رمضان المبارک میں سحری کھانے کی فضیلت
۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
تَسَحَّرُوْا فَإِنَّ فِی السَّحُوْرِ بَرَکَةً.
مسلم، الصحيح، کتاب الصيام، باب فضل السحور و تأکيد استحبابه، 2 : 770، رقم : 1095
’’سحری کھایا کرو کیونکہ سحری میں برکت ہے۔‘‘
۔ حضرت عمرو بن العاص رضی اﷲ عنہما سے مروی ہے کہ
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
فَصْلُ مَا بَيْنَ صِيَامِنَا وَصِيَامِ أَهْلِ الْکِتَابِ، أَکْلَةُ السَّحَرِ.
مسلم، الصحيح، کتاب الصيام، باب فضل السحور و تأکيد استحبابه، 2 : 771، رقم : 1096
’’ہمارے اور اہل کتاب کے روزوں میں سحری کھانے کا فرق ہے۔‘‘
روزے میں سحری کو بلاشبہ اہم مقام حاصل ہے۔ روحانی فیوض و برکات سے قطع نظر سحری دن میں روزے کی تقویت کا باعث بنتی ہے۔ اس کی وجہ سے روزے میں کام کی زیادہ رغبت پیدا ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں سحری کا تعلق رات کو جاگنے کے ساتھ بھی ہے کیونکہ یہ وقت ذکر اور دعاء کا ہوتا ہے جس میں ﷲ تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں اور دعاء اور استغفار کی قبولیت کاباعث بنتا ہے۔
No comments:
Post a Comment