Tuesday, September 24, 2019

مدینہ یاد آتا ہے


درِاقدس پہ حالِ دل سنانا یاد آتا ہے
مدینہ یاد آتا ہے مدینہ یاد آتا ہے
مدینہ میں جو گزرا وہ زمانہ یاد آتا ہے
مدینہ یاد آتا ہے مدینہ یاد آتا ہے.

خدا کے نور کے جلوے جو دیکھے میں نے طیبہ میں
مجھے رہ رہ کے وہ منظر سہانا یاد آتا ہے
مدینہ یاد آتا ہے مدینہ یاد آتا ہے.

ادب سے بیٹھ کر اُس گنبدِ خضریٰ کے سائے میں
نبی کی یاد میں آنسو بہانا یاد آتا ہے
مدینہ یاد آتا ہے مدینہ یاد آتا ہے.

رسول الله کے دربار میں شوق و محبت سے
وہ میرا روز و شب کا آنا جانا یاد آتا ہے
مدینہ یاد آتا ہے مدینہ یادآتا ہے.

مزارِ فاطمہ پر کربلا والوں کی یاد آئی
مدینے والے آقا کا گھرانا یاد آتا ہے
مدینہ یاد آتا ہے مدینہ یاد آتا ہے.

#صلی_اللہ_علیہ_وآلہ_وسلم .  ~

●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●

#متـــــاع_جـــــاں

❤️️


کوئی جا کے کہہ دے حضور
ﷺ  سے
میرے دردِ دل کی دوا کریں ..........!!

نہ میری نظر سے جدا وہ ﷺ ہوں
نہ مجھے نظر سے جدا کریں .....!!

#صلی_اللہ_علیہ_وآلہ_وسلم 

●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●

#متـــــاع_جـــــاں


توبہ و استغفار


حضرت آدم علیہ السلام کی دعاء

رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنفُسَنَا وَإِنْ لَمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ

اے ہمارے رب! ہم نے اپنا بڑا نقصان کیا اور اگر تو ہماری مغفرت نہ کرے گا اور ہم پر رحم نہ کرے گا تو واقعی ہم نقصان پانے والوں میں سے ہو جائیں گے​

سورۃ الاَعراف - آیت 23

توبہ و استغفار کے یہ وہی کلمات ہیں جو حضرت آدم علیہ السلام نے اللہ تعالی سے سیکھے تھے۔ شیطان نے جب اللہ کی نافرمانی کا ارتکاب کیا تو اس کے بعد نہ صرف وہ اس پر اڑ گیا، بلکہ اس کے جوازو اثبات میں عقلی و قیاسی دلائل بھی دینے لگا۔ نتیجتاً وہ راندۃ درگاہ اور ہمیشہ کے لیے ملعون قرار پایا۔ اور حضرت آدم علیہ السلام نے اپنی غلطی پر ندامت و پریشانی کا اظہار اور بارگاہ الہی میں توبہ و استغفار کا اہتمام کیا، تو اللہ کی رحمت و مغفرت کے مستحق قرار پائے۔ یوں گویا دونوں راستوں کی نشاندہی ہو گئی۔

شیطانی راستے کی بھی اور اللہ والوں کے راستے کی بھی ۔ گناہ کر کے اس پر اترانا ، اصرار کرنا اور اس کو صحیح ثابت کرنے کے لیے "دلائل " کے انبار فراہم کرنا شیطانی راستہ ہے۔ اور گناہ کے بعد احساس ندامت سے مغلوب ہو کر بارگاہ الہی میں جھک جانا اور توبہ و استغفار کا اہتمام کرنا بندگان الہی کا راستہ ہے۔

ترجمہ : "مولانا محمد جونا گڑھی
تفسیر: مولانا صلاح الدین یوسف

شئیر کرنا مت بھولیں۔ جزاک اللہ خیر

#متـــــاع_جـــــاں

اے اللہ


آمیــــــــن


باطن کا سفر


باطن کا سفر 
-------------

میں نے محسوس کیا کہ مرشد ایک بہت ہے سمجھدار ، عقلمند اور زیرک بابا ہوتا ہے - وہ تم کو دانش سے قائل نہیں کرتا کیونکہ دانش کی ایک حد ہوتی ہے -
اور دانش تم کو دور نہیں لے جا سکتی - تمہارا سارا سامان اٹھا کر پہاڑ کےدامن تک جا سکتی ہے اس سے آگے کام نہیں دیتی -

چوٹی تک پہنچنے کے لئے پہلے ٹٹو سے کام لینا پڑتا ہے ، پھر پیدل چلنا پڑتا ہے - ایک مقام ایسا بھی آتا ہے کہ پیدل چلنے کا راستہ بھی مسدود ہو جاتا ہے پھر کمند پھینک کر اور کیلیں ٹھونک ٹھونک کر اوپر اٹھنا پڑتا ہے -

پھر ان کو یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ دانش اور عقل کی باتوں سے تو تم سمجھ ہی جاؤ گے کیونکہ اس میدان کے تم پرانے شہسوار ہو اور اس معاملے میں تمہاری کافی پریکٹس ہے -
علم سے تو تم قائل ہو ہی جاؤ گے لیکن یہ قائل ہونا تمہارے اندر کوئی تبدیلی پیدا نہیں کر سکے گا -
تم عقلی طور پر معقول ہو جاؤ گے لیکن اصلی طور پر نہیں -

ایک روز جب بابا جی جب وضوکرنے کی غرض سے مسجد کی تپنی پر بیٹھے تھے میں نے ڈرتے ڈرتے ان سے پوچھا

" حضور! باطن کا سفرمرشد کی معیت کے بغیر بھی کیا جا سکتا ہے ؟

وہ تھوڑی دیر خاموش رہے اور میرے رسیونگ سنٹر کے ٹیون ہونے کا انتظار کرتے رہے اپنے مخصوص انداز میں مسکرا کر بولے
کیا جا سکتا ہے لیکن وہ صرف ایک راستہ ہے

" وہ راستہ ہے عاجزی کا اور انکساری کا - حضرت آدم کی اس سنت کا جب وہ شرمندگی سے سر جھکائے اور عجز کے ہاتھ سینے پر باندھے الله کے حضور میں حاضر ہو کر بولے مجھ سے بڑی بھول ہو گئی "

بابا جے نے کہا ! بس یہی ایک طریقہ ہے اور رویہ ہے جسے اپنا کر مرشد کے بغیر باطن کا سفر کیا جا سکتا ہے -

" پھر آپ درختوں سے ، پرندوں سے ، پہاڑوں سے ، دریاؤں سے درس لے سکتے ہیں - پتھروں سے بادلوں سے ٹھوکروں سے گیان حاصل کر سکتے ہیں - پھر تو ساری دنیا آپ کو سبق دے سکتی ہے - ساری کائنات آپ کو رمز آشنا بنا سکتی ہے - "
از اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ ٣٣٢

#متـــــاع_جـــــاں



ایک بار دل سے پڑھیئے



اپنے تمام چھوٹے بڑے گناہوں اور غلطیوں کو یاد کرتے ہوئےاور دوبارہ ویسا نہ کرنے کا عہد کرتے ہوئے کم از کم ایک بار دل سے پڑھیئے 

اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ كُلِّ ذَنْۢبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ
ترجمہ: میں اللہ سے اپنے تمام گناہوں کی بخشش مانگتا ہوں جو میرا رب ہے اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں..

#اجالا


میں گدائے حرم ، تو نبی محترم



یا شفیع امم للہ کر دو کرم
شالا وسدا رہے تیرا سوہنا حرم
ہم غلاموں کا رکھنا خدارا بھرم
شالا وسدا رہے تیرا سوہنا حرم ۔۔۔

تیری چوکھٹ کے منگتے ہیں جائیں کہاں
اپنی رحمت سے بھر دیجئے جھولیاں
ہم ہیں امیدوار کرم ہو کرم
شالا وسدا رہے تیرا سوہنا حرم ۔۔

کس کو جا کر کہیں تاجدار حرم
گھیرا ڈالے ہوئے ہیں زمانے کے غم
رحم فرما دے اب تیری امت ہیں ہم
شالا وسدا رہوے تیرا سوہنا حرم ۔۔۔

تیری یادوں سے معمور سینہ رہے
سامنے میرے تیرا مدینہ رہے
در پہ بیٹھا رہوں لے کےمیں چشمِ نم
شالا وسدا رہے تیرا سوہنا حرم ۔۔۔

میرے ہاتھوں میں کاسہ ہے امید کا
ہوں بھکاری شاہا میں تیری دید کا
میں گدائے حرم ، تو نبی محترم
شالا وسدا رہے تیرا سوہنا حرم ۔۔۔

یا نبی اپنی الفت کی سوغات دے
اپنی شایان شاں مجھ کو خیرات دے
اس سے مطلب نہیں کہ سوا ہو یا کم
شالا وسدا رہے تیرا سوہنا حرم ۔۔۔

#صلی_اللہ_علیہ_وآلہ_وسلم .  ~

●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●

#متـــــاع_جـــــاں

نفس



اللہ ہم سب کو اپنے نفس کے خلاف لڑنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمیــــــــن..!!

#متـــــاع_جـــــاں

دو چیزوں کی حفاظت


جنت کی ضمانت 

❀ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا 
من يضمن لي مابين لحييه ومابين رجليه أضمن له الجنة
”جو شخص مجھے اپنی زبان اور شرمگاہ کی حفاظت کی ضمانت دے تو میں اس کے لئے جنت کی ضمانت دیتا ہوں ۔“ 
[ بخاري : 6474 ]

اس حدیث شریف سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ان دو چیزوں کی حفاظت کتنی ضروری ہے اور اس کی حفاظت کرنے پر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جنت کی ضمانت دے رہے ہیں ۔ حقیقت میں جتنی برائیاں وجود میں آتی ہیں ، مثلاً جھوٹ ، غیبت ، چغل خوری ، فحش کلامی ، گالی گلوج وغیرہ ، یہ سب چیزیں زبان سے سرزد ہوتی ہیں اور شرمگاہ سے جو برائیاں وجود میں آتی ہیں ، مثلاً زنا وغیرہ تو اکثر برائیوں کا تعلق ان دو چیزوں سے ہوتا ہے۔

اللہ رب العزت کا فرمان ہے ’’اور جو لوگ اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں
اللہ تعالی ان کے لئے مغفرت اور اجر عظیم تیار کر رکھا ہے‘‘ (سورہ ٔالاحزاب)

اللہ تعالی سے دعاء ہے کہ ہم سب کو ان دو چیزوں کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمیــــــــن

#متاع_جَاں



DO GOOD


“Worship Allah and associate nothing with Him, and to parents DO GOOD, and to relatives, orphans, the needy, the near neighbor, the neighbor farther away, the companion at your side, the traveler, AND THOSE WHOM YOUR RIGHT HANDS POSSESS. Indeed, Allah does not like those who are self-deluding and boastful.” –

Surah An-Nisa [4:36]

#Mata_e_Jaan



باپ کی مثال



~• باپ کی مثال ایک گھنے درخت کی مانند ہے جو زمانے کی تلخیوں کو خود تو برداشت کرتا ہے مگر اولاد کو اپنے سائے میں رکھ کر ان تخلیوں سے بچاتا ہے۔

~• باپ ایک سورج کی مانند ہے جو گرم تو ضرور ہوتا ہے مگر اُسی سے گھر میں اُجالا ہوتا ہے۔ باپ محض اپنی اولاد کیلئے سخت گرمی میں بھی کما کے لاتا ہے تا کہ اُس کی اولاد کو کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے۔

~• باپ تجربات کا خزانہ ہوتا ہے۔ ہر لمحے زندگی کے نت نئے تجربے سے گزر کر اولاد کی بہترین پرورش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ سمجھدار اولاد اس خزانے سے سبق لے کر اپنی زندگی کو احسن طریقے سے گزارتی ہے جبکہ بد قسمت اولاد اپنی زندگی کو بے جا خواہشات کے حصول کیلئے تباہ کر ڈالتی ہے۔

اگر باپ کی عظمت کا پاس کرتے ہوئے اس کی اطاعت ، فرمان برداری ،خدمت اورتعظیم کرکے اس کی رضا حاصل کی جائے تو اللہ پاک کی طرف سے ہمیں دین ودنیا کی کامیابیاں ، سعادتیں اورجنت ایسی نعمتیں مل سکتی ہیں۔ ماں باپ سی نعمت کوئی دنیا میں نہیں ہے حاصل ہو یہ نعمت تو جہاں خُلدِ بریں ہے والدین دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہیں، اگر کسی کویہ نعمت حاصل ہے اوروہ اُن کی خدمت واِطاعت کررہا ہے تو وہ بڑا سعادت مند اوراللہ کا محبوب بندہ ہے۔

دنیا کا ہر رشتہ دوسرے رشتہ کو کسی غرض اور مفاد کیلئے چاہتا ہے مگر ماں باپ کے جذبات اپنی اولاد کیلئے بے غرض اور انمول ہوتے ہیں۔

►حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے 3 مرتبہ یہ فرمایا اس شخص کی ناک خاک آلود ہو پوچھا گیا اے اللہ کے رسولؐ وہ کون شخص ہے؟ فرمایا جس نے اپنے ماں باپ دونوں یا ان میں سے ایک کو بڑھاپے میں پایا اور (ان کی خدمت کرکے) جنت میں داخل نہیں ہوا۔
(مسلم ،کتاب البر والصلۃ)

اللہ تعالی ہمیں عمل کی توفیق دیں۔ آمیــــــــن..!!

شئیر کرنا مت بھولیں۔ جزاک اللہ خیر

●◄ ‫#صنم

اِنَّ رَبِّىْ قَرِيْبٌ مُّجِيْبٌ


ایک چڑیا کی تین نصیحتیں


ایک #چڑیا کی تین نصیحتیں

حکایتِ رومی

ایک شخص نے چڑیا پکڑنے کےلئے جال بچھایا.. اتفاق سےایک چڑیا اس میں پھنس گئی اور شکاری نے اسے پکڑ لیا..
چڑیا نے اس سے کہا.. ” اے انسان ! تم نے کئی ہرن ‘ بکرے اور مرغ وغیرہ کھائے ھیں ان چیزوں کے مقابلے میں میری کیا حقیقت ھے.. ذرا سا گوشت میرے جسم میں ہے اس سے تمہارا کیا بنے گا..؟ تمہارا تو پیٹ بھی نہیں بھرے گا.. لیکن اگر تم مجھے آزاد کردو تو میں تمہیں تین نصیحتیں کرونگی جن پر عمل کرنا تمہارے لئے بہت مفید ھوگا..

ان میں سے ایک نصیحت تو میں ابھی کروں گی.. جبکہ دوسری اس وقت جب تم مجھے چھوڑ دو گے اور میں دیوار پر جا بیٹھوں گی.. اس کے بعد تیسری اور آخری نصیحت اس وقت کروں گی جب دیوار سے اڑکرسامنے درخت کی شاخ پر جا بیٹھونگی.. ”
اس شخص کے دل میں تجسس پیدا ھوا کہ نہ جانے چڑیا کیا فائدہ مند نصیحتیں کرے .. اس نے چڑیا کی بات مانتے ہوئے اس سے پوچھا.. ” تم مجھے پہلی نصیحت کرو ‘ پھر میں تمہیں چھوڑ دونگا.. ”
چنانچہ چڑیا نے کہا.. ” میری پہلی نصیحت یہ ہے کہ” جو بات کبھی نہیں ہو سکتی اسکا یقین مت کرنا.. ”
یہ سن کر اس آدمی نے چڑیا کو چھوڑ دیا اور وہ سامنے دیوار پر جا بیٹھی.. پھر بولی.. ” میری دوسری نصیحت یہ ھے کہ "جو بات ھو جائے اسکا غم نہ کرنا..”
اور پھر کہنے لگی.. ” اے بھلے مانس! تم نے مجھے چھوڑ کر بہت بڑی غلطی کی.. کیونکہ میرے پیٹ میں پاؤ بھر کا انتہائی نایاب پتھر ھے.. اگر تم مجھے ذبح کرتے اور میرے پیٹ سے اس موتی کو نکال لیتے تو اس کے فروخت کرنے سے تمہیں اس قدردولت حاصل ھوتی کہ تمہاری آنے والی کئی نسلوں کے لئے کافی ھوتی.. اور تم بہت بڑے رئیس ھو جاتے.. ”

اس شخص نے جو یہ بات سنی تو لگا افسوس کرنے.. اور پچھتایا.. کہ اس چڑیا کو چھوڑ کراپنی زندگی کی بہت بڑی غلطی کی.. اگر اسے نہ چھوڑتا تو میری نسلیں سنور جاتیں..
چڑیا نے اسے اس طرح سوچ میں پڑے دیکھا تو اڑ کر درخت کی شاخ پرجا بیٹھی اور پولی.. ” اے بھلے مانس! ابھی میں نے تمہیں پہلی نصیحت کی جسے تم بھول گئے کہ "جو بات نہ ہوسکنے والی ھو اسکا ھر گز یقین نہ کرنا..” لیکن تم نے میری اس بات کا اعتبار کرلیا کہ میں چھٹاک بھر وزن رکھنے والی چڑیا اپنے پیٹ میں پاؤ وزن کا موتی رکھتی ھوں.. کیا یہ ممکن ہے..؟
میں نے تمہیں دوسری نصیحت یہ کی تھی کہ ” جو بات ھو جائے اسکا غم نہ کرنا”۔ مگر تم نے دوسری نصیحت کا بھی کوئی اثر نہ لیا اور غم و افسوس میں مبتلا ہو گئے کہ خواہ مخواہ مجھے جانے دیا..
تمہیں کوئی بھی نصیحت کرنا بالکل بیکار ھے.. تم نے میری پہلی دو نصیحتوں پر کب عمل کیا جو تیسری پر کرو گے.. تم نصیحت کے قابل نہیں.. ”

یہ کہتے ہوئے چڑیا پھر سے اڑی.. اورہوا میں پرواز کر گئی.. وہ شخص وہیں کھڑا چڑیا کی باتوں پر غور و فکر کرتے ھوئے سوچوں میں کھو گیا..!!

وہ لوگ خوش نصیب ھوتے ھیں جنہیں کوئی نصیحت کرنے والا ہو.. ھم اکثر خود کو عقلِ کل سمجھتے ھوۓ اپنے مخلص ساتھیوں اور بزرگوں کی نصیحتوں پر کان نہیں دھرتے.. اور اس میں نقصان ہمارا ہی ہوتا ہے..

یہ نصیحتیں صرف کہنے کی باتیں نہیں ہوتیں کہ کسی نے کہہ لیا ‘ ھم نے سن لیا..بلکہ دانائی اور دوسروں کے تجربات سے حاصل ھونے والے انمول اثاثے ہیں.. جو یقیننا” ہمارے لئے مشعلِ راہ ثابت ھو سکتے ھیں اگر ہم ان نصیحتوں پر عمل بھی کریں..!!

#متـــــاع_جـــــاں



رخ محبوب ﷺ




کلیوں کی تازگی کیا ہے چمن کی دلکشی کیا ہے ،
رخ محبوب ﷺ کے آگے قمر کی چاندنی کیا ہے ...!!

#صلی_اللہ_علیہ_وآلہ_وسلم .  ~

●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●

#متـــــاع_جـــــاں

ناشکری کی سزا


ناشکری کی سزا

ایک دن بارہ سنگھا جنگل میں ہری ہری گھاس چررہا تھا، پیٹ بھرجانے پر اسے پیاس محسوس ہوئی ۔ اس جنگل میں شفاف پانی کی ایک ندی بہتی تھی۔ بارہ سنگھا پیاس بجھانے کے لئے اس ندی کے کنارے جاپہنچا۔ جب اس نے پانی پینے کے لئے اپنا منہ نیچے جھکایا توشفاف پانی میں اپنا عکس نظرآیا۔ عکس دیکھ کر بارہ سنگھا بہت خوش ہوا اس نے اپنے سرپر مضبوط اور لمبے سنگ دیکھ کر سوچا کہ ان سینگوں کی وجہ سے میری خوبصورتی کو چارچاند لگ گئے ہیں۔ اس کے ذہن میں خیال آیا کہ میں جنگل کا سب سے حسین جانورہوں اور سرپر سینگوں کا تاج بھی ہے۔ اس لئے جنگل کا بادشاہ شیرکونہیں مجھے ہونا چاہیے۔

بارہ سنگھا ابھی اپنے سینگوں کو دیکھ کرخوش ہورہا تھا کہ اس کی نظراپنی پتلی اور کمزورٹانگوں پر پڑیں،ٹانگوں کو دیکھ کر بارہ سنگھا ایک دم افسردہ ہوگیااور سوچنے لگا کاش! میری ٹانگیں بھی سینگوں کی طرح خوبصورت ہوتیں کچھ دیر اپنی ٹانگوں کو دیکھنے کے بعد بارہ سنگھا اپنے گھرکی طرف چل پڑا وہ اپنی پتلی ٹانگوں کو کوستا ہوا آگے بڑھ رہا تھا کہ اچانک ایک شیر نے اس پر حملہ کردیا،شیرکو اپنے تعاقب میں دیکھ کر بارہ سنگھا جان بچانے کے لئے گھنے جنگل کی طرف بھاگنے لگا بارہ سنگھا انہیں دبلی ٹانگوں کے ساتھ اتنی تیزرفتاری سے بھاگا کہ شیربہت پیچھے رہ گیا۔ بھاگتے بھاگتے بارہ سنگھے نے مڑکر اپنے تعاقب میں آنے والے شیر کو دیکھنے کی کوشش کی تو اس کے لمبے اور خوبصورت سینگ ایک درخت کے جھکی ہوئی ٹہنیوں میں الجھ گئے اچانک سینگ پھنس جانے پر بارہ سنگھا بہت پریشان ہوا وہ اپنے سینگ چھڑانے کے لئے سرتوڑ کوششیں کرنے لگا لیکن اس کوشش میں اس کے سینگ ٹہنیوں میں مزید الجھ کر رہ گئے، اب اسے احساس ہواکہ ان لمبے اور خوبصورت سینگوں سے اس کی دبلی پتلی ٹانگیں جن کو وہ کچھ دیر پہلے بدصورت کہہ رہا تھا زیادہ بہترہیں ان ہی ٹانگوں کے سہارے اپنی جان بچانے کے لئے وہ اب تک بھاگتا رہا ۔ بارہ سنگھا خود کو آزاد کرانے کی کوشش کررہا تھا کہ شیراس کے قریب آن پہنچا اور چھلانگ لگاکر اس کی گردن اپنے نوکیلے دانتوں میں دبوچ کرکھانے لگا۔

اخلاقی سبق:-
ہمیں ہمیشہ اللہ تعالی کی نعمتوں کا شکرادا کرنا چاہیے۔

#متاع_جَاں



اے ہمارے رب




 اے ہمارے رب ! ہمیں بخش دے ، بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے۔

اے خدا




اے خدا ایک بار موقع دے میری تقدیر کو،
چُوم آؤں میں بھی جا کے روضۂ_رسول ﷺ کو

آميــــــــــن_يَارَبَّ_العلمين

#صلی_اللہ_علیہ_وآلہ_وسلم .  ~

●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●

#متـــــاع_جـــــاں

بے شک موت سب سے بڑی حقیقت ہے۔۔



کبھی کسی دکان سے چکن خریدنے جانے ہوا تو غور کیجیے گا کہ
جب مالک دکان پنجرے سے کسی مرغی کو گردن دے پکڑ کر باہر نکالتا ہے تو
وہ چیختی چلاتی ہے۔
۔چہرے پر سپاٹ سے تاثرات لیے وہ شخص بہت سکون سے اس مرغی کی گردن پر چھری چلا دیتا ہے اور اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے ڈرم میں پھینک دیتا ہے۔۔

پنجرے میں موجود باقی مرغیوں کے سامنے یہ سارا سلسلہ ہوتا ہے لیکن ان کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔ ۔وہ اسی طرح بیٹھی رہتی ہیں۔۔ اگر کوئی دانہ چگ رہی ہے تو وہ دانہ چگتی رہتی ہے۔۔ کوئی بیٹھی ہے تو وہ بیٹھی ہے کوئی لیٹی ہے تو وہ لیٹی ہے۔۔ انھیں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ان کے پنجرے میں اب سے چند لمحے پہلے ایک زندہ وجود تھا جو اب موت کا ذائقہ چکھ چکا ہے۔۔

اور ان کا اپنا انجام بھی نوشہ دیوار ہے کہ ہو سکتا ہے شام یا کل تک، جلد ہی انھوں نے بھی اسی طرح موت کا گلے لگانا ہے لیکن ان کی روٹین میں کوئی فرق نہیں آتا.

چلیں وہ تو جانور ہے۔۔۔ عقل و شعور نہیں رکھتے۔۔ ہم تو انسان ہیں۔۔
پھر ہم میں اور ان پنجرے میں بیٹھی مرغیوں میں کیوں کوئی فرق نہیں؟

◄ کیا ہم روزانہ اپنے اردگرد اٹھتے جنازے نہیں دیکھتے؟
◄ کیا ہم اپنے ہی پیاروں کو مٹی کی چادر اوڑھتے نہیں دیکھتے۔۔
◄ کیا ہمیں نہیں علم کہ ہمارا انجام نوشہ دیوار ہے؟
◄ کیا ہم نہیں جانتے جلد یا بدیر ہم سب کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے؟
◄ پھر کیوں ہم سب کی زندگیوں میں تبدیلیاں نہیں آتیں؟
◄ پھر کیوں ہم جھوٹ بولنا ، حرام کھانا ، دل توڑنا ....
◄ مکر و فریب والی انداز زندگی چھوڑ دیتے؟

بے شک موت سب سے بڑی حقیقت ہے۔۔
خود کو یاد دہانی کرواتے رہا کریں۔۔
ہفتے میں ایک دن لازمی قبرستان جایا کریں۔۔
تا کہ اپنے انجام سے باخبر رہیں..!!

#متـــــاع_جـــــاں



Allah loves those who do good.


"Those who spend (freely), whether in prosperity, or in adversity; who restrain anger, and pardon (all) men;- for Allah loves those who do good-"

– The Holy Quran 3:134
#Mata_e_Jaan


عجب فیض ہے آقا ﷺ تیری محبت کا





عجب فیض ہے آقا ﷺ تیری محبت کا
درود تجھ ﷺ پہ پڑھوں اور خود سنور جاؤں

#صلی_اللہ_علیہ_وآلہ_وسلم .  ~


●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●

#متـــــاع_جـــــاں

ماں اور باپ



بڑے غصے سے میں گھر سے چلا آیا ..
اتنا غصہ تھا غلطی سے پاپا کے جوتے پہن کے نکل گیا
میں آج بس گھر چھوڑ دوں گا، اور تبھی ﻟﻮﭨﻮں گا جب بہت بڑا آدمی بن جاؤں گا ...
جب موٹر سائیکل نہیں دلوا سکتے تھے، تو کیوں انجینئر بنانے کے خواب دیکھتے ہیں .....
آج میں پاپا کا پرس بھی اٹھا لایا تھا .... جسے کسی کو ہاتھ تک نہ لگانے دیتے تھے ...
مجھے پتہ ہے اس پرس میں ضرور پیسوں کے حساب کی ڈائری ہوگی ....
پتہ تو چلے کتنا مال چھپا رکھا ہے .....
ماں سے بھی ...
اسے ہاتھ نہیں لگانے دیتے کسی کو ..
جیسے ہی میں عام راستے سے سڑک پر آیا، مجھے لگا جوتوں میں کچھ چبھ رہا ہے ....
میں نے جوتا نکال کر دیکھا .....
میری ایڑی سے تھوڑا سا خون رس آیا تھا ...
جوتے کی کوئی کیل نکلی ہوئی تھی، درد تو ہوا پر غصہ بہت تھا ..
اور مجھے جانا ہی تھا گھر چھوڑ کر ...
جیسے ہی کچھ دور چلا ....
مجھے پاوں میں گیلا سا محسوس ہوا، سڑک پر پانی پھیلا ہوا تھا ....
پاؤں اٹھا کے دیکھا تو جوتے کے تلوےپھٹے ہوئے تھے .....
جیسے تیسے لنگڑا لنگڑاكر بس سٹاپ پہنچا تو پتہ چلا بس ایک گھنٹہ لیٹ ہے۔۔۔
میں نے سوچا کیوں نہ پرس کی تلاشی لی جائے ....
پرس کھولا، ایک پرچی دکھائی دی، لکھا تھا ..
لیپ ٹاپ کے لئے 40 ہزار قرضے لئے
پر لیپ ٹاپ تو گھر میں صرف میرے پاس ہے؟
دوسری ایک چٹ مڑی تڑی دیکھی، اس میں ان کے آفس کی کسی شوق ڈے کا لکھا تھا
انہوں نے شوق لکھا "اچھا جوتے پہننا" ......
اوہ .... اچھے جوتے پہننا ؟؟؟
پر انکے جوتے تو ........... !!!!
ماں گزشتہ چار ماہ سے ہر پہلی کو کہتی کہ نئے جوتے لے لیجئے ...
اور وہ ہر بار کہتے "ابھی تو 6 ماہ جوتے اور چل جاہیں گے .."
میری سمجھ میں اب آیا کہ کیسے چل جاہیں گے
...... تیسری پرچی ..........
پرانا سکوٹر دیجئے ایکسچینج میں نئی موٹر سائیکل لے جائیں ...
پڑھتے ہی دماغ گھوم گیا .....
پاپا کا سکوٹر .............
اوه خدایا
میں گھر کی طرف بگٹٹ بھاگا ........
اب پاؤں میں وہ کیل نہیں چبھ رہی تھی ....
گھر پہنچا .....
نہ پاپا تھے نہ سکوٹر ..............
اوه نو
میں سمجھ گیا کہاں گئے ....
میں بھاگا .....
اور
ایجنسی پر پہنچا ......
پاپا وہیں تھے ...............
میں نے ان کو گلے سے لگا لیا ، اور آنسووں سے ان کا کندھا بھیگ گیا ..
..... نہیں ... پاپا نہیں ........ مجھے نہیں چاہئے موٹر سائیکل ...
بس آپ نئے جوتے لے لو اور مجھے اب بڑا آدمی بننا ہے ..
وہ بھی آپ کے طریقے سے .....
۔
 "ماں" ایک ایسی بینک ہے جہاں آپ ہر احساس اور دکھ جمع کر سکتے ہیں ...
اور
 "پاپا" ایک ایسا کریڈٹ کارڈ ہے جن کے پاس بیلنس نہ ہوتے ہوئے بھی ہمارے خواب پورے کرنے کی کوشش ہے۔

#متـــــاع_جـــــاں


سونے کی اینٹ

#عمر_ضائع_نہ_کر

ایک نماز، روزے اور ذکرِ الہٰی میں محو رہنے والے شخص کے ہاتھ کہیں سے سونے کی اینٹ پڑی ہوئی لگ گئی جس کی وجہ سے اس کے قلب کی ماہیت ہی بدل گئی۔ خدا کی یاد سے غافل ہو کر اب اس نے ہر وقت دنیاوی آسائشیں حاصل کرنے کے کے منصوبے بنانے شروع کر دئیے۔ کبھی اعلیٰ شاندار محل، کبھی باغیچہ فردوس، کبھی بہترین طعام اور لباس فاخرہ اور کہیں کچھ اور غرض کہ اس طرح کی سوچوں نے اس کی نیند حرام کردی۔
اسی پریشان حالی اور سوچوں میں گم وہ ایک دن جنگل کی طرف نکل گیا۔ وہاں اس نے ایک شخص کو قبر کی مٹی سے اینٹیں بناتے ہوئے دیکھا۔ یہ منظر دیکھ کر اس کے دماغ پر چھائی ہوئی ہوس کی گرد چھٹی۔ اس نے سوچا۔
"تو بھی کیسا احمق اور بے وقوف ہے۔ سونے کی اینٹ کیا ہاتھ آئی، تو اپنی عاقبت بھی بھول گیا۔ ہو سکتا ہے کہ کل کو تمہاری قبر کی مٹی سے بھی اسی طرح اینٹیں بنائی جائیں۔ اپنی عمر عزیز ضائع نہ کر اور سیدھی راہ اختیار کر۔

#حاصل_کلام

دولت حاجات پوری کرنے کا ایک ذریعہ ہے حد سے زائد دولت انسان کے دل کو پتھر بنا دیتی ہے اور یاد الہٰی سے غفلت میں پڑ کر دنیاوی شور و شغب اور لہو و لعب میں ڈوب جاتا ہے۔ اس طرح نہ صرف اپنی عاقبت خراب کرتا ہے بلکہ دنیا میں بھی خسارے میں رہتا ہے۔

٭ حکایاتِ سعدی رحمتہ اللہ

●◄ ‫#صنم




آخرت اور دینا کی مثال


ﮔﻮﺭﮐﻦ ﺑﺎﺑﺎ



ﮔﻮﺭﮐﻦ ﺑﺎﺑﺎ

ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮔﻮﺭﮐﻦ ﺑﺎﺑﺎ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ
ﺑﺎﺑﺎ ﺟﯽ ﮔﻨﺎﮨﮕﺎﺭﻭﮞ ﮐﯽ ﻗﺒﺮﻭﮞ ﮐﺎﺑﮭﯽ ﮐﭽﮫ ﺍﺣﻮﺍﻝ ﺑﺘﺎﺋﯿﮟ ؟؟؟
ﺑﺎﺑﺎ ﺟﯽ ﺍﻓﺴﺮﺩﮦ ﻟﮩﺠﮯﻣﯿﮟ ﺑﻮﻟﮯ
ﺍﯾﺴﮯ ﺁﺩﻣﯽ ﮐﯽ ﻗﺒﺮ ﺗﯿﺎﺭ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮئے ﺑﮩﺖ ﻣﺸﻘﺖ ﮐﺮﻧﺎ ﭘﮍﺗﯽ ﮬﮯ ﻗﺒﺮﮐﯽ ﻣﭩﯽ ﺳﺨﺖ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﮐﮩﯿﮟ ﭘﺘﮭﺮ ﻗﺒﺮ ﮐﯽ ﺗﯿﺎﺭﯼ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﺎﻭﭦ ﺑﻦ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺁﺟﮑﻞ ﻗﺒﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﮐﮭﻮﺩﺍﺋﯽ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺳﺎﻧﭗ ﺑﭽﮭﻮ ﮐ ﺎﻧﮑﻞ ﺁﻧﺎ ﻋﺎﻡ ﺳﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﻮﮔﯽ ﮨﮯ.

ﮐﺌﯽ ﻗﺒﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﮐﮭﻮﺩﺍﺋﯽ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻋﺠﯿﺐ ﺳﯽ ﻭﺣﺸﺖ ﺍﻭﺭگھبراہٹ ﻃﺎﺭﯼ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﭼﻮﻧﮑﮧ ﻗﺒﺮ ﮐﯽ ﮐﮭﻮﺩﺍﺋﯽ ﻧﻨﮕﮯ ﭘﺎﻭﮞ ﮐﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﮐﺌﯽ ﻗﺒﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﮐﮭﻮﺩﺍﺋﯽ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﯿﺮ ﺟﻠﻨﮯ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮﮔﮯ ﺗﮭﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯﺍﭘﻨﯽ زﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﻗﺒﺮ ﮐﯽ ﺗﯿﺎﺭﯼ ﮐﮯ ... ﺩﻭﺭﺍﻥ ﻗﺒﺮ ﺳﮯ ﺩﮬﻮﺍﮟ ﺑﮭﯽ ﻧﮑﻠﺘﮯ ﺩﯾﮑﮭا ﺍﻭﺭ ﺁﮒ ﮐﮯﺷﻌﻠﮯ ﺑﮭﯽ ﮐﯽ ﻗﺒﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﺪﻓﯿﻦ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻗﺒﺮﻭﮞ ﭘﺮ ﺭﺍﺕ ﮐﻮ ﺁﮒ ﺟﻠﺘﯽ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﮨﮯ.
ﺍﻭﺭ ﮐﭽﮫ ﻗﺒﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﭼﯿﺦ ﻭ ﭘﮑﺎﺭ ﺑﮭﯽ ﺳﻦ ﭼﮑﺎ ﮨﻮﮞ ﯾﮧ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﺑﺎﺑﺎ ﺟﯽ ﻣﯿﺮﮮ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﺳﻮﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﻣﺠﮭﮯ ﺑﺘﺎ ﺭﮬﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﻋﺎﻟﻢ ﺗﺼﻮﺭ ﻣﯿﮟ
ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﻗﺒﺮ ﮐﯽ ﻓﮑﺮ ﻣﯿﮟ ﻟﮓ ﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﻧﺎﺟﺎﻧﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﻗﺒﺮ ﺳﮯ ﺭﻭﺷﻨﯽ ﻧﮑﻞ ﮐﺮﮔﻮﺭﮐﻦ ﮐﺎ ﻭﺟﻮﺩ ﺭﻭﺷﻦ ﮐﺮﮮ ﮔﯽ ﯾﺎ ﺍﺱ ﮔﻮﺭﮐﻦ ﮐﮯ ﭘﯿﺮ ﺟﻼ ﮈﺍﻟﮯ ﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﮐﯿﺎ ﺧﺒﺮ ﻗﺒﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﺼﯿﺐ ﮨﻮﮐﮧ ﻧﺎ ﮨﻮ .

ﺩﻭﺳﺘﻮ ! ﯾﮧ ﻣﯿﺮﯼ ﺁﭘﮑﯽ ﻓﺎﻧﯽ زﻧﺪﮔﯽ ﮐﯽ حقیقتیں ﮨﯿﮟ
ﺟﻮ ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﻣﺤﺴﻨﻮں ! ﮐﯽ ﺧﺪﻣﺖ ﻣﯿﮞ عرﺽ ﮐﺮﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ

ﻣﯿﮟ ﻧﮯ زﻧﺪﮔﯽ ﮐﯽ ﺭﻧﮕﯿﻨﯿﺎﮞ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﮨﯿﮟ
ﺍﻭﺭﺍﻧﺪﮬﯿﺮﯼ ﺭﺍﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻗﺒﺮﺳﺘﺎﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﻨﺎﭨﮯ ﺑﮭﯽ

ﻗﺒﺮ ہماﺭﺍ ﻭﮦ ﻣﺴﺘﻘﻞ ﮔﮭﺮ ﮨﮯ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ
ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺻﻮﺭ ﮐﮯ ﭘﮭﻮﻧﮑﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﺗﮏ ﺭﮨﻨﺎ ﻣﻘﺪﺭ ﭨﮭهﺮ ﭼﮑﺎ ﮨﮯ.

ﮐﺒﮭﯽ ﮐﺒﮭﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﻋﺎﺭﺿﯽ ﺩﻟﻮﮞ ﮐﻮﻣﻮﮦ ﻟﯿﻨﮯﻭﺍﻟﮯ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﮐﭽﮫ ﺩﯾﺮ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻓﺮﺍﻣﻮﺵ ﮐﺮﮐﮯ ﻗﺒﺮﺳﺘﺎﻥ ﺟﮩﺎﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺴﺘﻘﻞ ﺭﮬﺎﺋﺶ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯﮦﯾﮟ
ﻭﮬﺎﮞ ﺟﺎ ﮐﺮ ﻗﺒﺮﺳﺘﺎﻧﻮﮞ ﮐﮯﻣﮑﯿﻨﻮﮞ ﮐﯽ ﺭﮬﺎﺋﺶ ﮔﺎﮨﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﮑﮫ ﺁﯾﺎ ﮐﺮﻭ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﯽ ﺭﮬﺎﺋﺶ ﮔﺎﮦ ﮐﺎ ﭘﻼﭦ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﺮﻭ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺭﮬﺎﺋﺶ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺧﯿﺎﻟﻮﮞ ﺍﻭﺭﺗﺼﻮﺭ ﻣﯿﮟ ﺗﺎﻧﮯ ﺑﺎﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﺑﻨﺘﮯ ﺭﮨﺎ ﮐﺮﻭ

ﻣﯿﺮﮮﻋﺰﯾﺰﻭ ! ﻗﺒﺮﺳﺘﺎﻥ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﻭﺍﺣﺪ ﺍﻧﭩﺮﻧﯿﺸﻨﻞ ﮬﺎﻭﺳﻨﮓ ﺳﻮﺳﺎﺋﭩﯽ ﮨﮯ .
ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺁﭘﮑﻮ ﺩﻭﮔﺰ ﮐﺎ ﭘﻼﭦ ﺑﻐﯿﺮ ﺗﺮﻗﯿﺎﺗﯽ ﮐﺎﻣﻮﮞ ﮐﮯ ﻣﻠﺘﺎ ﮬﮯ
ﺟﮩﺎﮞ ﮬﺮ ﻓﺮﺩ ﮐﻮﺍﭘﻨﮯ ﭘﻼﭦ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﻭﻧﮉﺭﯼ ﻭﺍﻝ . ﻣﯿﻦ ﮔﯿﭧ ﮔﯿﺲ . ﺑﺠﻠﯽ . ﭨﯿﻠﯽ ﻓﻮﻥ . ﺳﯿﻮﺭﯾﺞ . ﺍﻭﺭ ﮎﺷﺎﺩﮦ ﺳﮍﮐﻮﮞ ﮐﺎﺍﻧﺘﻈﺎﻡ ﺧﻮﺩ ﮐﺮﮐﮯ ﺁﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﮨﮯ.

لہذﺍ ﮐﯿﺎ ﮨﯽ ﺍﭼﮭﺎ ﮨﻮ ﮐﮧ ﺟﺐ ﻣﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺁﭖ ﺍﭘﻨﮯﻣﺴﺘﻘﻞ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ
ﺗﻮﺳﺎﺭﮮ ﺍﻧﺘﻈﺎﻣﺎﺕ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﮯﮐﺮ ﺭﮐﮭﮯ ﮨﻮﮞ . ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮔﮭﺮﻣﯿﮟ ﺍﺳﺘﻘﺒﺎﻝ ﮐﺮﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﮬﻢ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﻭﮬﺎﮞ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﻮﮞ.

ﮐﻤﯽ ﮨﻮﺗﻮ ﺻﺮﻑ ﻣﯿﺮﯼ ﺍﻭﺭ ﺁﭘﮑﯽ ﺁﻣﺪ ﮐﯽ

ﺍللہ ﮬﻢ ﺳﺐ ﮐﯽ ﺍﺱ ﺁﻧﮯوالي ﻣﻨﺰﻝ ﮐﻮ ﺁﺳﺎﻥ ﺑﻨﺎﺋﮯ!
آمیــن ثم آمیــن

برائے مہربانی زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔۔!!!

●◄ ‫#صنم