Saturday, November 28, 2015

کوا اور کاگا


کوا اور کاگا

کوے اور کاگا میں زمین آسمان کا فرق ہے کوا ماس اناج، گندہ مندہ جو ملے پیٹ میں اتار لیتا ہے یہی کوا ندیدہ، ڈھیٹ اور چکرباز ہوتا ہے
کاگا تو "پی" کی خبر لاتا ہے ازل سے ابد تک تار ہلاتا ہے جانداروں میں سب سے لمبی عمر پاتا ہے اس نے ہابیل ، قابیل والے قتل کے معاملہ میں قبر کشائی کا طریقہ سمجھایا نوح علیہ السلام کی رہبری کی، خضر علیہ السلام کی خبر لی_ پارس دکیدا، آب حیات چکھا، کوہ قاف پہ اڑان بھری، سیف الملوک میں ڈبکیاں لگائیں تن من کالا یہ ملنگ درویش نہیں ہوتا ....
میرے بابا نے مجھے نصیحت کی کہ کاگا ، کبوتر اور کتا جہاں ملیں انہیں جہاں بھی پاؤ تکریم دو اگر ان کی صرف ایک خوبی بھی اپنا لو تو تمہارے پاؤں سنگ پارس ، وفاحیا، اسکی رضا ،ادا صبرصادق، توکل تقوی کامل نگاہ کیمیا....!

بابا یحیی خان کی کتاب " پیا رنگ کالا " سے اقتباس

ایڈمن:#صنم
 
 


https://www.facebook.com/pages/Mata-e-jaan/1518354521770982
 

No comments:

Post a Comment