Saturday, October 26, 2019

اہل ایمان کی دعاء


اہل ایمان کی دعاء

بِسْمِ اللّـٰهِ الرَّحْـمٰنِ الرَّحِيْـمِ
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّـدُنْكَ رَحْـمَةً ۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْوَهَّابُ (۳ : ۸)
’’ اے رب ہمارے! جب تو ہم کو ہدایت کر چکا تو ہمارے دلوں کا نہ پھیر اور اپنے ہاں سے ہمیں رحمت عطا فرما ، بے شک تو بہت زیادہ دینے والا ہے ۔‘‘

نافع بن یزید رحمہ اللہ کہتے ہیں
راسخ فی العلم وہ لوگ ہیں جو متواضح ہوں جو عاجزی کرنے والے ہوں ، رب کی رضا کے طالب ہوں ، اپنے سے بڑوں سے مرعوب نہ ہوں ، اپنے سے چھوٹے کو حقیر سمجھنے والے نہ ہوں ۔

پھر فرمایا کہ یہ سب دعا کرتے ہیں کہ ہمارے دِلوں کو ہدایت پر جمانے کے بعد انہیں ان لوگوں کے دِلوں کی طرح نہ کر جو متشابہ کے پیچھے پڑ کر برباد ہو جاتے ہیں بلکہ ہمیں اپنی صراطِ مستقیم پر قائم رکھ
اور اپنے مضبوط دین پر دائم رکھ ، ہم پر اپنی رحمت نازل فرما، ہمارے دِلوں کو قرار دے ، ہم سے گندگی کو دور کر،
ہمارے ایمان و یقین کو بڑھا تو بہت بڑا دینے والا ہے۔

آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ دعاء فرمائی :
اے اللہ دلوں کے پھیرنے والے، ہمارے دل اپنی اطاعت کی طرف پھیر دے ۔‘‘

قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ{ اللَّهُمَّ مُصَرِّفَ الْقُلُوبِ صَرِّفْ قُلُوبَنَا عَلَى طَاعَتِكَ}۔
صحيح مسلم كتاب القدر باب تصريف الله تعالى القلوب كيف شاء2654



No comments:

Post a Comment