میں اشکوں کو بہاتی ہوں ...
دعا کو ہاتھ اُٹھاتی ہوں ...
کبھی سجدوں میں گرتی ہوں ...
بدن کو بھی جھکاتی ہوں ...
زباں سے کہہ نہیں پاتی ...
مگر اپنے سیاہ دل میں ...
یہی الفاظ دہراتی ہوں ...
کہ جب ہوں آخری سانسیں ...
زباں پہ ورد ہو تیرا ...
وہ روح سرشار ہو یا رب ...
جو دنیا میں تڑپتی ہے ...
اٹھائیں لوگ جب مجھ کو ...
فرشتے تیری رحمت کے ...
میرے ساتھ چلتے ہوں ...
زمیں کی سطح کے نیچے ...
دبا دیں جسم جب میرا ...
میرے ابیض لبادے پر ...
جہاں کی گرد پڑتی ہو ...
تو اے نور السماء ...
تیرے انوار کی بارش ...
مجھے نم تب بھی کرتی ہو ...
سوالوں کے جوابوں تک ...
مجھے تم پاس کر دینا ...
میری ہر اک خطا یا رب ... !
مجھے تم معاف کر دینا ...
نکل بھاگے گی دنیا جب ...
کوئی اپنا نہیں ہو گا ...
مجھے اپنا بنا لینا ...
تو رحمت میں چھپا لینا ...
اسود اور ابیض کی جب تقسیم ہو مولا ...
منور نور سے اپنے ...
میرا چہرہ بھی کر دینا ...
ذلت سے نہ گڑھ جائیں ...
میری آنکھیں میرے الله ... !
حوضِ کوثر کی نعمت سے ...
مجھے سرشار کر دینا ...
محمد صلى الله عليه وسلم کی نگاہوں سے ...
میرے عیب چھپا لینا ...
اور اپنی رحمت سے ...
غضب کو ٹھنڈا کر لینا ...
میرے نفس پر میں نے ...
کیے ہیں جو کروڑوں ظلم ...
میرے آقا ... میرے مولا ... !
میرے رحمٰن ... اے الله ... !
مجھے مرحوم کر لینا ...
مجھے محروم نہ کرنا ...
مجھے ظالم نہ کہہ دینا ...
گو کہ ہوں بڑی مجرم ...
گو کہ ہوں بڑی ظالم ...
ستاروں سے زیادہ ہیں ...
ہزاروں سے زیادہ ہیں ...
گناہ ہیں بے شمار اپنے ...
شماروں سے زیادہ ہیں ...
مگر فعال لما یرید ...!
تو جب دے حکم " وامتا زوا "
مجرموں میں نہ کر دینا ...
جو تجھ کو دیکھتے ہونگے ...
تو ان کو دیکھتا ہو گا ...
بڑے مسرور وہ ہونگے ...
بہت سرشار وہ ہونگے ...
مجھے ان میں تو لے جانا ...
تو قادر ہے میرے مولا ... !
جسے چاہے گا بخشے گا ...
مجھ پہ عفو و کرم کرنا ...
الہی ... !
میں تو عاجز ہوں ...
بس ...
تو راضی مجھ سے ہو جانا ...
تو راضی مجھ سے ہو جانا ...
آمین یا رب العامین ... !
٠٠٠•● •●☆متاع جَاں☆●•●
دعا کو ہاتھ اُٹھاتی ہوں ...
کبھی سجدوں میں گرتی ہوں ...
بدن کو بھی جھکاتی ہوں ...
زباں سے کہہ نہیں پاتی ...
مگر اپنے سیاہ دل میں ...
یہی الفاظ دہراتی ہوں ...
کہ جب ہوں آخری سانسیں ...
زباں پہ ورد ہو تیرا ...
وہ روح سرشار ہو یا رب ...
جو دنیا میں تڑپتی ہے ...
اٹھائیں لوگ جب مجھ کو ...
فرشتے تیری رحمت کے ...
میرے ساتھ چلتے ہوں ...
زمیں کی سطح کے نیچے ...
دبا دیں جسم جب میرا ...
میرے ابیض لبادے پر ...
جہاں کی گرد پڑتی ہو ...
تو اے نور السماء ...
تیرے انوار کی بارش ...
مجھے نم تب بھی کرتی ہو ...
سوالوں کے جوابوں تک ...
مجھے تم پاس کر دینا ...
میری ہر اک خطا یا رب ... !
مجھے تم معاف کر دینا ...
نکل بھاگے گی دنیا جب ...
کوئی اپنا نہیں ہو گا ...
مجھے اپنا بنا لینا ...
تو رحمت میں چھپا لینا ...
اسود اور ابیض کی جب تقسیم ہو مولا ...
منور نور سے اپنے ...
میرا چہرہ بھی کر دینا ...
ذلت سے نہ گڑھ جائیں ...
میری آنکھیں میرے الله ... !
حوضِ کوثر کی نعمت سے ...
مجھے سرشار کر دینا ...
محمد صلى الله عليه وسلم کی نگاہوں سے ...
میرے عیب چھپا لینا ...
اور اپنی رحمت سے ...
غضب کو ٹھنڈا کر لینا ...
میرے نفس پر میں نے ...
کیے ہیں جو کروڑوں ظلم ...
میرے آقا ... میرے مولا ... !
میرے رحمٰن ... اے الله ... !
مجھے مرحوم کر لینا ...
مجھے محروم نہ کرنا ...
مجھے ظالم نہ کہہ دینا ...
گو کہ ہوں بڑی مجرم ...
گو کہ ہوں بڑی ظالم ...
ستاروں سے زیادہ ہیں ...
ہزاروں سے زیادہ ہیں ...
گناہ ہیں بے شمار اپنے ...
شماروں سے زیادہ ہیں ...
مگر فعال لما یرید ...!
تو جب دے حکم " وامتا زوا "
مجرموں میں نہ کر دینا ...
جو تجھ کو دیکھتے ہونگے ...
تو ان کو دیکھتا ہو گا ...
بڑے مسرور وہ ہونگے ...
بہت سرشار وہ ہونگے ...
مجھے ان میں تو لے جانا ...
تو قادر ہے میرے مولا ... !
جسے چاہے گا بخشے گا ...
مجھ پہ عفو و کرم کرنا ...
الہی ... !
میں تو عاجز ہوں ...
بس ...
تو راضی مجھ سے ہو جانا ...
تو راضی مجھ سے ہو جانا ...
آمین یا رب العامین ... !
٠٠٠•● •●☆متاع جَاں☆●•●
No comments:
Post a Comment