#دعاء
وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ :::
اور اگر (اے محمد) میرے بندے آپ سے میرے بارے میں سوال کریں تو یقیناً میں (اُن کے ) قریب ہوں ،جب (کوئی) مجھے پکارتا ہے (دعاء کرتا ہے ، سوال کرتا ہے) تو میں دعاء کرنے والے کی دعاء قُبُول کرتا ہوں ، لہذا (سب ہی) لوگ میری بات قُبُول کریں اور مجھ پر اِیمان لائیں تا کہ وہ ہدایت پا جائیں۔ سُورت البقرہ(2)/آیت186
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالٰی فرماتا ہے کہ میرا بندہ جب مجھے یاد کرتا ہے اور اس کے ہونٹ میرے ذکر میں ہلتے ہیں میں اس کے قریب ہوتا ہوں اس کو امام احمد نے روایت کیا ہے۔
اللہ تبارک و تعالیٰ دعاء کرنے والوں کی دعاء کو ضائع نہیں کرتا نہ ایسا ہوتا ہے کہ وہ اس دعاء سے غافل رہے یا نہ سنے اس نے دعاء کرنے کی دعوت دی ہے اور اس کے ضائع نہ ہونے کا وعدہ کیا ہے، حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بندہ جب اللہ تعالٰی کے سامنے ہاتھ بلند کر کے دعاء مانگتا ہے تو وہ ارحم الراحمین اس کے ہاتھوں کو خالی پھیرتے ہوئے شرماتا ہے. (مسند احمد)
ایڈمن#صنم

No comments:
Post a Comment