Monday, January 29, 2018

تمہارا دین مکمل کر دیا



رب کریم نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر دین مبین کی تکمیل فرمادی اور وحی جیسی نعمت کو تمام کردیا ۔ قرآن مجید میں حضور اکرم، نبی معظم، رسول مکرم صلى الله عليه وسلم کے آخری نبی ہونے کا اعلان اس آیت مبارکہ میں کیاگیا:

اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَ رَضِیْتُ لَکُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًا
(سورۃ المائدۃ:3)
ترجمہ :۔آج ہم نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کر دیا ا
ور اپنی نعمتیں تم پر پوری کر دیں اور تمہارے لئے اسلام کو دین پسند فرمایا

پہلی حدیث:۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا
((فُضِّلْتُ عَلَی الْاَنْبِیَاءِ بِسِتٍّ اُعْطِیْتُ جَوَامِعَ الْکَلِمِ ، وَنُصِْرْتُ بِالرُّعْبِ ،وَاُحِلَّتْ لِیَ الْغَنَائِمُ،وَجُعِلَتْ لِیَ الْاَرْضُ طَھُوْرًاوَمَسْجِدًا، وَاُرْسِلْتُ اِلَی الْخَلْقِ کَافَّۃً ، وَخُتِمَ بِیَ النَّبِیُّوْنَ))
(صحیح مسلم کتاب المساجدحدیث نمبر: 523،دارالسلام حدیث:1167)
ترجمہ :۔کہ مجھے چھ چیزوں کے ساتھ فضیلت دی گئی ہے مجھے جامع کلمات دئے گئے ہیں اور رعب کے ذریعے سے میری مدد کی گئی ہے مال غنیمت کو میرے لیے حلال کیا گیا ہے ، میرے لئے ہی تمام زمین پاک ،مطہراور مسجد بنا دی گئی ہے اور مجھے تمام مخلوق کی طرف بھیجا گیا ہے اور میرے ساتھ نبوت کا اختتام ہو گیا ہے.

دوسری حدیث:۔
حضرت جبیر بن مطعم رضی اﷲعنہ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺنے فرمایا:
((لِی خَمْسَۃُ اَسْمَاءُ: اَنَامُحَمَّدٌوَاَنَااَحْمَدُوَاَنَاالْمَاحِیُ الَّذِیْ یَمْحُوْااللّٰہُ بِہِ الْکُفْرَ وَاَنَا الْحَاشِرَالَّذِی یُحْشَرُالنَّاسُ عَلَی قَدَمِی وَاَنَاالْعَاقِبُ))
(صحیح بخاری کتاب المناقب حدیث نمبر:3532،4896)
یعنی میرے پانچ نام ہیں۔میں محمد‘احمد‘اورماحی ہوں(یعنی مٹانے والاہوں)کہ اﷲ تعالیٰ میرے ذریعہ کفرکومٹائے گااورمیں حاشرہوں کہ تمام انسانوں کا(قیامت کے دن) میرے بعد حشرہوگا۔ اورمیں’’عاقب‘‘ہوں یعنی خاتم النبیین ہوں‘میرے بعدکوئی نیا نبی دنیامیں نہیں آئیگا۔

تیسری حدیث:۔
حضرت جبیر بن مطعم رضی اﷲعنہ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺنے فرمایا:
(( اَنَامُحَمَّدٌ ،وَاَنَااَحْمَدُ ،وَاَنَاالْمَاحِیُ الَّذِیْ یَُمْحَی بِیَ الْکُفْرَ ،وَاَنَا الْحَاشِرُالَّذِی یُحْشَرُالنَّاسُ عَلَی عَقِبِی ، وَاَنَاالْعَاقِبُ وَالْعَاقِبُ الَّذِی لَیسَ بَعْدَہُ نَبَیٌّ))
ترجمہ:۔ میں محمد ہوں،میں احمد ہوں ،میں ماحی ہوں یعنی اﷲ تعالی میرے ذریعے کفر کو مٹائے گا ،اور میں حاشر ہوں ،لوگوں کا حشر میرے قدموں میں ہوگا اور میں عاقب ہوں اور عاقب وہ ہے جس کے بعد کوئی نبی نہ ہو ۔
(صحیح مسلم کتاب الفضائل ،حدیث نمبر: 2354،دارالسلام حدیث نمبر6105،6107)

برائے مہربانی زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔۔!!!

══■(( متاع جَاں ))■══

No comments:

Post a Comment