Saturday, October 26, 2019
شرک
شرک سب گناہوں میں بدتر گناہ ہے۔
جس کسی کو اللہ تعالیٰ سے ملنے کا شوق یا اس کے سامنے حاضر کئے جانے کا خوف ہو اسے چاہئے کہ کچھ بھلے کام شریعت کے موافق کر جائے اور اللہ تعالیٰ کی بندگی میں ظاہرًا و باطنًا کسی کو کسی درجہ میں بھی شریک نہ کرے۔ یعنی شرک جلی کی طرح ریا وغیرہ شرک خفی سے بھی بچتا رہے کیونکہ جس عبادت میں غیر اللہ کی شرکت ہو وہ عابد کے منہ پر ماری جائے گی۔
اللہ کی بندگی میں کسی اور کو شریک کرنا اللہ تعالیٰ کی شان میں انتہائی گستاخی ہے۔ اس کی مخلوقات میں سے کسی کو خالق کائنات اور رب العالمین کی صف میں رکھاجائے۔ اسی لیے شرک سب گناہوں میں بدتر گناہ ہے۔
ارشاد الٰہی ہے:
بے شک جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا،
بتحقیق اللہ نے اس پر جنت کو حرام کر دیا۔
سورۃ المائدۃ:72
اللہ صرف شرک سے درگزر نہیں کرتا
اس کے علاوہ جس کو چاہے معاف کر دیتا ہے۔
سورۃ النساء:116
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment