كِتَاب الْوُضُوءِ
کتاب: وضو کے بیان میں
9. بَابُ مَا يَقُولُ عِنْدَ الْخَلاَءِ:
باب: بیت الخلاء جانے کے وقت کیا دعا پڑھنی چاہیے؟
حدیث نمبر: 142 |
ہم سے آدم نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے عبدالعزیز بن صہیب کے واسطے سے بیان کیا، انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب (قضائے حاجت کے لیے) بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو یہ (دعا) پڑھتے «اللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبائث» اے اللہ! میں ناپاک جنوں اور ناپاک جنیوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
No comments:
Post a Comment