Tuesday, April 28, 2015

نہیں ڈرتا میں کانٹوں سے



نہیں ڈرتا میں کانٹوں سے
مگر پھولوں سے ڈرتا ہوں ۔۔۔
چبھن دے جایئں جو دل کو
میں ان باتوں سےڈرتا ہوں ۔۔۔
مجھے تو نیند بھی اچھی نہیں لگتی حقیقت میں
دکھائیں خواب جو جھوٹے میں ان نیندوں سے ڈرتا ہوں۔۔۔
انا کا میں نہیں قائل محبت ہے مجھے سب سے
جو دل میں بغض رکھتے ہوں میں ان اپنوں سے ڈرتا ہوں ۔۔۔۔!
مجھے احساس ہے سب کا میں سب کے کام اتا ہوں
مگر جو کینہ رکھتے ہوں میں ان رشتوں سے ڈرتا ہوں ۔۔۔۔!
میں بندہ ہوں خدا کا ، اور خدا کا خوف ہے مجھ کو
جو ڈرتے ہی نہیں رب سے میں ان بندوں سے ڈرتا ہوں ۔۔۔!

••►#صنم
 
 

مزیداچھی پوسٹ اور تصاویر کے لئے ہمارا پیج جوائن کریں!
https://www.facebook.com/pages/Mata-e-jaan/1518354521770982
 
 
 
 
 

3 comments: