Thursday, April 9, 2026

وہی اللہ ہے

 آیت ٢٣ ہُوَ اللّٰہُ الَّذِیْ لَآ اِلٰــہَ اِلَّا ہُوَ ” وہی ہے اللہ جس کے سوا کوئی الٰہ نہیں۔ “- اَلْمَلِکُ الْـقُدُّوْسُ السَّلٰمُ الْمُؤْمِنُ الْمُہَیْمِنُ الْعَزِیْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَکَبِّرُط ” حقیقی بادشاہ ‘ یکسرپاک ‘ سراپا سلامتی (اور ہر اعتبار سے سالم) ‘ امن دینے والا ‘ پناہ میں لینے والا ‘ زبردست (مطلق العنان ) ‘ اپنا حکم بزور نافذ کرنے والا ‘ سب بڑائیوں کا مالک۔ “- سُبْحٰنَ اللّٰہِ عَمَّا یُشْرِکُوْنَ ۔ ” اللہ پاک ہے ان تمام چیزوں سے جو یہ شرک کرتے ہیں۔ “ - اس ایک آیت میں آٹھ اسمائے حسنیٰ مسلسل ‘ بغیر حرفِ ” و “ کے آئے ہیں اور اس لحاظ سے یہ آیت پورے قرآن مجید میں منفرد ہے۔

No comments:

Post a Comment