ہر اک منظر بھگونا چاہتی ہے
اداسی خوب رونا چاہتی ہے
مجھے اک پل کی یکسوئی عطا ہو
غزل تخلیق ہونا چاہتی ہے
کسی کی یاد کی خاموش بارش
مرے سب زخم دھونا چاہتی ہے
تمنّا کس قدر سادہ ہے میری
فضا میں نور بونا چاہتی ہے
ان آنکھوں کی کہانی صرف اتنی
نظر آواز ہونا چاہتی ہے
تمہارے حسن کے حیرت کدے میں
مری بینائی کھونا چاہتی ہے
وہی معصوم سی بچپن کی حسرت
بہلنے کو کھلونا چاہتی ہے
مری آنکھوں کی یہ بے خواب دنیا
کوئی سپنا سلونا چاہتی ہے
اداسی تھک چکی ہے روتے روتے
ذرا سی دیر سونا چاہتی ہے !!!
●══ #صنم ══●
اداسی خوب رونا چاہتی ہے
مجھے اک پل کی یکسوئی عطا ہو
غزل تخلیق ہونا چاہتی ہے
کسی کی یاد کی خاموش بارش
مرے سب زخم دھونا چاہتی ہے
تمنّا کس قدر سادہ ہے میری
فضا میں نور بونا چاہتی ہے
ان آنکھوں کی کہانی صرف اتنی
نظر آواز ہونا چاہتی ہے
تمہارے حسن کے حیرت کدے میں
مری بینائی کھونا چاہتی ہے
وہی معصوم سی بچپن کی حسرت
بہلنے کو کھلونا چاہتی ہے
مری آنکھوں کی یہ بے خواب دنیا
کوئی سپنا سلونا چاہتی ہے
اداسی تھک چکی ہے روتے روتے
ذرا سی دیر سونا چاہتی ہے !!!
●══ #صنم ══●
مزیداچھی پوسٹ اور تصاویر کے لئے ہمارا پیج جوائن کریں!
https://www.facebook.com/
بہت ہی خوبصورت غزل ہے پیار کے رنگھوں سے بھری ہوئی ۔۔۔۔۔ بہت ساری داد جناب
ReplyDeleteAwesome poetry
ReplyDelete