Saturday, November 28, 2015

اللہ جب کسی چیز کا ارادہ فرماتا ہے



’’اللہ جب کسی چیز کا ارادہ فرماتا ہے تو کہتا ہے ’’کن‘‘ اور وہ ہوجاتی ہے۔‘‘ وہ اسکا چہرہ دیکھ کر رہ گیا تھا۔

’’میں اور تم اسکی مصلحت کا بھید نہیں پا سکتے، تمھارے آنے پر مجھے کوئی حیرت نہیں، وہ دلوں کو پھیر دیتا ہے۔ تم نہ بھی آتے، ساری زندگی نہ آتے تو بھی مجھے کوئی دکھ نہ ہوتا۔ جو ہمارے لیے بہتر ہے، وہ ہمیں دے دیتا ہے، اور جو نہیں دیتا، وہ ہمارے لیے اچھا نہیں ہوتا۔ وہ ہم سے کوئی چیز لے تو ہم کہتے ہیں، اس نے چھین لی، ہمیں محروم کر دیا۔ یہ نہیں سوچتے کہ جو شے اسی کی دی ہوئی تھی، اس نے واپس لے لی تو ناراضی کیسی۔ واویلا کس بات کا۔‘‘ عجی نے حیرانی سے اسے دیکھا۔ ’’تجھے اتنی باتیں کیسے کرنی آگئیں عائشہ! تُو تو بولتی ہی نہیں تھی۔‘‘ وہ دیگچی کے نیچے آنچ تیز کرنے لگی تھی۔

بشریٰ سعید کے ناول ’’رقصِ جنوں‘‘ سے اقتباس

#اجالا
 
https://www.facebook.com/pages/Mata-e-jaan/1518354521770982
 

No comments:

Post a Comment