Saturday, January 26, 2019

اللہ تعالیٰ کی رحمت



بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
وَمَنْ يَّعْمَلْ سُوْءًا اَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهٝ ثُـمَّ يَسْتَغْفِـرِ اللّـٰهَ يَجِدِ اللّـٰهَ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا
اور جو کوئی برا کام کرے یا اپنی جان پر ظلم کرے پھر اللہ سے بخشش طلب کرے وہ اللہ کو بڑا بخشنے والا نہایت مہربان پائے گا۔
النساء : 110

سیدنا ابوموسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ اللہ رب العزت رات کے وقت اپنا ہاتھ پھیلاتا رہتا ہے تاکہ دن کے گناہ گار کی توبہ قبول کرے اور اپنا ہاتھ دن کو پھیلاتا رہتا ہے تاکہ رات کے گناہ گار کی توبہ قبول کرے یہاں تک کہ سورج مغرب سے طلوع ہو۔
صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2489

لہٰذا ہمیں گناہوں کی کثرت کے باوجود اللہ تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہئے

#متـــــاع_جـــــاں

No comments:

Post a Comment