جب ہم اللہ ''کو'' مانیں، اللہ ''کی'' مانیں، تب ہم اللہ ''کے'' بندے ہوتے ہیں!
تبھی تو اللہ اپنے بندے کے دل پر سکینہ نازل کرتا ہے، فرشتوں کے ذریعے مدد بھیجتا ہے۔ دل کے تپتے صحرا پر محبت کی ٹھنڈی بارش برساتا ہے۔ بےبی آشکار کر کے آزاماتا ہے اور اگر ہم تڑپ کر اسے ہی پکاریں تو بہترین وکیل بن کر آشکار ہوتا ہے۔ اپنے بندے کے لیۓ مشکل میں آسانیاں بھیجتا ہے۔ دل کو محبت کا مرکز کر دیتا ہے۔ اللہ اور اللہ کے بندے کا رشتہ عجب ہوتا ہے ۔۔۔ کبھی خلوت میں جلوت بھر دیتا ہے تو کبھی اشکوں میں مسکان لا سجاتا ہے۔ اللہ اور اللہ کے بندے کا رشتہ خواہشوں سے پرے رضا کا رشتہ ہوتا ہے۔ صبر، اخلاص، ایقان، امید اور وفا کا غیر مشروط رشتہ ہوتا ہے محبت کا رشتہ ہوتا ہے۔
اللہ پاک ہمیں اپنی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت عطا فرمائیں اللھم آمین!
آج جمعہ کامبارک دن ہے زیادہ سے زیادہ درود شریف پڑھیں
اللهم صَــــــل علَے مُحمَّــــــــد و علَے آل مُحمَّــــــــد كما صَــــــلٌيت علَے إِبْرَاهِيمَ و علَے آل إِبْرَاهِيمَ إِنَّك حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللهم بارك علَے مُحمَّــــــــد و علَے آل مُحمَّــــــــد كما باركت علَے إِبْرَاهِيمَ و علَےَ آل إِبْرَاهِيمَ انك حميد مجيد
No comments:
Post a Comment