آیت ٦ یَوْمَ یَبْعَثُہُمُ اللّٰہُ جَمِیْعًا فَیُنَبِّئُہُمْ بِمَا عَمِلُوْا ” جس دن اللہ ان سب کو اٹھائے گا ‘ پھر انہیں جتلا دے گا ان کے اعمال کے بارے میں جو انہوں نے کیے تھے۔ “- اَحْصٰٹہُ اللّٰہُ وَنَسُوْہُ ” اللہ نے ان (اعمال) کو محفوظ کر رکھا ہے جبکہ وہ انہیں بھول چکے ہیں۔ “- یہ لوگ تو بھول چکے ہوں گے کہ انہوں نے اپنی دنیوی زندگی میں کس کس کے ساتھ ، کیا کیا زیادتی کی تھی ۔ لیکن ظاہر ہے اللہ کے ہاں تو ہر شخص کے ایک ایک عمل اور ایک ایک حرکت کا ریکارڈ محفوظ ہوگا۔- وَاللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ شَہِیْدٌ ۔ ” اور اللہ تو ہرچیز پر خودگواہ ہے۔
یعنی ان کے بھول جانے سے معاملہ رفت گزشت نہیں ہو گیا ہے ۔ ان کے لیے اللہ کی نافرمانی اور اس کے احکام کی خلاف ورزی ایسی معمولی چیز ہو سکتی ہے کہ اس کا ارتکاب کر کے اسے یاد تک نہ رکھیں ، بلکہ اسے کوئی قابل اعتراض چیز ہی نہ سمجھیں کہ اس کی کچھ پروانہیں ہو ۔ مگر اللہ کے نزدیک یہ کوئی معمولی چیز نہیں ہے ۔ اس کے ہاں ان کا ہر کرتوت نوٹ ہوچکا ہے ۔ کس شخص نے ، کب ، کہاں ، کیا حرکت کی ، اس حرکت کے بعد اس کا اپنا رد عمل کیا تھا ، اور اس کے کیا نتائج ، کہاں کہاں کس کس شکل میں برآمد ہوئے ، یہ سب کچھ اس کے دفتر میں لکھ لیا گیا ہے ۔
.jpg)
No comments:
Post a Comment