Monday, January 29, 2018

ہرحال میں اپنے رب سے راضی

https://www.facebook.com/MATAEJAAN.SZ/


رضا کا مطلب
حضرت جنید بغدادی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں:
کہ رضا اپنے اختیار سے دستبردار ہونے کا نام ہے۔

فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فیصلے پرسکون اور اطمینان اختیار کرنے کو رضا کہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی رضا پر قلب کا مسرور ہوجانا رضا ہے۔ رضا یہ ہے کہ بندہ قلب کو اللہ تعالیٰ کے دائمی اختیار کی طرف متوجہ رکھے کیونکہ وہی بہتر جانتا ہے کہ اس نے جو کچھ نتائج اپنے بندے کیلئے منتخب فرمائے ہیں وہ اس کیلئے مفید ہیں.

اس لیے بندے کو ہرحال میں اپنے رب سے راضی رہنا چاہیے.
اپنی جدوجہد میں رضا کو حاکم بنائو ایسا نہ ہوکہ رضا کو خود پر مسلط کرکے اس کی لذتوں اور حقیقتوں سے محروم ہوجائو۔

(((((≈ متاع جَاں≈)))))

No comments:

Post a Comment