Tuesday, February 4, 2025

ستاروں کے فوائد


آسمان و زمین میں اللہ تعالیٰ نے ایسی نشانیاں رکھ  دی ہیں کہ خشکی اور تری میں جو راہ بھول جائے وہ انہیں دیکھ  کر راہ راست اختیار کر لے۔ جیسے فرمایا ہے کہ 
«وَبِالنَّجْمِ هُمْ يَهْتَدُونَ» 
[16-النحل:16]
 ‏‏‏‏” ستاروں سے لوگ راہ پاتے ہیں 
«وَهُوَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ النُّجُومَ لِتَهْتَدُوا بِهَا فِي ظُلُمَاتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ»
  سمندروں میں خشکی میں انہیں دیکھ کر اپنا راستہ ٹھیک کر لیتے ہیں “ [6-الأنعام:97] ‏‏‏‏
بادل پانی بھرے برسیں اس سے پہلے ٹھنڈی اور بھینی بھینی ہوائیں چلاتا ہے۔ جس سے لوگ سمجھ جاتے ہیں کہ اب رب کی رحمت برسے گی۔ اللہ کے سوا ان کاموں کا کرنے والا کوئی نہیں نہ کوئی ان پر قادر ہے۔ تمام شریکوں سے وہ الگ ہے پاک ہے سب سے بلند ہے۔

No comments:

Post a Comment