Wednesday, February 7, 2024

عورتوں کے ساتھ حسن سلوک

 اسلام میں عورتوں کے ساتھ حسن سلوک کی بہت تاکید آئی ہے۔

مردوں کو تحمل اور عفو درگزر سے کام لیتے ہوئے عورتوں کے ساتھ حسن سلوک کا اہتمام کرنا چاہئے حسن سلوک اور خندہ پیشانی میں خوشگوار زندگی کاراز مضمر ہے۔
اور جو لوگ اس کے برعکس عورت کے ساتھ بے رحمانہ تشدر کا رویہ اختیار کرتےہیں، ان کا گھر تو جہنم کدہ بنتا ہی ہے ساتھ ہی بچوں پر برا اثر پڑتا ہے جس کے اثرات نسلوں تک جاتے ہیں!

قرآن کریم میں یہ حکم دیا گیا ہے.
’’عورتوں کے ساتھ اچھی طرح زندگی بسرکرو‘‘۔(النساء:۱۹)

اورحدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:
’’تم میں سے بہتروہ ہے جواپنے گھروالوں کے لیے بہترہےاورمیں اپنے گھروالوں کے لیے بہترہوں‘‘۔

اس سے معلوم ہواکہ بیویوں کے ساتھ حسن سلوک اوران کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنا قرآن وسنت کے احکامات میں شامل ہے ، حسن سلوک اورحسن اخلاق کی اہمیت اورقیامت کے دن اعمال کے ترازومیں اس کے وزنی ہونے سے متعلق ترمذی  شریف میں مندرجہ ذیل حدیث موجود ہے.
’’حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ نے ارشاد فرمایا:
قیامت کے دن مومن کی میزان عمل میں سب سے زیادہ وزنی اوربھاری چیزجورکھی جائے گی وہ اس کے اچھے اخلاق ہوں گے‘‘۔


No comments:

Post a Comment