محبت کی لکیر ہاتھ پر نہیں دل پر بنتی ہے، اسے ظاھری انکھ سے نہیں دیکھا جاسکتا ...