بقا پانے کو بےتاب انسان جانتا ہی نہیں کہ پہلے فنا ہونے کی لذت سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔
فنا کا پردہ وہی پردہ ہے۔ کہ جب اللہ نے فرمایا
٭-ان اللہ مع الصابرین-٭
تو مطلب ہوا اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
اب ہم عام سے بندوں کے لیئے صبر سے واسطہ کب پڑتا ہے۔جب ہم کسی خواہش سے دوچار ہوتے ہیں،جب اسکی شدت رگ جاں میں لہو سی دوڑنے لگنے لگتی ہے،جب اس کا احساس نیند خواب آرام جان ہر شے سے بڑھ جاتا ہےاور تب اچانک جب سیرابی کا لمحہ آتا ہے تو کوئی جیسے چھین کر پانی دور کر دیتا ہے،یہ لمحہ ہوتا ہے صبر کا ۔۔یہ ہے وہ پردہ جس کے دروں اللہ کا قرب ہے،کہ جب لگے جیسے سانس لبوں پر آ کر رہ گئی ہو اور جان نکلے ہی نہیں۔۔یہ ہے وہ لمحہ کہ اگر انسان اللہ کو چننا چاہے۔۔
( درحقیقت یہاں اللہ نے بندے کو چن لیا ہوتا ہے)
تو وہ صبر کو چن لیتا ہے ۔۔
وہ رب کو محرم کرتا ہے اور پھر رب اسے اپنا قرب عطا کرتا ہے،تو اگر بقا کی خواہش ہے تو فنا سے گزرنا ہو گا۔
اگر قرب ربی کی خواہش ہے تو صبر راستہ ہے۔اور صبر مصائب پر ہی کیا جاتا ہے اور مصائب من چاہی خواہش کی نادانی،یا قربانی پر ہی آتے ہیں۔
اللہ پاک ہماری تلاش آسان کرے اور خود تک جانے والے ہماری منزل پر ہمارا بہترین ہمسفر رہے۔
اللھم آمین
ایڈمن:#صنم

https://www.facebook.com/pages/Mata-e-jaan/1518354521770982
No comments:
Post a Comment