Sunday, August 13, 2017
اے صاحب الجمال
یا صاحب الجمال و یا سید البشر
من وجہک المنیر لقد نور القمر
لا یمکن الثناء کما کان حقہ
بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر
ترجمہ
اے صاحب الجمال ﷺ اور اے انسانوں کے سردار ﷺ
آپ ﷺ کے رخِ انور سے چاند چمک اٹھا
آپ ﷺ کی ثنا کا حق ادا کرنا ممکن ہی نہیں
قصہ مختصر یہ کہ خدا کے بعد آپ ﷺ ہی بزرگ ہیں
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●
اللَّهُـمّ صَــــــلٌ علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ
كما صَــــــلٌيت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ
مَجِيدٌ اللهم بارك علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ كما
باركت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ مَجِيدٌ
●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●
#ایڈمن_صنم
اِک فرشتہ
میں نے دیکھا ہے اک فرشتہ باپ کے روپ میں
‿✿⁀°متاع جَاں°‿✿⁀
https://www.facebook.com/MATAEJAAN.SZ/
ﺍﮮ میرے ﮐُﻦ ﻓﯿﮑُﻮﻥ
نیک عمل
شیخ سعدی رحمتہ اللّٰہ علیہ فرماتے ہیں کہ
"ایک مرتبہ چند بڑے لوگوں کے ہمراہ میں ایک کشتی میں بیٹھا ہوا تھا . ایک ڈونگی ہمارے سامنے ڈوب گئی دو بھائی بھنور میں پھنسہ گئے۔"
سرداروں میں سے ایک نے ملاح سے کہا :"ان دونوں کو پکڑ کر بھنور سے نکال . میں ہر ایک کے عوض پچاس دینار سرخ ( سونے کا ہوتا ہے ) دونگا . "ملاح پانی میں گھسا اور ایک کو نکال لایا اور دوسرا ہلاک ہو گیا
سعدی رحمتہ اللّٰہ علیہ فر ماتے ہیں کہ میرے منہ سے نکلا کہ "اسکی عمر باقی نہیں رہی تھی . اسی وجہ سے ملاح تو نے اس کے نکالنے میں دیر لگادی اور دوسرے کے نکالنے میں جلدی کی ." ملاح ہنسا اور کہا ! "جو آپ نے فر مایا وہ یقنی بات ہے لیکن ایک سبب اور بھی ہے میں نے کہا وہ کیا ہے ؟"
"میری دلی رغبت اس ایک کے نکالنے میں زیادہ تھی اسلئے کہ ایک وقت میں جنگل میں رہ گیا تھا اس نے مجھے اونٹ پر بٹھا لیا تھا ."
"دوسرے کے ہاتھ سے بچپن کے زمانہ میں احقر نے کو ڑے کھائے تھے ۔" یہ سن کر میں نے کہا اللہ تعالیٰ نے سچ فر مایا ہے کہ ....
"جس نے نیک عمل کیا اپنے نفس کے فائدہ کیلئے ،اور جس نے برا عمل کیا اپنے اوپر یعنی اس کا نقصان اسی کو پہنچے گا ."
قطعہ: جب تک تجھ سے ہو سکے کسی کے دل کو مت چھیل (مت ستا) کہ اس راستے میں بہت کا نٹے ہیں ،حاجت مند فقیر کے کام کو پورا کر کہ تجھ کو بھی بہت سےکام پیش آئینگے...
فائدہ: حاصل کلام یہ ہے کہ عام لوگوں کے ساتھ بھلائی کرنی چاہئے ، حاجت مندوں کی ضرورت حتی الامکان پوری کر نے کی سعی کرنی چاہئے تا کہ نیکی کی جزا نیکی کی صورت میں پیش آئے
یاد رکھو
لاالہ الا اللہ
کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک ایسا فقرہ جسے آپ ہونٹوں کو حرکت دیۓ بغیر کہہ سکتے ہیں ، وہ ہے
لاالہ الا اللہ
آپ جانتے ہیں کیوں ؟
کیونکہ سائنس کہتی ہے کہ جب کوئی انسان مر رہا ہوتا ہے تو اپنے
ہونٹوں کو ہلانے کی طاقت کھو دیتا ہے.. لہذا اللہ تبارک و تعالیٰ نے انسان کے لیۓ مرتے وقت بھی یہ کلمہ کہنا آسان بنایا
سبحان اللہ
تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤگے ۔"
Faith
Muslim
Narrated 'Abdullah bin 'Amr:
The Prophet (ﷺ) said, "A Muslim is the one who avoids harming Muslims with his tongue and hands. And a Muhajir (emigrant) is the one who gives up (abandons) all what Allah has forbidden."
Reference | : Sahih al-Bukhari 10 |
In-book reference | : Book 2, Hadith 3 |
USC-MSA web (English) reference | : Vol. 1, Book 2, Hadith 10 |
زندگی
●๋•!! متاع جَاں!! ●๋
دیا جلائے رکھنا ہے
گھر کی خاطر سو دکھ جھیلیں ، گھر تو آخر اپنا ہے
بال بکھیرے اُتری برکھا ، رُوپ لٹاتا چاند
کیا پل بھر کو اٹھی آندھی ، تارے پڑ گئے ماند
رات کٹھن یا دن ہو بوجھل ، ہنستے گاتے چلنا ہے
گھر کی خاطر سو دکھ جھیلیں گھر تو آخر اپنا ہے
لہروں لہروں اترا سورج ، بستی بستی رُوپ
جاگ اٹھے تیرے موتی مونگے ، ناچ رہی کیا دھوپ
ناؤ بڑھا ، پتوار اٹھا کے سات سمندر مچنا ہے
گھر کی خاطر سو دکھ جھیلیں گھر تو آخر اپنا ہے
˙·٠•●♥ متاع جَاں ♥●•٠·˙
https://www.facebook.com/MATAEJAAN.SZ/
"دُعا"
یا رب! مِرے وطن کو اِک ایسی بہار دے
جو سارے ایشیا کی فضا کو نکھار دے
یا رب! مِرے وطن میں اِک ایسی ھَوا چَلا
جو اس کے رُخ سے گرد کے دَھبے اُتار دے
یا رب! وہ اَبر بخش کہ جو اَرضِ پاک کو
حدِ نظر تک اُمڈے ھُوئے سبزہ زار دے
میداں جو جل چُکے ھیں، بُجھا اُن کی تشنگی
شاخیں جو لُٹ چُکی ھیں، اُنہیں برگ و بار دے
ھر فرد میری قوم کا، اِک ایسا فرد ھو .....
اپنی خوُشی، وطن کی خوُشی پر جو وار دے
یہ خطہء زمین مُعَنوَن ھے تیرے نام ......
دے اس کو اپنی رحمتیں اور بے شمار دے
-----------------------------------------------
"آمین"
شاعر:احمد ندیم قاسمی
‿✿⁀°متاع جَاں°‿✿⁀
https://www.facebook.com/MATAEJAAN.SZ/
اس وطن کے پرچم کو سربلند ہی رکھنا
یہ چمن تمہارا ہے تم ہو نغمہ خواں اس کے
اس چمـن کے پھولوں پر رنگ و آب تم سے ہے
اس زمـــــیں کا ہر ذرہ آفــــتــــــاب تـم سے ہے
یہ فضـــا تمہـــاری ہے، بحر و بر تمہارے ہیں
کہکشـــــاں کے یہ جالے، رہ گزر تمہارے ہیں
یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اس کے
یہ چمن تمہارا ہے تم ہو نغمہ خواں اس کے
میر کارواں ہم تھے، روح کارواں تم ہو
ہم تو صرف عنواں تھے اصل داستاں تم ہو
نفرتوں کے دروازے خود پر بند ہی رکھنا
اس وطن کے پرچم کو سربلند ہی رکھنا
یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اس کے
یہ چمن تمہارا ہے تم ہو نغمہ خواں اس کے
یہ زمیں مقدس ہے ماں کے پیار کی صورت
اس چمن میں تم سب ہو برگ وبار کی صورت
دیکھنا گوانا مت دولت یقین لوگو
یہ وطن امانت ہے اور تم امیں لوگو
❥ღ- متاع جَاں -ღ❥
https://www.facebook.com/MATAEJAAN.SZ/
الحمد للـﮧ.. ❥
۔۔۔۔۔۔اَلحَمدللؔہ۔۔۔۔۔۔
#اجالا
best Muslim
Narrated Abu Musa:
Some people asked Allah's Messenger (ﷺ), "Whose Islam is the best? i.e. (Who is a very good Muslim)?" He replied, "One who avoids harming the Muslims with his tongue and hands."
Reference | : Sahih al-Bukhari 11 |
In-book reference | : Book 2, Hadith 4 |
USC-MSA web (English) reference | : Vol. 1, Book 2, Hadith 11 |
(deprecated numbering scheme) |
چرواہے
!!
حضرت حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ
❥ღ- متاع جَاں -ღ❥
https://www.facebook.com/MATAEJAAN.SZ/
اللہ تعالی کے ننانوے نام بمع ترجم
1: الرحمن بڑی رحمت والا
2: الرحيم نہائت مہربان
3: الملك حقیقی بادشاہ
4: القدوس نہائت مقدس اور پاک
5: السلام جس کی ذاتی صفت سلامتی ہے
6: المؤمن امن و امان عطا کرنے والا
7: المهيمن پوری نگہبانی کرنے والا
8: العزيز غلبہ اور عزت والا، جو سب پر غالب ہے
9: الجبار صاحب جبروت، ساری مخلوق اس کے زیرِ تصرف ہے
10: المتكبر کبریائی اور بڑائی اس کا حق ہے
11: الخالق پیدا فرمانے والا
12: البارئ ٹھیک بنانے والا
13: المصور صورت گری کرنے والا
14: الغفار گناہوں کا بہت زیادہ بخشنے والا
15: القهار سب پر پوری طرح غالب
جس کے سامنے سب مغلوب اور عاجز ہیں
16: الوهاب بغیر کسی منفعت کے خوب عطا کرنے والا
17: الرزاق سب کو روزی دینے والا
18: الفتاح سب کے لیے رحمت و رزق کے دروازے کھولنے والا
19: العليم سب کچھ جاننے والا
20: القابض تنگی کرنے والا
21: الباسط فراخی کرنے والا
22: الخافض پست کرنے والا
23: الرافع بلند کرنے والا
24: المعز عزت دینے والا
25: المذل ذلت دینے والا
26: السميع سب کچھ سننے والا
27: البصير سب کچھ دیکھنے والا
28: الحكم حاکمِ حقیقی
29: العدل سراپا عدل و انصاف
30: اللطيف لطافت اور لطف و کرم والا
31: الخبير ہر بات سے با خبر
32: الحليم نہائت بردبار
33: العظيم بڑی عظمت والا، سب سے بزرگ و برتر
34: الغفور بہت بخشنے والا
35: الشكور حسنِ عمل کی قدر کرنے والا، بہتر سے بہتر جزا دینے والا
36: العلي سب سے بالا
37: الكبير سب سے بڑا
38: الحفيظ سب کا نگہبان
39: المقيت سب کو سامانِ حیات فراہم کرنے والا
40: الحسيب سب کے لیے کفایت کرنے والا
41: الجليل عظیم القدر
42: الكريم صاحبِ کرم
43: الرقيب نگہدار اور محافظ
44: المجيب قبول کرنے والا
45: الواسع وسعت رکھنے والا
46: الحكيم سب کام حکمت سے کرنے والا
47: الودود اپنے بندوں کو چاہنے والا
48: المجيد بزرگی والا
49: الباعث اٹھانے والا، موت کے بعد مردوں کو زندہ کرنے والا
50: الشهيد حاضر، جو سب کچھ دیکھتا اور جانتا ہے
51: الحق جس کی ذات و وجود اصلاً حق ہے
52: الوكيل کارسازِ حقیقی
53: القوى صاحبِ قوت
54: المتين بہت مضبوط
55: الولى سرپرست و مددگار
56: الحميد مستحقِ حمد و ستائش
57: المحصى سب مخلوقات کے بارے میں پوری معلومات رکھنے والا
58: المبدئ پہلا وجود بخشنے والا
59: المعيد دوبارہ زندگی دینے والا
60: المحيى زندگی بخشنے والا
61: المميت موت دینے والا
62: الحي زندہ و جاوید
63: القيوم خود قائم رہنے والا، سب مخلوق کو اپنی مشیئت کے مطابق قائم رکھنے والا
64: الواجد سب کچھ اپنے پاس رکھنے والا
65: الماجد بزرگی اور عظمت والا
66: الواحد ایک اپنی ذات میں
67: الاحد اپنی صفات میں یکتا
68: الصمد سب سے بے نیاز اور سب اس کے محتاج
69: القادر قدرت والا
70: المقتدر سب پر کامل اقتدار رکھنے والا
71: المقدم جسے چاہے آگے کر دینے والا
72: المؤخر جسے چاہے پیچھے کر دینے والا
73: الأول سب سے پہلے وجود رکھنے والا
74: الأخر سب کے بعد بھی وجود رکھنے والا
75: الظاهر بالکل آشکار
76: الباطن بالکل مخفی
77: الوالي مالک و کارساز
78: المتعالي بہت بلند و بالا
79: البر بڑا محسن
80: التواب توبہ کی توفیق دینے والا، توبہ قبول کرنے والا
81: المنتقم مجرمین کو کیفرِ کردار تک پہنچانے والا
82: العفو بہت معافی دینے والا
83: الرؤوف بہت مہربان
84: مالك الملك سارے جہاں کا مالک
85: ذو الجلال و الإكرام صاحبِ جلال اور بہت کرم فرمانے والا جس کے جلال سے بندے ہمیشہ خائف ہوں اور جس کے کرم کی بندے ہمیشہ امید رکھیں
86: المقسط حقدار کو حق عطا کرنے والا، عادل و منصف
87: الجامع ساری مخلوقات کو قیامت کے دن یکجا کرنے والا
88: الغنى خود بے نیاز جس کو کسی سے کوئی حاجت نہیں
89: المغنى اپنی عطا کے ذریعے بندوں کو بے نیاز کرنے والا
90: المانع روک دینے والا
91: الضار اپنی حکمت اور مشیئت کے تحت ضرر پہنچانے والا
92: النافع نفع پہنچانے والا
93: النور سراپا نور
94: الهادي ہدائت دینے والا
95: البديع بغیر مثالِ سابق کے مخلوق کا پیدا کرنے والا
96: الباقي ہمیشہ رہنے والا، جسے کبھی فنا نہیں
97: الوارث سب کے فنا ہونے کے بعد بھی باقی رہنے والا
98: الرشيد صاحبِ رشد و حکمت جس کا ہر فعل درست ہے
99: الصبور بڑا صابر کہ بندوں کی بڑی سے بڑی نافرمانیاں دیکھتا ہے اور فوراً عذاب بھیج کر تہس نہس نہیں کرتا
#اجالا
قرآن
"اَلملک "پڑھاکرکبھی"رحمن"پڑھا کر
"حم" پڑھا کر کبھی "یسین" پڑھا کر
"انعام" پڑھا کرکبھی "فرقان" پڑھا کر
"انفال" پڑھاکرکبھی" اعراف" پڑھا کر
"احزاب" پڑھاکرکبھی "عمران" پڑھاکر
"احقاف" پڑھاکرکبھی "ماعون" پڑھاکر
"اخلاص" پڑھاکرکبھی" انسان" پڑھاکر
"اَلنور" پڑھا کر کبھی" اَلطور" پڑھا کر
"اَلروم" پڑھا کر کبھی" لقمان "پڑھا کر
اس نور کا ، واللہ ! متبادل نہیں کوئی
فرصت ہے تو اللہ کی برھان پڑھا کر
نازل ہے ہؤا قلب ِ محمد پہ یہ پیغام
دستور پئے حضرت ِ انسان پڑھا کر
پڑھ سید ِکونین و شہِ دیں کے فرا میں
کچھ روشنئ قبر کا سامان پڑھا کر
#اجالا
good deeds.
Narrated 'Abdullah bin 'Amr:
A man asked the Prophet (ﷺ) , "What sort of deeds or (what qualities of) Islam are good?" The Prophet (ﷺ) replied, 'To feed (the poor) and greet those whom you know and those whom you do not Know (See Hadith No. 27).
Reference | : Sahih al-Bukhari 12 |
In-book reference | : Book 2, Hadith 5 |
USC-MSA web (English) reference | : Vol. 1, Book 2, Hadith 12 |
(deprecated numbering scheme) |
صبر
تو آپ نے فرمایا "صبر کی دو قسمیں ہیں۔
اوّل آزمائش اور مصیبت پر صبر کرنا اور
دوّم اُن چیزوں سے اجتناب کرنا جن سے احتراز کرنے کا اللّٰہ نے حکم دیا ہے۔"
اُس شخص نے عرض کیا "آپ تو بہت بڑے زاہد ہیں۔" فرمایا کہ "میرا زہد تو آخرت کی رغبت کی وجہ سے ہے اور صبر بےصبری کی وجہ سے ہے۔" اُس نے کہا "میں آپ کا مفہوم نہیں سمجھا۔" تو آپ نے فرمایا کہ "مصیبت یا اطاعتِ خُداوندی پر میرا صبر کرنا صرف نارِ جہنم کے خوف کی وجہ سے ہے اور اسی کا نام جزع ہے اور میرا تقویٰ محض رغبتِ آخرت میں اپنا حصّہ طلب کرنے کی (بےصبری کی) وجہ سے ہے نہ کہ سلامتیِ جسم و جان کے لئے۔ اور (درحقیقت) صابر تو وہ ہے جو اپنے حصّے پر راضی رہتے ہوئے آخرت (بھی) طلب نہ کرے بلکہ اُس کا صبر صرف اور صرف ذاتِ الہٰی کے لئے ہو کیونکہ اخلاص کی علامت یہی ہے۔"
.. "تذکرہ اولیاء" از حضرت شیخ فرید الدین عطار رح ..
faith
Narrated Anas:
The Prophet (ﷺ) said, "None of you will have faith till he wishes for his (Muslim) brother what he likes for himself."
وَعَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ، قَالَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى يُحِبَّ لأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ ".
Reference | : Sahih al-Bukhari 13 |
In-book reference | : Book 2, Hadith 6 |
USC-MSA web (English) reference | : Vol. 1, Book 2, Hadith 13 |
(deprecated numbering scheme) |
till he loves
Narrated Abu Huraira:
"Allah's Messenger (ﷺ) said, "By Him in Whose Hands my life is, none of you will have faith till he loves me more than his father and his children."
Reference | : Sahih al-Bukhari 14 |
In-book reference | : Book 2, Hadith 7 |
USC-MSA web (English) reference | : Vol. 1, Book 2, Hadith 14 |
(deprecated numbering scheme) |
سپیرا
ایک سپیرا سانپ پکڑ کر اپنی روٹی روزی کا سامان کیا کرتا تھا.. دن رات نئے اور زھریلے سانپوں کی تلاش میں جنگلوں ویرانوں اورصحراﺅں میں سرگرداں رھتا.. ایک بار برفباری کے موسم میں اسے ایک قوی الجثہ اژدھا مردہ حالت میں دکھائی دیا..
سپیرے نے اتنا بڑا اژدھا پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا.. اس کے دیکھنے سے اس کے دل پر ھیبت طاری ھوئی.. پھر خیال آیا کہ اگر اسے کسی طریقے اٹھا کر شہر میں لے جاﺅں تو تماشیائیوں کا انبوہِ کثیر جمع ھو جائیگا اور میری آمدن میں بیش از بیش اضافہ ھو جائے گا.. سو وہ بڑی محنت اور مشقت سے اس مردہ اژدھے کو لیکر شہر میں آگیا..
اژدھا کیا تھا , ایک طویل ستون محسوس ھو رھا تھا.. سپیرا اسے موٹے رسوں سے باندھ کرکھینچتا ھوا لایا اور شہر میں منادی کروا دی کہ میں نے بڑی مشکل سے اپنی جان کو جوکھم میں ڈال کر اس اژدھے کو قابو کیا لیکن افسوس کہ یہاں تک پہنچتے پہنچتے یہ مرگیا ھے..
سپیرے کے اس کارنامے سے شہر بغداد میں دھوم مچ گئی.. لوگ جوق درجوق وھاں پہنچنے لگے.. سینکڑوں اور ھزاروں احمق جمع ھوگئے.. سپیرے نے ان سے پیسے بٹورنے کیلئے یہ انتظام بھی کیا کہ اژدھے کو لپیٹ لپاٹ کر ایک بڑے سے ٹوکرے میں بند کردیا تاکہ جب زیادہ سے زیادہ لوگ جمع ھوجائیں تب اس اژدھے کی رونمائی کرے.. تھوڑی ھی دیر میں اس قدر لوگ جمع ھو گئے کہ شہر کے چوک میں تل دھرنے کے جگہ باقی نہ رھی..
دوسری طرف حقیقت یہ تھی کہ سپیرا اپنے گمانِ فاسد کے مطابق اسے مردہ سمجھ رھا تھا جب کہ وہ اژدھا زندہ تھا.. شدت کی سردی اور برفباری کی وجہ سے اس کا جسم سُن ھوگیا تھا اور وہ مردہ دکھائی دے رھا تھا.. شہر کی دھوپ اور لوگوں کی اژدھام کی وجہ سے اس کے وجود میں کچھ حرارت پیدا ھوئی اور یکایک اس نے ایک جنبش لی اور اپنا منہ کھول دیا.. پھر کیا تھا ایک قیامت برپا ھوگئی.. لوگ بدحواس ھوکر بھاگے.. بہت سے لوگ ھجوم میں بری طرح کچلے گئے..
اژدھے نے سارے رسے توڑ دیے.. دہشت کی وجہ سے سپیرے کے ھاتھ پاﺅں پھول گئے.. اس نے کہا یہ کیا غضب ھوگیا.. یہ پہاڑ سے میں کس آفت کو اٹھا لایا ھوں.. اس اندھے بھیڑیے کو میں نے ھوشیار کردیا ھے.. اپنے ھاتھوں سے اپنی موت بُلالی ھے..
ابھی وہ اپنی جگہ سے ھلنے بھی نہ پایا تھا کہ اژدھے نے اپنا غار سا منہ کھول کر اسے نگل لیا.. پھر رینگتا ھوا آگے بڑھا اور ایک عمارت کے ستون سے اپنی آپ کو لپیٹ کر ایسا بل کھایا کہ اس سپیرے کی ھڈیاں بھی سرمہ ھوگئی ھوں گی..
نتیجہ :~ اے عزیز ! غور کر کہ تیرا نفس بھی اژدھا ھے اسے مردہ مت سمجھ.. وہ وقتی بےسروسامانی کی وجہ سے منجمد نظر آتا ھے.. روایت ھے کہ فرعون کے (استدراجی) حکم سے دریا کا پانی رواں ھوجاتا تھا.. اگر ویسی ھی قدرت تجھے بھی حاصل ھو جائے تو تو بھی فرعون بن جائے..
یاد رکھ ! جو غرور اس میں تھا وہ تیری ذات میں بھی موجود ھے لیکن فرق صرف اتنا ھے کہ تیرا اژدھا ابھی کنویں میں مقیّد ھے..!!
"مثنوی مولانا روم" سے ایک حکایت..
شفیعِ امت
جہان بالا کی رفعتوں سے...
مَلَک مَلَک کا درود اترے
بشَر بشَر کا سلام پہنچے...
شجر شجر کا درود جائے
حجر حجر کا سلام پہنچے...
رسولﷺ رحمت کا بارِ احساں
تمام خلقت کےدوش پر ہے...
تو ایسےمحسن کو بستی بستی
نگر نگر کا سلام پہنچے...
شفیعِ امت کو ہم غریبوں کی
چشم تر کا سلام پہنچے...
●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●
اللَّهُـمّ صَــــــلٌ علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ
كما صَــــــلٌيت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ
مَجِيدٌ اللهم بارك علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ كما
باركت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ مَجِيدٌ
●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●
#ایڈمن_صنم
رات
وہ رات کا انتظار کرتے ہیں ۔
دنیا والے سو جاتے ہیں اور
وہ اپنے محبوب سے ملاقات کرتے ہیں ۔
عاشق ‘ چور ‘ فقیر خدادے منگدے گھُپ ھنیرا
اک لُٹا وے ‘ اک لّٹّے ‘ اک کہہ گیا سب کجھ تیرا
٠•♡ ღمتاع جَاںღ♡•
https://www.facebook.com/MATAEJAAN.SZ/
ماں باپ کی خدمت
وَقَضٰى رَبُّكَ اَلَّا تَعْبُدُوٓا اِلَّآ اِيَّاهُ وَبِالْوَالِـدَيْنِ اِحْسَانًا ۚ اِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَـرَ اَحَدُهُمَآ اَوْ كِلَاهُمَا فَلَا تَقُلْ لَّـهُمَآ اُفٍّ وَّلَا تَنْـهَرْهُمَا وَقُلْ لَّـهُمَا قَوْلًا كَرِيْمًا –
ترجمہ: اور تیرا رب فیصلہ کر چکا ہے اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ نیکی کرو، اور اگر تیرے سامنے ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں اف بھی نہ کہو اور نہ انہیں جھڑکو اور ان سے ادب سے بات کرو۔ (سورۂ بنی اسرائیل: 23)
ماں باپ کی خدمت گزاری اور اطاعت و فرماں برداری اولاد کی اولین ذمہ داری ہے
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اس کی ناک غبار آلود ہو، اس کی ناک خاک آلود ہو، اس کی ناک خاک آلود ہو (یعنی ذلیل و رسوا ہو)۔ کسی نے عرض کیا : یا رسول اللہ! وہ کون ہے؟ حضور نے فرمایا کہ جس نے ماں باپ دونوں کو یا ایک کو بڑھاپے کے وقت میں پایا پھر (ان کی خدمت کر کے) جنت میں داخل نہ ہوا۔
مسلم، الصحيح، کتاب البر و الصلة، باب رعم أنف من أدرک أبويه، 4 : 1978، رقم : 2551
ماں باپ کی اصل طاقت ان کی نیک اولاد ہے۔ ماں باپ کمزور، بیمار اور بوڑھے تب ہی ہوتے ہیں جب ان کی اپنی اولاد ان کو پریشان رکھتی ہو،لہٰذا ماں باپ کی عزت کرو،ان کی ضروریات کا خیال رکھو تاکہ آپ کی اولاد آپ کی عزت کرے، کیونکہ جو آپ کریں گے وہی آپ کے ساتھ ہوگا۔
دعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ سب کو والدین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین
The Prophet (ﷺ) said
Narrated Anas:
The Prophet (ﷺ) said "None of you will have faith till he loves me more than his father, his children and all mankind."
Reference | : Sahih al-Bukhari 15 |
In-book reference | : Book 2, Hadith 8 |
USC-MSA web (English) reference | : Vol. 1, Book 2, Hadith 15 |
(deprecated numbering scheme) |
ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﻣﺤﺒﺖ
ﺟﺐ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﻮ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ
ﺯﺑﺎﻥ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﮨﻮ ﻣﮕﺮ
ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﺁﻧﺴﻮ ﺑﮩﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ ـــ
three qualities.
Narrated Anas:
The Prophet (ﷺ) said, "Whoever possesses the following three qualities will have the sweetness (delight) of faith:
1. The one to whom Allah and His Apostle becomes dearer than anything else.
2. Who loves a person and he loves him only for Allah's sake.
3. Who hates to revert to Atheism (disbelief) as he hates to be thrown into the fire."
Reference | : Sahih al-Bukhari 16 |
In-book reference | : Book 2, Hadith 9 |
USC-MSA web (English) reference | : Vol. 1, Book 2, Hadith 16 |
(deprecated numbering scheme) |
مکمل آزادی
زاویہ سوئم سے اقتباس
‿✿⁀°متاع جَاں°‿✿⁀
https://www.facebook.com/MATAEJAAN.SZ/
تُو رحیم ہے
.
حمدِ باری تعالیٰ
تری آزمائشوں سے ہُوں بے خبر
یہ میری نظر کا قصور ہے
تری راہ میں قدم قدم
کہیں عرش ہے کہیں طُور ہے
یہ بجا ہے مالکِ دو جہاں
میری بندگی میں فتور ہے
یہ خطا ہے میری خطا مگر
تیرا نام بھی تو غفُور ہے
یہ بتا! میں تُجھ سے ملوں کہاں
مجھے تُجھ سے ملنا ضرور ہے
کہیں دل کی شرط نہ ڈالنا
ابھی دل گناہوں سے چُور ہے
تُو بخش دے مرے سب گناہ
تُو رحیم ہے __ تُو غفور ہے
آمین
❥ღ- متاع جَاں -ღ❥
https://www.facebook.com/MATAEJAAN.SZ/
دعا ء
ایک درویش ساری رات عبادت کرتا رھا.. صبح ھوئی تو اس نے دعا کے لیے ھاتھ اٹھاۓ اور اپنی حاجات اپنے رب سے بیان کرنے لگا.. غیب سے آواز آئی کہ تیری دعا قبول نہ ھوگی فضول وقت برباد نہ کر..
دوسری رات درویش پھر عبادت میں مشغول رھا اور صبح کے وقت پہلے دن کی طرح دعا میں مصروف ھوگیا.. اس کے ایک مرید کو یہ بات معلوم ھوگئی تھی کہ ھاتف غیب نے میرے مرشد کی دعاؤں کے رد کیے جانے کی خبرسنا دی ھے.. وہ درویش کو دعا میں مصروف دیکھ کر بولا.. " جب آپ کو معلوم ھو چکا ھے کہ دعا قبول نہ ھوگی تو کیوں مشقت اٹھاتے ھیں..؟
درویش نے مرید کی بات سنی تو آنکھوں سے اشک رواں ھوگئے.. وہ گلوگیر آواز میں بولا.. " تو ٹھیک کہتا ھے.. مجھے دھتکاردیا گیا ھے لیکن میں کیا کروں کہ اس دروازے کے سوا کوئی اور دروازہ بھی تو نہیں ھے..
اگر خدا نے میری طرف توجہ نہیں کی اور میری دعا قبول نہیں کی تو , تو یہ خیال نہ کر کہ میں اس کا در چھوڑ کر کہیں اور چلا جاؤں گا.. میرا تو اور کوئی ٹھکانہ ھی نہیں..!! "
مرد دانا اگر دعا قبول نہیں بھی ھوتی تو بھی اللہ سے نا امید نہیں ھوتا بلکہ اپنی خامی سے آگاہ ھو کر پھر دست دعا بلند کرتا ھے..!!
" حکایات شیخ سعدی "
#ایڈمن_صنم
The Prophet (ﷺ) said,
Narrated Abu Said Al-Khudri:
The Prophet (ﷺ) said, "When the people of Paradise will enter Paradise and the people of Hell will go to Hell, Allah will order those who have had faith equal to the weight of a grain of mustard seed to be taken out from Hell. So they will be taken out but (by then) they will be blackened (charred). Then they will be put in the river of Haya' (rain) or Hayat (life) (the Narrator is in doubt as to which is the right term), and they will revive like a grain that grows near the bank of a flood channel. Don't you see that it comes out yellow and twisted"
Reference | : Sahih al-Bukhari 22 |
In-book reference | : Book 2, Hadith 15 |
USC-MSA web (English) reference | : Vol. 1, Book 2, Hadith 22 |
(deprecated numbering scheme) |
خاک طیبہ
پھر تو خلوت میں عجب انجمن آرائی ہو
آج جو عیب کسی پر نہیں کھلنے دیتے
کب وہ چاہیں گے میری حشر میں رسوائی ہو
اس کی قسمت پہ فدا تخت شہی کی راحت
خاک طیبہ پہ جسے چین کی نیند آئی ہو
بند جب خواب اجل سے ہوں حسن کی آنکھیں
اس کی نظروں میں تیرا جلوہ زیبائی ہو
#صلی_اللہ_علیہ_وسلم
آج جمعہ کا مبارک دن ہے زیادہ سے زیادہ درود شریف پڑھیں
●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●
اللَّهُـمّ صَــــــلٌ علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ
كما صَــــــلٌيت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ
مَجِيدٌ اللهم بارك علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ كما
باركت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ مَجِيدٌ
●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●
#ایڈمن_صنم
Haya
Narrated 'Abdullah (bin 'Umar):
Once Allah's Messenger (ﷺ) passed by an Ansari (man) who was admonishing his brother regarding Haya'. On that Allah's Messenger (ﷺ) said, "Leave him as Haya' is a part of faith." (See Hadith 9)
Reference | : Sahih al-Bukhari 24 |
In-book reference | : Book 2, Hadith 17 |
USC-MSA web (English) reference | : Vol. 1, Book 2, Hadith 24 |
(deprecated numbering scheme) |
ﺷﺮﻣﻨﺪﮔﯽ ﮐﺎ ﺳﺠﺪﮦ
ﻣﺤﺒﺖ ﺗﻮ ﻣﺠﮭﮯ ﺭﻭﺯ ﺁﻭﺍﺯ ﺩﯾﺘﯽ ﺗﮭﯽ ۔۔۔۔۔ ﺍﺱ ﺍﺩﺭﺍﮎ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﺷﺮﻣﺴﺎﺭ ﮐﺮﺩﯾﺎ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ﺍﺏ ﮐﮯ ﺑﺎﺭ ﺟﮭﮑﺎ ﺗﻮ ﯾﮧ ﺷﺮﻣﻨﺪﮔﯽ ﮐﺎ ﺳﺠﺪﮦ ﮨﮯ۔۔۔۔۔۔۔
‿✿⁀°متاع جَاں°‿✿⁀
https://www.facebook.com/MATAEJAAN.SZ/
مدحِ سرکارﷺ
مصطفیٰﷺسا کوئی عنوان کہاں سے لاؤں
یہ تمنا تو ہے میں لفظِ محمدﷺ لکھوں
پر مشیت کا قلمدان کہاں سے لاؤں
تیرے دل میں جو نہیں عشقِ محمدﷺ کا شعور
تیری بخشش کا میں امکان کہاں سے لاؤں
●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●
اللَّهُـمّ صَــــــلٌ علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ
كما صَــــــلٌيت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ
مَجِيدٌ اللهم بارك علَےَ مُحمَّــــــــدْ و علَےَ آل مُحمَّــــــــدْ كما
باركت علَےَ إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ مَجِيدٌ
●▬▬▬▬▬▬▬▬ஜ۩۞۩ஜ▬▬▬▬▬▬▬▬●
# ایڈمن_صنم
عجوہ کھجور کی فضیلت
کھجور کا استعمال طبِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں اہم ہے۔ عجوہ کھجور میں ہر بیماری کی شفاء ہے۔ اس کو حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بویا تھا۔ یہ خصوصیت صرف مدینہ کی عجوہ کھجور کو حاصل ہے۔عجوہ کھجور حضور ﷺکی محبوب ترین کھجوروں میں سےتھی‘ یہ مدینہ منورہ کی عمدہ ترین‘ انتہائی لذیذ‘ مفید سے مفید تر‘ قیمتاً بہت ہی عالی اور اعلیٰ قسم کی کھجور ہے۔ صحیح حدیث میں آیا ہے کہ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
تشریح
عجوة مدینہ منورہ کی کھجوروں میں سے ایک قسم ہے‘جو صیحانی(کھجوروں کی اقسام میں سے ایک قسم) سے بڑی اور مائل بہ سیاہی ہوتی ہے‘ یہ قسم مدینہ منورہ کی کھجوروں میں سب سے عمدہ اور اعلیٰ ہے۔”زہر“ سے مراد وہی زہر ہے جو مشہور ہے (یعنی وہ چیز جس کے کھانے سے آدمی مرجاتا ہے) یا سانپ ‘ بچھو اور ان جیسے دوسرے زہریلے جانوروں کا زہر بھی مراد ہوسکتا ہے۔
مذکورہ خاصیت (یعنی دافع سحر وزہر ہونا) اس کھجور میں حق تعالیٰ کی طرف سے پیداکی گئی ہے‘ جیساکہ اللہ تعالیٰ نے مختلف اقسام کی نباتات اورجڑی بوٹیوں وغیرہ میں مختلف اقسام کی خاصیتیں رکھی ہیں‘ یہ بات آنحضرت ﷺکو بذریعہٴ وحی معلوم ہوئی ہوگی کہ (عجوہ) کھجور میں یہ خاصیت ہے‘ یا یہ کہ آنحضرت کی دعا کی برکت سے اس کھجور میں یہ خاصیت ہے ۔علامہ ابن اثیری کہتے ہیں کہ عجوہ صیمانی سے بڑی ہے‘ اس کا درخت خود نبی کریم ﷺ نے اپنے دست اطہر سے لگایا تھا۔
اسی طرح حضرت عائشہ ؓ سے مروی ایک دوسری روایت میں ہے کہ
” رسول اللہ ﷺ نے فرمایا” عالیہ کی عجوہ کھجوروں میں شفاء ہے اور وہ زہر وغیرہ کے لئے تریاق کی خاصیت رکھتی ہیں‘ جب کہ اس کو دن کے ابتدائی حصہ میں (یعنی نہار منہ کھایا جائے)۔“ (مسلم‘ کتاب الاشربة‘ باب فضل تمر المدینة)
‿✿⁀°متاع جَاں°‿✿⁀
https://www.facebook.com/MATAEJAAN.SZ/
Saturday, August 12, 2017
ﻭﮦ
" ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺳﯿﻨــﻮﮞ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﮐﯽ ﺑﺎﺗﻮﮞ
ﮐﻮ ﺟـﺎﻧﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﮨﮯ "
ﺳـــﻮﺭﮦ ﺣــﺪﯾـﺪ
Good deeds.
بانٹنے کی عادت ڈالیئے ۔۔
چیزیں بھی ۔۔ جذبے بھی ۔۔ اور خوشیاں بھی ۔۔!!
‿✿⁀°متاع جَاں°‿✿⁀
https://www.facebook.com/MATAEJAAN.SZ/