Saturday, August 12, 2017
مادر ملت فاطمہ جناح
محترمہ فاطمہ جناح 30 جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئیں ، سینئر کیمبرج کرنے کے بعد انہوں نے ڈینٹسٹ کی تعلیم حاصل کی لیکن 1929 میں جب قائد اعظم کی زوجہ کا انتقال ہوا تو فاطمہ جناح کی زندگی کا رخ بھی تبدیل ہوگیا ۔
محترمہ فاطمہ جناح نے ہر حال میں اپنے بھائی کے شانہ بشانہ جدوجہد کی ۔ ان کی خدمات پر قوم نے انہیں مادر ملت کا خطاب دیا ۔ بہن اور بھائی کے درمیان مثالی محبت کا جب بھی ذکر ہوتا ہے لوگ بانی پاکستان اورمحترمہ فاطمہ جناح کو یاد کئے بغیرنہیں رہتے ۔
محترمہ فاطمہ جناح نے اپنے کردار سے پاکستانی خواتین کے لئے ہر میدان میں آگے بڑھنے کی راہ ہموار کی ۔ 9 جولائی 1968 کو تہتر برس کی عمر میں مادر ملت دنیا سے رخصت ہوگئیں ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment