Monday, January 29, 2018

صبر


کسی نے حضرت حسن بصری رح سے صبر کا مفہوم پوچھا
تو آپ نے فرمایا "صبر کی دو قسمیں ہیں۔

اوّل آزمائش اور مصیبت پر صبر کرنا اور
دوّم اُن چیزوں سے اجتناب کرنا جن سے احتراز کرنے کا اللّٰہ نے حکم دیا ہے۔"

اُس شخص نے عرض کیا "آپ تو بہت بڑے زاہد ہیں۔" فرمایا کہ "میرا زہد تو آخرت کی رغبت کی وجہ سے ہے اور صبر بےصبری کی وجہ سے ہے۔" اُس نے کہا "میں آپ کا مفہوم نہیں سمجھا۔" تو آپ نے فرمایا کہ "مصیبت یا اطاعتِ خُداوندی پر میرا صبر کرنا صرف نارِ جہنم کے خوف کی وجہ سے ہے اور اسی کا نام جزع ہے اور میرا تقویٰ محض رغبتِ آخرت میں اپنا حصّہ طلب کرنے کی (بےصبری کی) وجہ سے ہے نہ کہ سلامتیِ جسم و جان کے لئے۔ اور (درحقیقت) صابر تو وہ ہے جو اپنے حصّے پر راضی رہتے ہوئے آخرت (بھی) طلب نہ کرے بلکہ اُس کا صبر صرف اور صرف ذاتِ الہٰی کے لئے ہو کیونکہ اخلاص کی علامت یہی ہے۔"

.. "تذکرہ اولیاء" از حضرت شیخ فرید الدین عطار رح ..

●๋•!! متاع جَاں!! ●๋
 
https://www.facebook.com/MATAEJAAN.SZ/
 
 

No comments:

Post a Comment