Saturday, October 26, 2019

بدگمانی



*بدگمانی کیا ہے؟*

👈🏻کسی کے بارے میں برا سوچنا، اس کے بارے میں غلط اندازے لگانا اور پھر ان اندازوں اور مفروضوں کی بنیا د پر کوئی اقدام کرگزرنا۔

بدگمانی ایک زہر ہے۔ آج کل بہت سے لوگ دوسروں کے بارے میں بدگمانی کا شکار ہوجاتے ہیں ۔

►- قرآنِ پاک میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا اجْتَنِبُوْا کَثِیْرًا مِّنَ الظَّنِّ، اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ...(الحجرات۴۹: ۱۲)

’’اے ایمان والو، کثرت گمان سے بچو، کیونکہ بعض گمان گناہ ہوتے ہیں...‘‘

►- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
کہ بد گمانی سے بچتے رہو کیونکہ بد گمانی سب سے جھوٹی بات ہے ( اور لوگوں کے رازوں کی ) کھود کرید نہ کیا کرو اور نہ ( لوگوں کی نجی گفتگووں کو ) کان لگا کر سنو ، آپس میں دشمنی نہ پیدا کرو بلکہ بھائی بھائی بن کر رہو .
صحیح البخاری 5143

بدگمانی کا اصل سبب سوچنا اور غلط سوچنا ہے۔
بدگمانی کا علاج مثبت سوچ
دوسروں کو معاف کردینا، ان کی کوتاہیوں سے صرف نظر کرنا،
ان کو مجبوریوں کا مارجن دینا،
اور ان سے یکطرفہ محبت کرنا ہے۔
بصورت دیگر ہم مفروضوں کی بنیاد پر عین ممکن ہے کوئی ایسا اقدام کربیٹھیں جس سے ہماری دنیا و آخرت دونوں متاثر ہوں۔

 
 

No comments:

Post a Comment