Tuesday, May 31, 2016

پہچان



معزز ترین آدمی کی پہچان یہ ہے کہ اس کے دل میں ہر ایک کے لئے محبت ہوتی ہے اور وہ آسانی سے کسی دوسرے کے ساتھ دشمنی پر آمادہ نہیں ہوتا۔ وہ چاندی کی پیالی کی طرح ہوتا ہے ۔ اگر اُسے موڑنا چاہیں تو آسانی سے مڑ جائے گا۔ اور اگر آپ اسے توڑنا چاہیں تو وہ آسانی سے نہیں ٹوٹے گا۔

اور کم ظرف آدمی کی پہچان یہ ہے کہ وہ آسانی سے محبت پر آمادہ نہیں ہوتا۔ دُشمنی کے لئے اُدھار کھائے بیٹھا رہتا ہے۔ مٹی کے پیالے کی طرح ہوتا ہے کہ آپ اُسے موڑنا چاہیں تو ہرگز نہیں مڑے گا۔ اور اگر توڑیں تو فوراً ٹوٹ جائے گا۔

جو عالی ظرف ہوتے ہیں ہمیشہ جھک کے ملتے ہیں۔۔

پوسٹ پسند آئے تو اِسے شیئر ضرور کیجیے تاکہ ایک اچھی بات کو دوسروں تک پہنچائے جانے کا ذریعہ بن سکیں۔۔۔!!!

٠٠٠•● •●ღ☆متاع جَاں☆ღ●•●•
 
 

No comments:

Post a Comment