Monday, January 29, 2018

صلی اللہ علیہ وسلم

https://www.facebook.com/MATAEJAAN.SZ/
فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر ،
ہم بھی بے بس نہیں ، بے سہارا نہیں
خود اُنھی کو پُکاریں گے ہم دُور سے ،
راستے میں اگر پاؤں تھک جائیں گے

ہم مدینے میں تنہا نکل جائیں گے
اور گلیوں میں قصدا بھٹک جائیں گے
ہم وہاں جا کے واپس نہیں آئیں گے ،
ڈھونڈتے ڈھونڈتے لوگ تھک جائیں گے

جیسے ہی سبز گنبد نظر آئے گا ،
بندگی کا قرینہ بدل جائے گا
سر جُھکانے کی فُرصت ملے گی کِسے ،
خُود ہی پلکوں سے سجدے ٹپک جائیں گے

نامِ آقاﷺ جہاں بھی لیا جائے گا ،
ذکر اُن کا جہاں بھی کیا جائے گا
نُور ہی نُور سینوں میں بھر جائے گا ،
ساری محفل میں جلوے لپک جائیں گے

اے مدینے کے زائر خُدا کے لیے ،
داستانِ سفر مُجھ کو یوں مت سُنا
بات بڑھ جائے گی ، دل تڑپ جائے گا ،
میرے محتاط آنسُو چھلک جائیں گے

اُن کی چشمِ کرم کو ہے اس کی خبر ،
کس مُسافر کو ہے کتنا شوقِ سفر
ہم کو اقبال جب بھی اجازت ملی ،
ہم بھی آقاﷺ کے دربار تک جائیں گے

فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر ،
ہم بھی بے بس نہیں ، بے سہارا نہیں
خُود اُنھی کو پُکاریں گے ہم دُور سے ،
راستے میں اگر پاؤں تھک جائیں گے.

#صلی_اللہ_علیہ_وسلم   ❤
3
●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●
اللَّهُـمّ صَــــــلٌ علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ
كما صَــــــلٌيت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ
مَجِيدٌ اللهم بارك علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ كما
باركت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ مَجِيدٌ
●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●

#ایڈمن_صنم

No comments:

Post a Comment