Monday, March 18, 2024

قیام رمضان

 قیام رمضان کی بڑی فضلیت ہے۔۔!


- حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے روزہ کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا
مَنْ صَامَ رَمَضَانَ اِ يْمَانًا وَّ اِحْتِسَابًا غُفِرَ لَه. مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِه.
بخاری، الصحيح، کتاب الصوم، باب صوم رمضان احتسابا من اليمان، 1 : 22، رقم : 38

’’جس نے ایمان اور اجر کی نیت سے روزے رکھے اور اس کی (راتوں) میں قیام کیا۔ اس کے پچھلے گناہ معاف کردیئے گئے‘‘۔

◄- من قام رمضان إيمانا واحتسابا غفر له ما تقدم من ذنبه. متفق عليه
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
جس نے رمضان کی راتوں میں ( بیدار رہ کر ) نماز تراویح پڑھی ، ایمان اور ثواب کی نیت کے ساتھ ، اس کے اگلے تمام گناہ معاف ہو جائیں گے۔
صحیح بخاری 2009 .: کتاب: نماز تراویح پڑھنے کا بیان (باب : رمضان میں تراویح پڑھنے کی فضیلت) ۔


◄- من قام ليلة القدر إيمانا واحتسابا غفر له ما تقدم من ذنبه. متفق عليه
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
جو شخص رمضان کے روزے ایمان اور احتساب ( حصول اجر و ثواب کی نیت ) کے ساتھ رکھے ، اس کے اگلے تمام گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں ۔ او رجو لیلۃ القدر میں ایمان و احتساب کے ساتھ نماز میں کھڑا رہے اس کے بھی اگلے تمام گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔
صحیح بخاری 2014 : کتاب: لیلۃ القدر کا بیان (باب : شب قدر کی فضیلت) ۔

No comments:

Post a Comment