Wednesday, January 7, 2015

ہمارا رب

جب سارے راستے بند ہوجاتے ہیں, مایوسی آگھیرتی ہے اور انسان کو کچھ نظر نہیں آتا ہر طرف تاریکی اور بے بسی کا راج ہوتا ہے تو صرف ایک ذات سب سے برتر و اعلٰی جس کا نام پکارتے ہی دل میں امید اور اطمینان نصیب ہوتا ہے جو اپنے بندوں کو آزمائش ضرور دیتا ہے مگر کبھی اکیلا نہیں چھوڑتا ہمارا رب کتنی شان والا اس کو گوارا نہیں کہ جب اس کا کتنا ہی گناہگار بندہ اسے پکارے اور وہ اسے نہ سنے بلکہ وہ خوش ہوجاتا ہے کہ آج اس نے مجھے یاد کیا تو میں کیوں نہ سنوں پاک ہے وہ ذات جس کی رحمت اس کے غضب سے بڑھ کر ہے

No comments:

Post a Comment