Saturday, September 26, 2015

یا رب العالمین ! ہماری التجا ہے


اسلام علیکم ورحمة الله وبركاته:

#دعا کیجئے
-—–٭٭———

یا رب العالمین !
یا ارحم الراحمین !
اے شہنشاہ اعظم !
یا رب العالمین ! ہماری التجا ہے کہ ہم سب کو بھی اپنے اہل و عیال کے ساتھ اپنے در پر حج بیت اللہ اور عمرہ کرنے کی سعادت و توفیق عطا فرما اور حج مبرور نصیب فرما اور ہم سب کو ہمارے اہل و عیال کے ساتھ اپنے پسندیدہ بندوں میں شامل فرما اور اپنی رحمتوں کا نزول فرما
یا ارحم الراحمین ! امیدیں لاکھوں ہیں بڑی امید یہ ہے کہ
اے رب العزت ! جسطرح تو نے اب تک ہم سب پر اور ہمارے اہل و عیال پر ساری عمر اپنا خاص فضل و کرم کا سایہ رکھا ہے اسی طرح اس بار بھی ہماری یہ دعا قبول و منظور فرما اور ہمیں اخلاص کے ساتھ بار بار اپنے در پر حاضر ہونے کا موقع عطا فرما اور حج مبرور نصیب فرما اور پھر اس کی برکات سے مستفیض فرما اور اپنے پسندیدہ بندوں میں شامل فرما
یا ارحم الراحمین ! ہم سب ترے در کے فقیر و حقیر اور سوالی ہیں تو اپنا کرم فرما ترے سوا
یا رب العالمین ! ہماری دعا کون سننے والا اور قبول کرنے والا ہے
بیشک ترے سوا کوئی نہیں
بیشک ترے سوا کوئی نہیں
بیشک ترے سوا کوئی نہیں
اسلئے اپنے خاص فضل و کرم و رحمت سے ہماری دعا ہمارے حق میں قبول و منظور فرما
یا ارحم الراحمین ! اے شہنشاہ مدینہ,قرارقلب وسینہ,صاحب معطر پسینہ ، باعث نزول سکینہ فیض گنجینہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم آپ پر اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی آل رضی اللہ تعالی عنہ پر ہماری اور ہمارے اہل و عیال کی جان ہزار مرتبہ قربان ، ہم سب اللہ تعالی کے حضور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے وسیلہ سے دعا کرتے ہیں کہہم سب کو خانہ کعبہ اور مدینہ پاک میں پیش ہونے کی بار بار سعادت اور توفیق عطا فرمائے بس ہم سب آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے وسیلہ سے حاضری کے بھیکاری ہیں دن رات یہی فراق دامن گیر ہے کہ حاضری کا کب شرف نصیب ہو گا اور قلب و جاں سے اللہ تعالی ہم سب آپ کے در پر حاضری کے منتظر ہیں لیکن کوئی امید نظر نہیں آتی بس ہماری ساری امیدیں تیری رحمت سے وابسطہ ہیں تو ہی اپنے فضل و کرم سے ہماری دعا قبول و منظور فرما
یا ارحم الراحمین ! اے مصب الاسباب تو ہماری تمام پریشانیوں کو دور فرما اور رزق ، مال ، جان اور عزت میں برکت اور اضافہ عطا فرما اور ہمیں مال و ثروت ، صحت و تندرستی عطا فرما
یا ارحم الراحمین ! اپنی قدرت سے ہمیں عافیت عطا فرما ، ہمیں اپنی رحمت میں داخل فرما ، ہمارے اوقات کو اپنی عبادت میں لگا ، اچھے اعمال پر خاتمہ فرما اور اس کی جزا جنت عطا فرما
یا ارحم الراحمین ! ہم تیری رحمت کے طلبگار ہیں، پس ہمیں ہر طرح کی دنیا و آخرت کی بھلائی عطا فرما اور ہمیں فکر معاش اور گناہ سے نجات دے کر عافیت ، سکون اور طمانیت والی ایسی پرسکون اور گناہ سے پاک دینی زندگی عطا فرما جس پر تیری رحمتوں ، نعمتوں اور برکتوں کی بارش ہوتی ہو ، ایسی بارش جیسی تو نے ہم سے پہلے اپنے مقبول اور پسندیدہ بندوں پر نازل فرمائی
یا ارحم الراحمین ! ہمیں اپنے مقبول اور پسندیدہ بندوں میں شامل فرما اور ہمیں موت میں برکت عطا فرما اور موت کے بعد جو کچھ ہوتا ھے،اس میں برکت عطا فرما
یا ارحم الراحمین !
اے شہنشاہ اعظم !
اے رحمن و رحیم !
اے غفور و الرحیم !
مجھ فقیر و حقیر کی دعائیں قبول فرما اور دنیا کے سب سے مبارک مقام ( بیت الله کے فرش مطاف) پر سب سے مبارک لباس ( احرام ) میں سب سے مبارک عبادت ( دوران طواف ) موت نصیب فرما اور عذاب قبر سے تحفظ عطا فرما اور جنت البقیع میں دفن ھونا نصیب فرما
یا ارحم الراحمین !
اے پروردگار عالم ! میرے مولا
اپنے محبوب ، مقبول اور پسندیدہ بندوں کے صدقے، تو ہمارے گُناہ نہ دیکھ بلکہ ہماری تڑپ ، شدت اور پیاس کو دیکھ اور میری چھوٹی سی عرضی و التجا کو اپنے کرم و فضل سے قبول و منظور فرما اور ہمیں اخلاص کے ساتھ بار بار حج و عمرہ کرنے کی توفیق عطا فرما اور حج مبرور نصیب فرما اور ہمیں اخلاص و استقامت کے ساتھ قبول فرما کر قیامت کے دن عرش کا سایہ اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شفاعت نصیب فرما کر اپنی رضا و جنت الفردوس عطا فرما
یا ارحم الراحمین ! ہم سب کے آپس کے بے جا اختلافات کو ختم فرما اور ہمارے دل و دماغ کو بغض و عناد ، کینہ و حسد اور نفرت و عداوت کے جذبات سے پاک کر دے
یا ارحم الراحمین ! ہم سب کو حقیقی خوشیاں نصیب فرما اور ہماری تمام جائز دعائیں قبول فرما اور نیک مقاصد میں کامیابی عطا فرما اور ہم سب کو دین و دنیا کی نعمتیں عطا فرما
یا ارحم الراحمین ! ہمیں اولاد کی اچھی تربیت اور بیوی کے حقوق پورا کرنے کی توفیق اور عزیز و اقارب کے ساتھ حسن سلوک کرنے کی توفیق عطا فرما ،اور ہمیں اپنے والدین کیلئے صدقہ جاریہ بنا اور ہمارے مرحوم والدین ، عزیز و اقارب ، دوست احباب ، بہنوں ، بھائیوں اور ددھیال ، ننھیال اور سسرال کے تمام مرحوم رشتہ دار سب کے سب تیرے سپرد تو انکی مغفرت فرما اور عذاب قبر سے تحفظ عطا فرما اور جنت الفردوس میں اچھا اور اعلی مقام عطا فرما
یا ارحم الراحمین ! ہم سب کو عقل سلیم عطا فرما اور دین اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے کی پوری ، پوری توفیق اور اعمال صالح عطا فرما اور اپنے مقبول اور پسندیدہ بندوں میں شامل فرما آمین یا رب العالمین

●๋•!! متاع جَاں!! ●๋
 
https://www.facebook.com/pages/Mata-e-jaan/1518354521770982
 

اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے



بقا پانے کو بےتاب انسان جانتا ہی نہیں کہ پہلے فنا ہونے کی لذت سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔
فنا کا پردہ وہی پردہ ہے۔ کہ جب اللہ نے فرمایا
٭-ان اللہ مع الصابرین-٭

تو مطلب ہوا اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

اب ہم عام سے بندوں کے لیئے صبر سے واسطہ کب پڑتا ہے۔جب ہم کسی خواہش سے دوچار ہوتے ہیں،جب اسکی شدت رگ جاں میں لہو سی دوڑنے لگنے لگتی ہے،جب اس کا احساس نیند خواب آرام جان ہر شے سے بڑھ جاتا ہےاور تب اچانک جب سیرابی کا لمحہ آتا ہے تو کوئی جیسے چھین کر پانی دور کر دیتا ہے،یہ لمحہ ہوتا ہے صبر کا ۔۔یہ ہے وہ پردہ جس کے دروں اللہ کا قرب ہے،کہ جب لگے جیسے سانس لبوں پر آ کر رہ گئی ہو اور جان نکلے ہی نہیں۔۔یہ ہے وہ لمحہ کہ اگر انسان اللہ کو چننا چاہے۔۔
( درحقیقت یہاں اللہ نے بندے کو چن لیا ہوتا ہے)
تو وہ صبر کو چن لیتا ہے ۔۔
وہ رب کو محرم کرتا ہے اور پھر رب اسے اپنا قرب عطا کرتا ہے،تو اگر بقا کی خواہش ہے تو فنا سے گزرنا ہو گا۔
اگر قرب ربی کی خواہش ہے تو صبر راستہ ہے۔اور صبر مصائب پر ہی کیا جاتا ہے اور مصائب من چاہی خواہش کی نادانی،یا قربانی پر ہی آتے ہیں۔
اللہ پاک ہماری تلاش آسان کرے اور خود تک جانے والے ہماری منزل پر ہمارا بہترین ہمسفر رہے۔
اللھم آمین

ایڈمن:#صنم
 
https://www.facebook.com/pages/Mata-e-jaan/1518354521770982
 

یاد رکھیے

قطرہ

رب کی راہ


،،،، رب کی راہ ،،،،

ایک بادشاہ کو خبر ملی کہ اس کے شہر میں بہت ہی نیک بزرگ آئے ہیں . بادشاہ نے ان سے ملنے کی کوشش کی ، لیکن ان سے ملاقات نہ ہو سکی . شہر کے کئی دروازے تھے . بادشاہ کبھی کسی دروازے کے پاس تو کبھی کسی دروازے کے پاس اُن بزرگ کا انتظار کرتا ، لیکن دوسرے دن پتا چلا کہ وہ تو کسی اور دروازے سے شہر میں داخل ہوگئے۔

آخرکار بادشاہ نے سارے دروازے بند کروادئیے اور ایک دروازہ کھلا رکھ کر وہاں ان کا انتظار کرنے لگا . جب ایک ہی دروازہ کھلا رہ گیا تو بزرگ کا وہیں سے گزر ہوا۔ جب بادشاہ کی ان سے ملاقات ہوئی تو بادشاہ نے کہا اب جا کر آپ سے ملاقات ہوئی جب میں نے شہر کے سارے دروازے بند کر وادئیے۔

بزرگ نے جواب میں کہا انسان کو رب کی راہ بھی اس وقت نصیب ہوتی ہے جب وہ سارے دروازے بند کرکے صرف ایک دل کا دروازہ کھلا رکھتا ہے۔

●◄ #صنم
 
 
https://www.facebook.com/pages/Mata-e-jaan/1518354521770982
 

ماں

نامِ مدینہ لے دیا چلنے لگی نسیمِ خلد



نامِ مدینہ لے دیا چلنے لگی نسیمِ خلد
سوزشِ غم کو ہم نے بھی کیسی ہوا بتائی کیوں

#صلی_اللہ_علیہ_وسلم


●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●
اللَّهُـمّ صَــــــلٌ علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ
كما صَــــــلٌيت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ
مَجِيدٌ اللهم بارك علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ كما
باركت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ مَجِيدٌ
●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●

ایڈمن:#صنم
 
 
https://www.facebook.com/pages/Mata-e-jaan/1518354521770982
 

تدریس

دنیا میں انسان سے زیادہ قیمتی کوئی چیز نہیں



دنیا میں انسان سے زیادہ قیمتی کوئی چیز نہیں اگر وہ اپنا وقت اپنا آپ دوسروں کے لئے وقف کرے انھیں اپنا آپ سونپے ان کی خدمت کرے تعاون کرے محبّت کرے اپنے آپ کو دوسروں کے لئے آسان بنائے ایسا کے اگر وہ ان میں موجود ہو تو کسی کو اس کی پرواہ ہی نہ ہو مگر جونہی وہ ان سے دور جائے سب اسے یاد کریں ایسا انسان ہی کامیاب ہے کیونکہ جب وہ خدمت کر رہا تھا اپنا آپ دوسروں کو دے رہا تھا تو دوسروں کو پتا ہی نہیں چل رہا تھا کے کوئی ان کی مدد کر رہا ہے اور وہ بھی اس طریقے سے کے کسی کو خبر ہی نہیں ہونے دے رہا
انسان انسان کے لئے وبال تب بنتا ہے جب وہ اپنے آپ کو شئیر نہیں کرتا اپنے اوپر پھرے بٹھاتا ہے لوگوں کے ساتھ میل جول کم کرتا ہے ان سے مقابلہ کرتا ہے اور ان کو اپنے سامنے جھکانا چاہتا ہے اگر ایک اینٹ دوسری سے لڑے گی تعاون نہیں کرے گی تو کبھی دیوار نہیں بنے گی بلکہ ایک دوسرے کی اہمیت ختم کر کے پھر مٹی کی ڈھیری بن جائے گی طاقت ملنے میں ہے نہ کے جدا ہونے میں مل کر رہیے تعاون کرتے رہیے اسی میں فلاح ہے الله تعالیٰ آپ سب کو آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے. آمین

ایڈمن:#صنم
 
https://www.facebook.com/pages/Mata-e-jaan/1518354521770982
 
 
 

کیا چھوڑ گیا ہے؟؟؟


کیا چھوڑ گیا ہے؟؟؟

اس دنیائے فانی سے جو منہ موڑ گیا ہے۔
برسوں کے جو رشتے تھے سبھی توڑ گیا ہے۔
ہے کھوج فرشتوں کو کہ کیا ساتھ ہے لایا؟
اور فکر عزیزوں کو ہے ،کیا چھوڑ گیا ہے؟

#اجالا
 
https://www.facebook.com/pages/Mata-e-jaan/1518354521770982
 
 

معرفتِ خدا


معرفتِ خدا

"حضرت حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ" نے بلند آوازسےفرمایا
لوگو "الله کے دوازه" کو کهٹکهٹاتے رهو
" دروازه ضرور کهلتا هے".
"ایک بوڑھی عورت (حضرت رابعہ بصری رحمتہ اللہ علیہا)" نے جب سنا تو بولیں
"اے حسن"
"کیا الله کا دروازه" بند بهی هوتا هے
"حضرت حسن بصری " بوڑھی عورت (حضرت رابعہ بصری رحمتہ اللہ علیہا) کی بات سن کر غش کها گۓ
اوربولے
اےالله یہ ضعیفہ تجهے مجھ سے زیاده جانتی هے"

●◄ #صنم


https://www.facebook.com/pages/Mata-e-jaan/1518354521770982


He is the Lord of Mercy

میرا رب

شادی کرنے والے کے لیے یہ دعاء پڑھیں


٭ شادی کرنے والے کے لیے یہ #دعاء پڑھیں:

بارک اللہ لک` وبارک علیک` وجمع بینکما فی خیر۔

اللہ تیرے لیے برکت کرے اور تجھ پر برکت کرے` اور تم دونوں کو خیر میں اکٹھا کرے۔

●◄ #صنم



ہر وقت

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی صداقت



ایک دن حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کھانا کھا رہے تھے۔ آپ کا دل کسی میٹھی چیز کھانے کو چاہا۔ آپ نے اپنی زوجہ سے پوچھا، کیا کوئی میٹھی چیز ہے؟ انہوں نے جواب دیا .بیت المال سے جو کچھ آتا ہے اس میں میٹھی کوئی چیز نہیں ہوتی۔
چند دن بعد آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے دیکھا کہ دسترخوان پر کھانے کے ساتھ حلوہ بھی موجود ہے۔ آپ نے اپنی زوجہ صاحبہ سے پوچھا آج یہ حلوہ کیسے بن گیا؟
آپ کی زوجہ محترمہ نے فرمایا میں نے محسوس کیا کہ آپ کو میٹھی چیز کی خواھش ھے تو میں نے یوں کیا کہ جتنا آٹا روزانہ آتا تھا اس میں سے مٹھی بھر آٹا الگ رکھتی تھی۔ آج اتنا آٹا جمع ھو گیا کہ اس کے بدلے میں نے بازار سے کجھور کا شیرہ منگوایا اور اس طرح یہ حلوہ تیار کیا۔
آپ نے حلوہ تناول فرمایا۔ کھانے کے بعد آپ سیدھے بیت المال کے مہتمم کے پاس پہنچے اور فرمایا۔ ھمارے ھاں راشن میں جس قدر آٹا جاتا ھے آج سے اس میں سے ایک مٹھی کم کردینا۔ کیونکہ ھفتہ بھر کے تجربے نے بتایا ھے کہ ھمارا گزارہ مٹھی بھر کم آٹے میں بھی ھو جاتا ھے۔
از :حیات الصحابہ

●◄ #صنم
 
 
 

پیٹ بھر کر کھانا


 صحيح البخاري
كِتَاب الْأَطْعِمَةِ
کتاب: کھانوں کے بیان میں
6. بَابُ مَنْ أَكَلَ حَتَّى شَبِعَ:
باب: پیٹ بھر کر کھانا کھانا درست ہے۔
حدیث نمبر: 5381

(مرفوع) حدثنا إسماعيل، قال: حدثني مالك، عن إسحاق بن عبد الله بن ابي طلحة، انه سمع انس بن مالك، يقول: قال ابو طلحة لام سليم:" لقد سمعت صوت رسول الله صلى الله عليه وسلم ضعيفا اعرف فيه الجوع، فهل عندك من شيء؟ فاخرجت اقراصا من شعير، ثم اخرجت خمارا لها، فلفت الخبز ببعضه ثم دسته تحت ثوبي وردتني ببعضه، ثم ارسلتني إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: فذهبت به فوجدت رسول الله صلى الله عليه وسلم في المسجد ومعه الناس، فقمت عليهم، فقال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم: ارسلك ابو طلحة؟ فقلت: نعم، قال: بطعام؟ قال: فقلت: نعم، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم لمن معه: قوموا، فانطلق وانطلقت بين ايديهم حتى جئت ابا طلحة، فقال ابو طلحة: يا ام سليم قد جاء رسول الله صلى الله عليه وسلم بالناس وليس عندنا من الطعام ما نطعمهم، فقالت: الله ورسوله اعلم، قال: فانطلق ابو طلحة حتى لقي رسول الله صلى الله عليه وسلم، فاقبل ابو طلحة ورسول الله صلى الله عليه وسلم حتى دخلا، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: هلمي يا ام سليم، ما عندك؟ فاتت بذلك الخبز، فامر به، ففت وعصرت ام سليم عكة لها، فادمته، ثم قال فيه رسول الله صلى الله عليه وسلم: ما شاء الله ان يقول، ثم قال: ائذن لعشرة، فاذن لهم، فاكلوا حتى شبعوا ثم خرجوا، ثم قال: ائذن لعشرة، فاذن لهم فاكلوا حتى شبعوا، ثم خرجوا، ثم قال: ائذن لعشرة، فاذن لهم فاكلوا حتى شبعوا، ثم خرجوا ثم اذن لعشرة، فاكل القوم كلهم وشبعوا والقوم ثمانون رجلا".
ہم سے اسماعیل بن علیہ نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے امام مالک نے بیان کیا، ان سے اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ نے، انہوں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی ام سلیم رضی اللہ عنہا سے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز میں ضعف و نقاہت کو محسوس کیا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ آپ فاقہ سے ہیں۔ کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے؟ چنانچہ انہوں نے جَو کی چند روٹیاں نکالیں، پھر اپنا دوپٹہ نکالا اور اس کے ایک حصہ میں روٹیوں کو لپیٹ کر میرے (یعنی انس رضی اللہ عنہ کے) کپڑے کے نیچے چھپا دیا اور ایک حصہ مجھے چادر کی طرح اوڑھا دیا، پھر مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجا۔ بیان کیا کہ میں جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ کو مسجد میں پایا اور آپ کے ساتھ صحابہ تھے۔ میں ان سب حضرات کے سامنے جا کر کھڑا ہو گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ اے انس! تمہیں ابوطلحہ نے بھیجا ہو گا۔ میں نے عرض کی جی ہاں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کھانے کے ساتھ؟ میں نے عرض کی، جی ہاں۔ اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا کہ کھڑے ہو جاؤ۔ چنانچہ آپ روانہ ہوئے۔ میں سب کے آگے آگے چلتا رہا۔ جب ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس واپس پہنچا تو انہوں نے کہا: ام سلیم! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کو ساتھ لے کر تشریف لائے ہیں، حالانکہ ہمارے پاس کھانے کا اتنا سامان نہیں جو سب کو کافی ہو سکے۔ ام سلیم رضی اللہ عنہا اس پر بولیں کہ اللہ اور اس کا رسول خوب جانتے ہیں۔ بیان کیا کہ پھر ابوطلحہ رضی اللہ عنہ (استقبال کے لیے) نکلے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کی۔ اس کے بعد ابوطلحہ رضی اللہ عنہ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم گھر کی طرف متوجہ ہوئے اور گھر میں داخل ہو گئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ام سلیم! جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ یہاں لاؤ۔ ام سلیم رضی اللہ عنہا روٹی لائیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا اور اس کا چورا کر لیا گیا۔ ام سلیم رضی اللہ عنہ نے اپنے گھی کے ڈبہ میں سے گھی نچوڑ کر اس کا ملیدہ بنا لیا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی جو کچھ اللہ تعالیٰ نے آپ سے دعا کرانی چاہی، اس کے بعد فرمایا کہ ان دس دس آدمیوں کو کھانے کے لیے بلا لو۔ چنانچہ دس صحابہ کو بلایا۔ سب نے کھایا اور شکم سیر ہو کر باہر چلے گئے۔ پھر فرمایا کہ دس کو اور بلا لو، انہیں بلایا گیا اور سب نے شکم سیر ہو کر کھایا اور باہر چلے گئے۔ پھر آپ نے فرمایا کہ دس صحابہ کو اور بلا لو، پھر دس صحابہ کو بلایا گیا اور ان لوگوں نے بھی خوب پیٹ بھر کر کھایا اور باہر تشریف لے گئے۔ اس کے بعد پھر دس صحابہ کو بلایا گیا اس طرح تمام صحابہ نے پیٹ بھر کر کھایا، اس وقت اسی (80) صحابہ کی جماعت وہاں موجود تھی۔
حدیث نمبر: 5382

(مرفوع) حدثنا موسى، حدثنا معتمر، عن ابيه، قال: وحدث ابو عثمان ايضا، عن عبد الرحمن بن ابي بكر رضي الله عنهما، قال:" كنا مع النبي صلى الله عليه وسلم ثلاثين ومائة، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: هل مع احد منكم طعام؟ فإذا مع رجل صاع من طعام او نحوه فعجن، ثم جاء رجل مشرك مشعان طويل بغنم يسوقها، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: ابيع ام عطية، او قال: هبة، قال: لا، بل بيع، قال: فاشترى منه شاة، فصنعت، فامر نبي الله صلى الله عليه وسلم بسواد البطن يشوى وايم الله ما من الثلاثين ومائة إلا قد حز له حزة من سواد بطنها إن كان شاهدا اعطاها إياه وإن كان غائبا خباها له، ثم جعل فيها قصعتين، فاكلنا اجمعون وشبعنا وفضل في القصعتين، فحملته على البعير او كما قال".
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے معتمر بن سلیمان نے بیان کیا، ان سے ان کے والد نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ابوعثمان نہدی نے بھی بیان کیا اور ان سے عبدالرحمٰن بن ابی بکر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ ہم ایک سو تیس آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ تم میں سے کسی کے پاس کھانا ہے۔ ایک صاحب نے اپنے پاس سے ایک صاع کے قریب آٹا نکالا، اسے گوندھ لیا گیا، پھر ایک مشرک لمبا تڑنگا اپنی بکریاں ہانکتا ہوا ادھر آ گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا کہ یہ بیچنے کی ہیں یا عطیہ ہیں یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (عطیہ کے بجائے) ہبہ فرمایا۔ اس شخص نے کہا کہ نہیں بلکہ بیچنے کی ہیں۔ چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے ایک بکری خریدی پھر ذبح کی گئی اور آپ نے اس کی کلیجی بھونے جانے کا حکم دیا اور قسم اللہ کی ایک سو تیس لوگوں کی جماعت میں کوئی شخص ایسا نہیں رہا جسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بکری کی کلیجی کا ایک ایک ٹکڑا کاٹ کر نہ دیا ہو مگر وہ موجود تھا تو اسے وہیں دے دیا اور اگر وہ موجود نہیں تھا تو اس کا حصہ محفوظ رکھا، پھر اس بکری کے گوشت کو پکا کر دو بڑے کونڈوں میں رکھا اور ہم سب نے ان میں سے پیٹ بھر کر کھایا پھر بھی دونوں کونڈوں میں کھانا بچ گیا تو میں نے اسے اونٹ پر لاد لیا۔ عبدالرحمٰن راوی نے ایسا ہی کوئی کلمہ کہا۔
حدیث نمبر: 5383

(مرفوع) حدثنا مسلم، حدثنا وهيب، حدثنا منصور، عن امه، عن عائشة رضي الله عنها" توفي النبي صلى الله عليه وسلم حين شبعنا من الاسودين التمر والماء".
ہم سے مسلم بن ابراہیم قصاب نے بیان کیا، کہا ہم سے وہیب بن خالد نے بیان کیا، کہا ہم سے منصور بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا، ان سے ان کی والدہ (صفیہ بن شبیہ) نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی، ان دنوں ہم پانی اور کھجور سے سیر ہو جانے لگے تھے۔
 
 

درخواست


بعض اوقات اللہ کا بندے کی درخواست کو قبول نہ کرنا بندے پر شفقت کی وجہ سے ہوتا ہے۔

شیخ بغداد عبد القادر جیلانی

#اجالا




مدینے کو جائیں یہ جی چاہتا ہے



مدینے کو جائیں یہ جی چاہتا ہے
مقدر بنائیں یہ جی چاہتا ہے .....

مدینے کے آقاﷺدو عالم کے مولاﷺ
ترے پاس آئیں یہ جی چاہتا ہے .....♡

#صلی_اللہ_علیہ_وسلم


●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●
اللَّهُـمّ صَــــــلٌ علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ
كما صَــــــلٌيت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ
مَجِيدٌ اللهم بارك علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ كما
باركت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ مَجِيدٌ
●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●

ایڈمن:#صنم
 
 

جنت میں لے جانے والی دعاء



اللہ کی نظر

آنسو

ایک ڈائری

This is so beautiful

Tuesday, September 1, 2015

اللہ سے مخلص



جو درخت اپنی جڑ سے جتنا مخلص، اور مضبوط ہو وہ اتنا ہی سایہ دار ہوتا ہے. اور جو شخص جتنا اپنے اللہ سے مخلص ہو، اپنے اللہ سے سچ میں اللہ کے لیئے سچا ہو، وہ اللہ کی مخلوق کے لیئے (جس میں وہ خود بھی شامل ہے ) اتنا ہی منفعت بخش ہوتا ہے!

●◄ #صنم




https://www.facebook.com/pages/Mata-e-jaan/1518354521770982

وہ باتیں

کتنے اچھے ہوتے ہیں برے لوگ



خود کو ایسا ہی ظاہر کرو جیسے تم ہو یا ویسے بن جاؤ جیسا خود
کو ظاہر کرتے ہو
حضرت با یزید بسطامی رحمۃاللہ علیہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کتنے اچھے ہوتے ہیں برے لوگ.....
اچھے ہونے کا دکھاوا تو نہیں کرتے..

ہوں گے اچهے بهی لوگ دنیا میں
میں برا ہوں میں صاف کہتا ہوں

#دلِ_مضطر
 
 
 

ﺩُﮐﮫ ﮐﯽ ﮔﻨﺘﯽ


ﺩُﮐﮫ ﮐﯽ ﮔﻨﺘﯽ،
ﺟﺎﻧﺖ ﮨﻮﮞ ﻣﯿﮟ،
ﺳُﮑﮫ ﮔﻨﻨﺎ ﻧﮧ ﺁﻭﮮ...
ﻣﯿﮟ ﻧﺎ ﺷُﮑﺮﺍ،
ﻣﺮﮮ ﻣﺎﻟﮏ،
ﺍﯾﮏ ﺗﻮﻓﯿﻖ ﺩﻻ ﺩﮮ....
ﺳُﮑﮫ ﮔﻨﻨﺎ ﺳﮑﮭﻼ ﺩﮮ....!!

-♡- متاع جَاں -♡-
 
 

عزت اور لحاظ



کسی رشتے کو کتنی بھی محبت سے باندھا گیا ہو اگر عزت اور لحاظ چلا جائے تو محبت بھی چلی جاتی ہے - یہ دونوں چیزیں محبت کے گھر کی چار دیواری ہیں ، چار دیواری ختم ہوجاے تو گھر کو بچانا مشکل ہوجاتا ہے۔!!

آب حیات،عمیرہ احمد

●◄ #صنم
 
 
 

HOW TO SPEAK..?



HOW TO SPEAK..?
►Quranic answer:

٭Speak truthfully (Quran 3:17)
٭Speak with Justice (Quran 33:70 )
٭Speak moderately (Quran 17:110)
٭Speak positively (Quran 2:83)
٭Speak Beautifully (Quran 17:53)
٭Speak gently (Quran 17:28)
٭Speak deeply (Quran 4:63)
٭Speak graciously (Quran 17:23)
٭Speak softly (Quran 20:44)
٭Speak effectively (Quran 33:32)
٭Speak Humbly (Quran 23:3)
٭Speak Bravely (Quran 20:27)
٭Speak without lie (Quran 72:5)

"Good manners and kindness will never go out of fashion."

••••►DON'T FORGET TO SHARE!

》》》 #Sanam
 
 
 

ہر مشکل کا حل سجدہ خدا میں چھپا ہے



دنیا کی ٹھوکروں سے ایک سبق سیکھا ہے
ہر مشکل کا حل سجدہ خدا میں چھپا ہے!

●◄ #صنم



We Have Two Choice



We Have Two Choice:

٭So remember Me; I will remember you.
Surat Al-Baqarah [2:152]

٭They have forgotten Allah , so He has forgotten them.
Surat At-Tawbah [9:67]

••••►May Allah guide us all to the right path... Aameen

》》》 #Sanam
 
 
 

ایک زمانہ ایسا بھی آئے گا



ایک زمانہ ایسا بھی آئے گا کہ لوگ اپنے رب کو بھول جائیں گے لباس بہت قیمتی پہن کر بازار میں اکڑ اکڑ کر چلیں گے اور اس بات سے بے خبر ہوں گے کہ اسی بازار میں ان کا کفن بھی موجود ہے۔

حضرت علیؒ

●◄ #صنم



پاک ہے میرا رب



پاک ہے میرا رب جو دلوں کا حال جانتا ہے مگر پھر بھی دنیا کے سامنے ہمیں رسوا نہیں کرتا..... کریم اتنا ہے کہ نیکی کے ارادے پرثواب دیتا ہے مگرگناه کرنے کے بعد توبہ کی توفیق دے کر اسےثواب میں بدل دیتا ہے.....

#اجالا
 
 

استغفار

زندگی

اصل خدمت

معافی اور توبہ


معافی اور توبہ کی توفیق بھی مقدر والوں کو ہی نصیب ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ورنہ آنکھوں پر لوہے کے پردے اور کانوں میں سیسہ پگھلا دیا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔ انسان کی سوچنے سمجھنے کی ہر صلاحیت سلب کر لی جاتی ہے۔۔۔۔۔۔

#اجالا



گہری بات

This is life

آمیـــــــــــــن

دعاء

اے انسان

دیدار کے قابل تو نہیں چشم تمنا



#صلی_اللہ_علیہ_وسلم

دیدار کے قابل تو نہیں چشم تمنا
لیکن وہ کبھی خواب میں آئیں تو عجب کیا

ان پر تو گنہگار کا سب حال کھلا ہے
اس پر بھی وہ دامن میں چھپائیں تو عجب کیا

میں ایسا خطاوار ہوں کچھ حد نہیں جس کی
پھر بھی میرے عیبوں کو چھپائیں تو عجب کیا

●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●
اللَّهُـمّ صَــــــلٌ علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ
كما صَــــــلٌيت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ
مَجِيدٌ اللهم بارك علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ كما
باركت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ مَجِيدٌ
●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●

ایڈمن:#صنم



گفتگو

والدین کے ساتھ اچھا سلوک کریں



والدین کے ساتھ اچھا سلوک کریں ہر وقت ان کی اطاعت و فرمانبرداری کریں کیونکہ والدین نے ہی ہمیں پال پوس کر شعور کی منزلوں تک پہنچایا۔ اس لئے ہمارا سینہ ان کی احسان مندی اور محبت سے سرشار ھونا چاہئیے۔

خود بھی پڑھیں اور دوسروں سے بھی شئیر کریں.!!

●◄ #صنم
 
 
 

جیسی نیت ہو گی ویسا ہی عمل ہو گا



انسان کے ہر عمل کے پیچھے ا سکی نیت کارفرما ہوتی ہے۔ جیسی نیت ہو گی ویسا ہی عمل ہو گا ۔
جیسا کہ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں بیان فرمایا گیا ہے :
انما الاعمال بالنيات.
’’بیشک اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے۔‘‘
بخاری، صحيح : 23، رقم : 1، کتاب بدء الوحی، باب کيف کان بدء الوحي الی رسول اﷲ صلی الله عليه وآله وسلم

لہٰذا اگر نیت کی بنیاد اچھائی پر ہو گی تو عمل بھی اچھا ہو گا اور اگر نیت بری ہو گی تو انسان کا عمل بھی برا ہی ہو گا۔ گویا اعمال کے حسن اور قبولیت کا انحصار نیت پر ہے۔

الله پاک نیتوں کے اور دلوں کے حال جانتا ہے !!!
اور اسی پاک ہستی سے التجا ہے کہ ہمیں ہر برائی سے بچائے اور سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطاء فرمائے . آمین الٰھی آمین

پوسٹ پسند آئے تو اِسے شیئر ضرور کیجیے تاکہ ایک اچھی بات کو دوسروں تک پہنچائے جانے کا ذریعہ بن سکیں۔۔۔!!!

ایڈمن:#صنم
 
 

انصاف

عبادت وہ ہے جو معبود کو منظور ہو


 
عبادت وہ ہے جو معبود کو منظور ہو جائے ورنہ کروڑوں سال کی عبادت ایک سجدہ نہ کرنے سے ضا یع ہوتی دیکھی-

- واصف علی واصف-

#اجالا