Wednesday, June 5, 2024

ٹائم فریم


ایک لڑکی نے 22سال کی عمر میں شادی کی لیکن اس کے خاوند نے اسے خوش نہ رکھا ۔۔۔
جبکہ ایک دوسری لڑکی نے 34 سال کی عمر میں شادی کی اور اس کے خاوند نے اسے بہت خوش رکھا ہوا ہے ۔

ایک شخص نے 20 سال کی عمر میں شادی کی لیکن 10 سال بعد بچہ پیدا ہوا، جبکہ ایک دوسرے شخص نے 30 سال کی عمر میں شادی کی اور ایک سال بعد ہی بچہ پیدا ہوگیا ۔۔۔

ایک لڑکے نے 23 سال کی عمر میں یونیورسٹی سے فراغت حاصل کی اور جاب کے لیے اس نے پانچ سال انتظار کیا ، جبکہ ایک دوسرے لڑکے نے 28 سال کی عمر میں یونیورسٹی سے فراغت حاصل کی اور اسی دن اس کو جاب مل گئی، ۔۔

ایک شخص 25 سال کی عمر میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی کا سربراہ بنا اور 45 سال کی عمر میں فوت ہوگیا، جبکہ ایک دوسرا شخص 50 سال کی عمر میں کمپنی کا سربراہ مقرر ہوا اور 90 سال کی عمر میں فوت ہوگیا ۔۔

اپنے ٹائم فریم میں رہ کر کام کیجیے ، بلاشبہ آپ کی ٹائمنگ بہت اچھی چل رہی ہے ، اور خوب جان لیجیے کہ کوئی بھی شخص نہ آپ سے آگے ہے اور نہ پیچھے ، ہر شخص اپنے اپنے درست وقت میں ہے ، فقط آپ اپنے اس دائرے میں رہ کر اطمینان سے کام کیجیے جو اللہ سبحانہ وتعالی نے آپ کے لیے مقرر کر رکھا ہے ۔۔۔

وقت اللہ کے ہاتھ میں ہے ، وہ جیسے چاہتا ہے اور جس کے لیے چاہتا ہے اسے پھیر دیتا ہے ، کتنی خوبصورت بات اللہ نے بیان فرمائی:

{وَكُلُّ شَىْءٍ عِنْدَهٝ بِمِقْدَارٍ}.

الرعد:8
"اور اس کے ہاں ہر چیز کی پیمائش اور مقدار ہے ۔"

No comments:

Post a Comment