آیت ٨ وَاِنَّہٗ لِحُبِّ الْخَیْرِ لَشَدِیْدٌ ۔ ” اور وہ مال و دولت کی محبت میں بہت شدید ہے۔ “- مال و دولت کی محبت میں انسان اکثر اوقات حلال و حرام کی تمیز تک بھلا دیتا ہے۔ حتیٰ کہ حرام کھاتے ہوئے وہ اپنے نفس ِلوامہ (بحوالہ سورة القیامہ ‘ آیت ٢) اور ضمیر کی ملامت کی بھی پروا نہیں کرتا۔
یعنی مرے ہوئے انسان جہاں جس حالت میں بھی پڑے ہوں گے وہاں سے ان کو نکال کر زندہ انسانوں کی شکل میں اٹھایا جائے گا ۔
یعنی مُردوں کو قبروں سے نکال دیا جائے گا، اور لوگوں کے سینوں میں چھپے راز کُھل جائیں گے۔
آیت ١ ١ اِنَّ رَبَّہُمْ بِہِمْ یَوْمَئِذٍ لَّخَبِیْرٌ ۔ ” یقینا ان کا رب اس دن ان سے پوری طرح باخبر ہوگا۔ “- اللہ تعالیٰ کو ان کے تمام اعمال و افعال کا علم ہے اور اس دن وہ ان سے ایک ایک چیز کا حساب لے لے گا ۔ اَللّٰھُمَّ حَاسِبْنَا حِسَابًا یَّسِیْرًا ۔ آمین انذارِ آخرت کے مضمون کی حامل ان سورتوں میں سے ہر سورت کی تلاوت کے بعد یہ دعا ضرور کرنی چاہیے کہ اے اللہ تو ہم سے آسان حساب لینا اور اپنی خصوصی رحمت سے ہمارے گناہوں کو معاف کردینا۔
.jpg)
No comments:
Post a Comment