Wednesday, January 7, 2015

آمیــــــــن

Allahumma Ameen !!


مظلوم کی بددعا سے بچو

سیدنا معاذ بن جبلؓ ایک جلیل القدر صحابی ہیں رحمت کون و مکاں، سرورِ دو جہاں حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تربیت کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے انہیں بہت اونچا کردیا۔ آخرت میں اپنے پروانہ رضا کا وعدہ بھی فرمایا اور دنیا میں بھی اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں یمن کے گورنر و والی کے طور پر تعینات فرمایا.... اور جب رﺅف و رحیم آقا انہیں گورنری کے لیے بھیج رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انہیں شاندار انداز میں وصیت فرما رہے تھے.... جس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بھی فرمایا....
مظلوم کی بددعا سے بچو! بلاشبہ اس کے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان کوئی آڑ نہیں ہوتی۔
(بخاری کتاب المظالم و الغصب)

نیز عبداللہ اسدی کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس بن مالکؓ سے سنا وہ فرما رہے تھے کہ آقائے عرب و عجم سید کائنات، حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے (لوگوں کو برملا نصیحت کرتے) سنا....
لوگو! مظلوم کی بددعا سے بچو! اگرچہ وہ کافر ہی کیوں نہ ہو۔ بلاشبہ اس کی آہ و بددُعا اور اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کے لیے درمیان میں کوئی رُکاوٹ نہیں ہوتی۔
(مسند احمد)



زیادہ سے زیادہ درود شریف پڑھیں

حضرت ابو ہریره رضی الله عنه سے روایت ھے

 رسول الله صلی الله علیه واله وسلم نے فرمایا

"جب مکھی کسی مشروب میں پڑ جاۓ تو اسے ڈبو لینا چا ہیئے اور پھر نکال کر پھینک دینا چا ہیئے ،
کیونکہ اس کے ایک پر میں بیماری کے جراثیم ھوتے ھیں اور دوسرے میں اس کی شفا ھوتی ھے
 "
{Sahih Bukhari, Volume 7, Book 71, Number 673}



آج جمعہ کامبارک دن ہے زیادہ سے زیادہ درود شریف پڑھیں


اللهم صَــــــل علَے مُحمَّــــــــد و علَے آل مُحمَّــــــــد كما صَــــــلٌيت علَے إِبْرَاهِيمَ و علَے آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللهم بارك علَے مُحمَّــــــــد و علَے آل مُحمَّــــــــد كما باركت علَے إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ انك حميد مجيد

˙·٠•●ღSanamღ●•٠·˙



کیسا عاشق ہے

کیسا عاشق ہے تیرے نام پہ قُرباں ہے مگر
تیری ہر بات سے انجان ہوا پھرتا ہے ......



Masoom bacho ki yad mai...


reminder

A reminder for those who have been afflicted by the tragedy in Peshawar, Pakistan


الف اللہ نال رتّا دل میرا

الف اللہ نال رتّا دل میرا
مینوں ‘‘ب‘‘ دی خبر نہ کائی
‘‘ب‘‘ پڑھدیاں مینوں سمجھ نہ آوے
لذّت الف دی آئی
‘‘ع‘‘ تے ‘‘غ‘‘ نوں سمجھ نہ جاناں
گَل الف سمجھائی
بُلھیا! قول الف دے پورے
جیہڑے دل کی کَرن صفائی



قرض

"مٹی کی محبّت میں ہم آشفتہ سروں نے
وہ قرض اتارے ہیں کہ واجب بھی نہیں تھے"

ایڈمن: صنم



ماں اچھی طرح تیار کرنا

ماں اچھی طرح تیار کرنا، آج میرا آخری دن ھے
بھت سا پیار کرنا، آج میرا آخری دن ھے
سب بھنوں کی محبت آج مجھ ھی کو دے دو
دل وجان نثار کرنا، آج میرا آخری دن ھے
ابو ھے امی بھن بھائی ھے سارے
مجھ کو نہ شمار کرنا، آج میرا آخری دن ھے
تمھیں ستایا، تمھیں رلایا، بھت دکھ دیئے تمکو ماں
ماں مجھے معاف کرنا، آج میرا آخری دن ھے
میں چلا، خدا حافظ،پھر ملیں گے جنت میں
ماں آخری بار پیار کرنا، آج میرا آخری دن ھے




irreparable loss.

My heart goes out to everyone who lost their loved ones today. We share their pain & offer our deepest condolences.
I pray that God Almighty gives the families of the victims the courage and fortitude to bear their irreparable loss.

Admin: ‪#‎Sanam‬


اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ كُلِّ ذَنْۢبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ

عقلمند

عقلمند وه نہیں جسے صرف اچهائی اور برائی کی پہچان ہو بلکہ اصل عقلمند وه ہے جو اچهائی کی پیری کرے اور برائی سے اجتناب کرے ...!!

آمیـــــن يارب العالمیـــــن ! ❤

اللہ

" اپنے وجود میں اس اللہ کے ھونے کے احساس سے خود کو محروم نہ رکھا کرو وہ دور نہیں ھے بہت قریب بہت قریب ھے۔
اتنا قریب کہ تیری سرگوشیوں کو بھی سنتا ھے. . . .

محبت کر

محبت کر.. محبت کے سوا کیا کرسکتا ھے.. اللہ کی غلامی تو فرض ھے اس کا حکم بجا لانے میں تو اپنی ھی فلاح ھے.. ھاں محبت اس کے لئے ھے.. سمجھا کچھ..؟"
"سمجھ تو گیا ابا ' پر محبت کی تو نہیں جاتی' ھو جاتی ھے.."
" ٹھیک کہتا ھے لیکن محبت بھی بےسبب کبھی نہیں ھوتی.. کبھی یہ ھمدردی کی وجہ سے ھوتی ھے.. کبھی اس کا سبب کوئی خواھش ھوتی ھے.. کبھی آدمی محبت کی طلب میں محبت کرتا ھے.. یہ سوچ کر کہ اسے جواب میں محبت ملے گی اور کبھی آدمی کسی کے احسانات کی وجہ سے محبت کرتا ھے.. تیرے پاس محبت کا سبب تو موجود ھے.. محبت کا سامان تو کر.."
" کیسے کروں ابا..؟"
"ھر وقت خدا کے احسانات یاد کیا کر.. غور کیا کر کہ ھر سانس خدا کی عنایت ھے.. یوں دل میں شکر گزاری پیدا ھوگی.. پھر تو بےبسی محسوس کرے گا کہ اتنے احسانات کا شکر کیسے ادا کیا جاسکتا ھے.. وہ بے بسی تیرے دل میں محبت پیدا کرے گی.
تو سوچے گا کہ مالک نے بغیر کسی غرض کے تجھے اتنا نوازا ' تجھ سے محبت کی.. تو غور کر کہ اتنی بڑی دنیا میں کروڑوں انسانوں کے بیچ میں تو کتنا حقیر ھے.. سینکڑوں کے مجمع میں بھی تیری پہچان نہیں کوئی تجھ پر دوسری نظر بھی نہیں ڈالے گا.. کسی کو پروا نہیں ھوگی کہ الہٰی بخش بھی ھے لیکن تیرا رب کروڑوں انسانوں کے بیچ بھی تجھے یاد رکھتا ھے ' تیری ضرورت پوری کرتا ھے ' تیری بہتری سوچتا ھے اور تجھے اھمیت دیتا ھے.. ان سب باتوں پر غور کرتا رھے گا تو تیرے دل میں خدا کی محبت پیدا ھوگی اور پھر تجھے خدا سے عشق ھوجائے گا.."
"لیکن ابا ! اللہ سے محبت کا طریقہ کیا ھے..؟" الہٰی بخش نے پوچھا.. "کیا اس سے یہ کہتا رھوں کہ مجھے تجھ سے محبت ھے..؟"
"یہ تو انسانوں سے کہنا پڑتا ھے کیونکہ وہ کچھ نہیں جانتے لیکن وہ تو سب کچھ جانتا ھے اس سے دل کا حال چھپا نہیں.
صرف محبت کرتے رھو.. وہ جان لے گا.."
علیم الحق حقی.. "عشق کا عین"

دنیا کی محبت

اسلام کی بنیاد

اللہ ۔ ❤

اسلام کی بنیاد

عشق

کوئلے کو دیکھو رنگ بھی کالا خاصیت بھی کالی جو چھوئے وہ بھی کالا ہو جائے ۔
عیبوں ہی عیبوں سے بھرا مگر جیسے ہی یہ کوئلہ آگ میں ڈالا جاتا ہے کوئی اسے کوئلہ نہیں کہتا سب اسے انگارہ کہتے ہیں پہلے ٹھنڈا تھا اب آگ بن گیا ہے پہلے ہر کوئی ہاتھ میں لے سکتا تھا عام تھا اب خاص ہے جو چھوئے جل جائے ۔
فرق کیا ہے کوئلہ تو وہی ہے اب بھی آگ سے نکالو تو ٹھنڈا بن کر کوئلہ ہی بن جائے گا ۔
ایسا ہی انسان کے ساتھ ہے جب تک عشق کی آگ میں نہ جلے عیب ہی عیب ہیں جیسے ہی خدا سے عشق ہوا عام سے خاص بن گیا ۔
عشق ہى نا چیز کو چیز بناتا ہے ۔

گفتگو کیسی ہونی چاہیے

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ

گمراہ کون ؟

اللّٰہ کا ذکر

انسانیت

زندگی کے دوراہے پر چلتے،چلتے بعض دفعہ ایسے لمحات بھی آتے ہیں
جب انسان کو اپنے جذبات کچل کر
دوسروں کے جذبات کا احترام کرنا پڑتا ہے
یــــہی وہ منزل ہے
جہاں انسانیت تکمیل پاتی ہے ـــــ!!!

آمیــــــــن

اللّٰہ ہی کافی ہے

ہمارا رب

جب سارے راستے بند ہوجاتے ہیں, مایوسی آگھیرتی ہے اور انسان کو کچھ نظر نہیں آتا ہر طرف تاریکی اور بے بسی کا راج ہوتا ہے تو صرف ایک ذات سب سے برتر و اعلٰی جس کا نام پکارتے ہی دل میں امید اور اطمینان نصیب ہوتا ہے جو اپنے بندوں کو آزمائش ضرور دیتا ہے مگر کبھی اکیلا نہیں چھوڑتا ہمارا رب کتنی شان والا اس کو گوارا نہیں کہ جب اس کا کتنا ہی گناہگار بندہ اسے پکارے اور وہ اسے نہ سنے بلکہ وہ خوش ہوجاتا ہے کہ آج اس نے مجھے یاد کیا تو میں کیوں نہ سنوں پاک ہے وہ ذات جس کی رحمت اس کے غضب سے بڑھ کر ہے

زمین

زمین میں اگر ایک سڑا ہوا بیج ڈالا جائے تو وہ مزید سڑ گل کر ختم ہوجاتا ہے.. اس کو نہ ہرا لباس ملتا ہے نہ اس پہ کبھی بہار آتی ہے..اس کے اجزاء اگرچہ زمین میں موجود رہتے ہیں مگر ان کے وجود کی کوئی قیمت نہیں ہوتی..دنیا میں نہ ان کا کوئی مقام ہوتا ہے اور نہ دنیا کی چیزوں میں ان کا کوئی حصہ...
اس کے برعکس زمین میں اگر ایک اچھا بیج ڈالا جائے تو وہ دوبارہ ایک زندہ وجود بن کر باہر آتا ہے وہ ایک ہرا بھرا درخت بن کر پہلے سے زیادہ بہتر صورت میں زمین کہ اوپر کھڑا ہوتا ہے ساری کائنات اس کے لیے غذائی دسترخوان بن جاتی ہے وہ ایک انتہائی مکمل وجود کی صورت میں زمین کے اوپر جگہ حاصل کرتا ہے...
یہ خدا کی ایک نشانی ہے جو آخرت کے معاملات کو ہمیں واقعات کی شکل میں دکھاتی ہے...
ایک انسان وہ ہے جو غیر صالح ہے ایسے انسان کی مثال خراب بیج کی ہے وہ مرنے کے بعد زمین میں دفن ہوگا صرف اس لیے کہ مٹی میں مل کر مٹی ہوجائے ایک سڑے ہوئے وجود کے سوا اس دنیا میں اس کی کوئی حیثت باقی نہ رہے...
دوسرا انسان وہ ہے جو صالح انسان ہے اس کی مثال عمدہ بیج کی ہے وہ بھی اگرچہ مرنے کے بعد زمین میں دفن ہوگا مگر وہ اس لیے دفن ہوگا کہ پہلے سے زیادہ شاداب ہوکر ایک نئی زندگی کی صورت میں نمایاں ہو ...وہ خدا کے باغ میں سرسبز درخت کی طرح نشونما پائے....
اس سے جنت کا معاملہ اور جہنم کا معاملہ سمجھا جاسکتا ہے.. جہنم گویا ایک خراب زمین ہے جہاں سڑے ہوئے خراب بیج پھینک دیے جائیں گے... اور جنت گویا ایک بہترین زرخیز زمین ہے جہاں بہترین بیج چھانٹ کر ڈالے جائیں گے تاکہ وہ سرسبزو شاداب فصل کی صورت میں اگیں اور موافق ماحول میں لہلہائیں....

زکوتہ اور صدقات