یہ سب چھوڑ کے قرآن پڑھا کر
"اَلملک "پڑھاکرکبھی"رحمن"پڑھا کر
"حم" پڑھا کر کبھی "یسین" پڑھا کر
"انعام" پڑھا کرکبھی "فرقان" پڑھا کر
"انفال" پڑھاکرکبھی" اعراف" پڑھا کر
"احزاب" پڑھاکرکبھی "عمران" پڑھاکر
"احقاف" پڑھاکرکبھی "ماعون" پڑھاکر
"اخلاص" پڑھاکرکبھی" انسان" پڑھاکر
"اَلنور" پڑھا کر کبھی" اَلطور" پڑھا کر
"اَلروم" پڑھا کر کبھی" لقمان "پڑھا کر
اس نور کا ، واللہ ! متبادل نہیں کوئی
فرصت ہے تو اللہ کی برھان پڑھا کر
نازل ہے ہؤا قلب ِ محمد پہ یہ پیغام
دستور پئے حضرت ِ انسان پڑھا کر
پڑھ سید ِکونین و شہِ دیں کے فرا میں
کچھ روشنئ قبر کا سامان پڑھا کر
#اجالا
No comments:
Post a Comment