Tuesday, September 24, 2019

دو چیزوں کی حفاظت


جنت کی ضمانت 

❀ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا 
من يضمن لي مابين لحييه ومابين رجليه أضمن له الجنة
”جو شخص مجھے اپنی زبان اور شرمگاہ کی حفاظت کی ضمانت دے تو میں اس کے لئے جنت کی ضمانت دیتا ہوں ۔“ 
[ بخاري : 6474 ]

اس حدیث شریف سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ان دو چیزوں کی حفاظت کتنی ضروری ہے اور اس کی حفاظت کرنے پر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جنت کی ضمانت دے رہے ہیں ۔ حقیقت میں جتنی برائیاں وجود میں آتی ہیں ، مثلاً جھوٹ ، غیبت ، چغل خوری ، فحش کلامی ، گالی گلوج وغیرہ ، یہ سب چیزیں زبان سے سرزد ہوتی ہیں اور شرمگاہ سے جو برائیاں وجود میں آتی ہیں ، مثلاً زنا وغیرہ تو اکثر برائیوں کا تعلق ان دو چیزوں سے ہوتا ہے۔

اللہ رب العزت کا فرمان ہے ’’اور جو لوگ اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں
اللہ تعالی ان کے لئے مغفرت اور اجر عظیم تیار کر رکھا ہے‘‘ (سورہ ٔالاحزاب)

اللہ تعالی سے دعاء ہے کہ ہم سب کو ان دو چیزوں کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمیــــــــن

#متاع_جَاں



No comments:

Post a Comment