Saturday, August 12, 2017
ایک عمدہ تحریر
ایک بچہ شدید جھلسا دینے والی گرمی میں ننگے پاؤں پھول بیچ رہا تھا ۔
لوگ اس میں بھی بھاؤ تاؤ کر رہے تھے اور کم دام لگا رہے تھے ۔
ایک خدا ترس کو اس کے پاؤں دیکھ کر بہت دکھ ہوا، اُس نے بازار سے نئےجوتے خریدے اور اسے دیتے ہوئے کہا بیٹا ! لو، یہ جوتے پہن لو ۔
لڑکے نے فورا جوتے نکالے اور پہن لئے ۔
اس کا چہرہ خوشی سے دمک اٹھا ۔ وہ اس شخص کی طرف پلٹا
اور ہاتھ تھام کر پوچھا، آپ خدا ہیں؟
اس نے گھبرا کر ہاتھ چھڑایا اور کانوں کو ہاتھ لگا کر کہا،
نہیں بیٹا، نہیں، میں خدا نہیں ہوں ۔
لڑکے پھر مسکرایا اور کہا، تو پھر ضرور خدا کے دوست ہوں گے
کیونکہ میں نے کل رات خدا سے دعا مانگی تھی کہ مجھے نئے جوتے دیدے ۔
وہ شخص مسکرا دیا اور اس کی پیشانی کو پیار سے چوم كر اپنے گھر کی طرف چل پڑا۔
اب وہ بھی جان چکا تھا کہ خدا کا دوست بننا کوئی مشکل کام نہیں ۔۔۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment