آیت ٢ تَنْزِیْلٌ مِّنَ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ” (اس کتاب کا) اتارا جانا ہے اس ہستی کی طرف سے جو بیحد مہربان ‘ نہایت رحم کرنے والا ہے۔ “- اللہ تعالیٰ کی رحمت ایک ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر کی مانند بھی ہے اور اس رحمت میں دوام اور تسلسل بھی ہے۔آیت ٣ کِتٰبٌ فُصِّلَتْ اٰیٰتُہٗ ” یہ ایک ایسی کتاب ہے جس کی آیات خوب کھول کھول کر بیان کردی گئی ہیں “- یعنی قرآن میں ہرچیز اور ہر موضوع کو تفصیل کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ( ) بیان کردیا گیا ہے۔ اس سورت کا دوسرا نام ( فُصِّلَتْ ) اسی جملے سے لیا گیا ہے۔ - قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا لِّقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ ” قرآن عربی کی صورت میں ‘ ان لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہوں (یا علم رکھنا چاہیں) ۔ “
No comments:
Post a Comment