میری دعا ہے کہ
خواہشوں کے سمندر کے سب موتی تیرا مقدر ہوں
پھول چہرے، پھول لہجے، تیرے ہمسفر ہوں
تیری سماعتوں کی دسترس میں
کبھی وہ لفظ نہ آئے
کہ تیرے دل کو ملال ہو
تیری بصارتوں میں ہر وہ منظر اترے
جو روشن ہو
صاحبِ جمال ہو
تیرے شام و سحر، تیرے برگ و ثمر
تیرے لیل و نہار، تیرے رنگِ آرزو رخسار
امڈتی بہاروں کی مثال ہو
کبھی یوں اترے تیرے لئے رحمتوں کا موسم
کہ تیری دعا کا حرفِ مدعا
آسمانوں سے کبھی رد نہ ہو
تیرے نام کی دعاؤں میں شامل
کسی کا کوئی حرفِ بد نہ ہو
کہکشاں راستوں پہ پیہم رواں دواں رہے
میری دعا ہے کہ
تیری عمر کا ہر لمحہ جاوداں رہے۔
آمین ثم آمین
خواہشوں کے سمندر کے سب موتی تیرا مقدر ہوں
پھول چہرے، پھول لہجے، تیرے ہمسفر ہوں
تیری سماعتوں کی دسترس میں
کبھی وہ لفظ نہ آئے
کہ تیرے دل کو ملال ہو
تیری بصارتوں میں ہر وہ منظر اترے
جو روشن ہو
صاحبِ جمال ہو
تیرے شام و سحر، تیرے برگ و ثمر
تیرے لیل و نہار، تیرے رنگِ آرزو رخسار
امڈتی بہاروں کی مثال ہو
کبھی یوں اترے تیرے لئے رحمتوں کا موسم
کہ تیری دعا کا حرفِ مدعا
آسمانوں سے کبھی رد نہ ہو
تیرے نام کی دعاؤں میں شامل
کسی کا کوئی حرفِ بد نہ ہو
کہکشاں راستوں پہ پیہم رواں دواں رہے
میری دعا ہے کہ
تیری عمر کا ہر لمحہ جاوداں رہے۔
آمین ثم آمین
No comments:
Post a Comment