Tuesday, September 24, 2019

باپ کی مثال



~• باپ کی مثال ایک گھنے درخت کی مانند ہے جو زمانے کی تلخیوں کو خود تو برداشت کرتا ہے مگر اولاد کو اپنے سائے میں رکھ کر ان تخلیوں سے بچاتا ہے۔

~• باپ ایک سورج کی مانند ہے جو گرم تو ضرور ہوتا ہے مگر اُسی سے گھر میں اُجالا ہوتا ہے۔ باپ محض اپنی اولاد کیلئے سخت گرمی میں بھی کما کے لاتا ہے تا کہ اُس کی اولاد کو کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے۔

~• باپ تجربات کا خزانہ ہوتا ہے۔ ہر لمحے زندگی کے نت نئے تجربے سے گزر کر اولاد کی بہترین پرورش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ سمجھدار اولاد اس خزانے سے سبق لے کر اپنی زندگی کو احسن طریقے سے گزارتی ہے جبکہ بد قسمت اولاد اپنی زندگی کو بے جا خواہشات کے حصول کیلئے تباہ کر ڈالتی ہے۔

اگر باپ کی عظمت کا پاس کرتے ہوئے اس کی اطاعت ، فرمان برداری ،خدمت اورتعظیم کرکے اس کی رضا حاصل کی جائے تو اللہ پاک کی طرف سے ہمیں دین ودنیا کی کامیابیاں ، سعادتیں اورجنت ایسی نعمتیں مل سکتی ہیں۔ ماں باپ سی نعمت کوئی دنیا میں نہیں ہے حاصل ہو یہ نعمت تو جہاں خُلدِ بریں ہے والدین دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہیں، اگر کسی کویہ نعمت حاصل ہے اوروہ اُن کی خدمت واِطاعت کررہا ہے تو وہ بڑا سعادت مند اوراللہ کا محبوب بندہ ہے۔

دنیا کا ہر رشتہ دوسرے رشتہ کو کسی غرض اور مفاد کیلئے چاہتا ہے مگر ماں باپ کے جذبات اپنی اولاد کیلئے بے غرض اور انمول ہوتے ہیں۔

►حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے 3 مرتبہ یہ فرمایا اس شخص کی ناک خاک آلود ہو پوچھا گیا اے اللہ کے رسولؐ وہ کون شخص ہے؟ فرمایا جس نے اپنے ماں باپ دونوں یا ان میں سے ایک کو بڑھاپے میں پایا اور (ان کی خدمت کرکے) جنت میں داخل نہیں ہوا۔
(مسلم ،کتاب البر والصلۃ)

اللہ تعالی ہمیں عمل کی توفیق دیں۔ آمیــــــــن..!!

شئیر کرنا مت بھولیں۔ جزاک اللہ خیر

●◄ ‫#صنم

No comments:

Post a Comment