وقت کا کام گذرنا ہے، لمحے دنوں اور دن مہینوں میں تبدیل ہوتے رہتے ہیں ،
وقت کی اس تیز آندھی کی زد میں آئے ہوئے ہم، کسی خزاں رسیدہ پتے کی مانند اڑتے پھر تے ہیں، عجیب بوکھلائے بو کھلائے سے، ہنستے، روتے، گاتے ، اداس ہوتے ہوئے، چنچل لمحوں کی انگلیاں جب دلوں کو گدگداتی ہیں
تو روح میں کلیاں چٹخنے لگتی ہیں، ایک الوہی مہک مشام جاں میں اترکر زندگی کے معنی و مطالب کو بدل کر رکھ دیتی ہے.
دوسری اور جب سرمئی گھٹائیں امڈ امڈ کر آتی ہیں اور اندھیرا بڑھنے لگتا ہے تو دل کانپ کانپ جاتا ہے، آنکھوں کے فرش پر پھیلتی نمی زندگی کو بوجھل کردیتی ہے، اصل میں یہ سارے موسم ہمارے اندر ہوتے ہیں، جو باہر کے موسموں پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔
‿✿⁀°متاع جَاں°‿✿⁀

No comments:
Post a Comment