Wednesday, July 1, 2015

تم میری روح کی آواز ہو

تم میری روح کی آواز ہو
تم بہت خاص ہو______!!
جستجو میں تھی تیری تمنا کب سے
اک خوشبو میں لپٹا راز ہو
تم بہت خاص ہو________!!!
تیری ہر بات پہ دل دھڑک جاتا ہے
تم میری ذات کا آغاز ہو
تم بہت خاص ہو_______!!!
تمہارے دم سے ہے ستاروں میں گردشوں کو دوام
کہکشاؤں کا اک انداز ہو
تم بہت خاص ہو_________!!!
تمہارے لفظ میری سوچ میں سمائے ہیں
روح کا دلفریب ساز ہو
تم بہت خاص ہو________!!!
ماورا ماورا ہو پھر بھی دل میں بستے ہو
اک حقیقت بھرا مجاز ہو
تم بہت خاص ہو

Mata e Jaan

No comments:

Post a Comment