Saturday, November 1, 2025

اللہ کے سوا

 آیت ٣١ وَمَآ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ فِی الْاَرْضِج ” اور تم زمین میں (اللہ کو) عاجز کرنے والے نہیں ہو۔ “- یہاں اس فقرے کے بعد ” وَلَا فِی السَّمَائِ “ کے الفاظ گویا محذوف ہیں۔ جیسا کہ سورة العنکبوت میں فرمایا : وَمَآ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآئِز (آیت ٢٢) ” اور تم اسے عاجز کرنے والے نہیں ہو زمین میں اور نہ آسمان میں “۔ بہر حال اللہ کی مشیت کو کوئی نہیں روک سکتا ‘ وہ فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُ ہے۔ وہ جو ارادہ کرلیتا ہے کر گزرتا ہے ‘ اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتا۔- وَمَا لَـکُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰہِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّلَا نَصِیْرٍ ” اور تمہارے لیے اللہ کے سوا نہ کوئی کارساز ہے اور نہ مددگار۔

No comments:

Post a Comment