Monday, May 3, 2021

شب ِ قدر کی قدر و منزلت


شب ِ قدر کی قدر و منزلت

رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کی رحمت اپنے بندوں پر بارش کے قطرات کی طرح برستی اور بندوں کی مغفرت کے بہانے ڈھونڈتی ہے۔ یوں تو پورا رمضان ہی عظمت وفضیلت سے بھرا ہے کہ اس میں کیا جانے والا نفل کام، فرض کے برابر اور ایک فرض، ستر فرائض کے برابر ثواب رکھتا ہے لیکن ’شبِ قدر‘!اس کے تو کیا کہنے! باری تعالیٰ نے اس کی عظمت و فضیلت کے بیان میں پوری ایک سورت قرآن مجید کا جزو بنا دی اور ارشاد فرمایا ہے کہ یہ ایک رات اعمال کے ثواب وعذاب کے اعتبار سے ایک ہزارمہینوں کے عمل سے زیادہ بڑھی ہوئی ہے۔ اس ایک رات میں نیکی کرنے والا ایسا ہے، جیسے اس نے ایک ہزار مہینوں تک نیکی کی ہو۔

اس پر مزید کرم یہ کہ ایک ہزار مہینوں سے کتنی افضل ہے؟ اس کی بھی تحدید نہیں فرمائی، بندے کے اخلاص پر ہے، جو جس قدر اخلاص کے ساتھ آئے، اللہ تعالیٰ مالک الملک ہے، اس کے لیے اسی قدر اس کی خیر وبرکات کو بڑھا دیتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو بھی شبِ قدر اور اس میں عبادت کا اہتمام نصیب فرمائے۔اور اسے ہمارے لیے جہنم سے چھٹکارے کا ذریعہ بنائے۔

آمیـــــــــــــــــــــــــن یارب العالمین 🤲




No comments:

Post a Comment