Tuesday, September 1, 2015

میں ہمیشہ نماز کے لیئے دیر کر دیتا ہوں



میں ہمیشہ نماز کے لیئے دیر کر دیتا ہوں
اپنی مرضی سے مسجد (خُدا کے گھر) میں آ جاتا ہوں
بغیر اجازت لیئے
بغیر کسی کو بتائے
بغیر کسی سے پوچھے
میرا اللہ کبھی نہیں کہتا کہ میں اب تُمہیں نہیں آنے دوں گا اپنے گھر میں
کیوں کہ تُم دیر سے آتے ہو اور بغیر پوچھے اندر آ جاتے ہو
لوگ آدھی نماز پڑھ چُکے ہوتے ہیں اور تُم آ کر بیٹھ جاتے ہو
مُجھے کبھی بھی زلیل نہیں کیا جاتا
نہ ہی کسی اور کو
ساری زندگی نہ آنے والے کو بھی کبھی کُچھ نہیں کہا جاتا
صرف اتنا کہا جاتا ہے کہ ایک بار معافی مانگ لے
دوبارہ نہیں پوچھا جائے گا کہ کیا کیا، اور کیوں کیا
ّّّّ
میں اُس کا بندہ ہوں جو سب سے طاقتور ہے
جسے کسی کی پرواہ نہیں
اسی لیئے میں بھی کسی کی پرواہ نہیں کرتا
اپنی باتیں کسی سے نہیں کہتا
کسی کو دوست نہیں بناتا
کیوں کے لوگ کسی سے اتنی محبت نہیں کرتے!!

-♡- متاع جَاں -♡-
 
 
 
https://www.facebook.com/pages/Mata-e-jaan/1518354521770982

No comments:

Post a Comment