Friday, June 14, 2024

یوم عرفہ کا روزہ

 

– اس دن کا روزہ دوسال کے گناہوں کا کفارہ ہے :

قتادہ رضي اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ 

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے  یوم عرفہ کے روزے  کے بارے  میں فرمایا:

 یہ گزرے ہوئے اور آنے والے سال کے گناہوں کا  کفارہ  ہے۔  صحیح مسلم} ۔}

یہ روزہ حاجی کے لیے رکھنا مستحب نہیں اس لیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ررزہ ترک کیا تھا ، اوریہ بھی مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یوم عرفہ کا میدان عرفات میں روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے ، لھذا حاجی کے علاوہ باقی سب کے لیے یہ روزہ رکھنا مستحب ہے ۔

No comments:

Post a Comment