Saturday, November 28, 2015

اللہ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوتا ہے


مشکلیں حل ہو جایا کرتی ہیں۔ راستے بھی نکل آتے ہیں۔ بس انسان کا یقین مضبوط ہونا چاہیئے ۔ انسان کو یہ اعتماد اور بھروسہ ضرور ہونا چاہیئے کہ اللہ ہے اور اس کے ساتھ ہے مشکلیں وہی حل کرے گا ۔
راستے وہی بنائے گا۔ وہاں جہاں انسان اپنے لیے کچھ نہیں کر سکتا وہاں کوئی اور ہے جو اس کے لیے سب کچھ کر سکتا ہے اور وہ کوئی اور نہیں صرف اللہ ہے۔۔۔ وہ اللہ جو ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوتا ہے ۔ وہ کبھی آپ کو اکیلا نہین چھوڑتا ۔ کبھی آپ کو نہیں بھولتا ۔ وہ آپ کے ساتھ رہتا ہے ، ہمیشہ آپ کا ساتھ دیتا ہے ۔
وہ دیتا ہے۔ دیتا ہے بے شمار ، بے حساب ! آپ کے ناشکرے پن کے باوجود بھی دیتا رہتا ہے۔ وہ گِنتا نہیں ہے۔ احسان نہیں جتاتا ہاں پر آزماتا ضرور ہے اور اس کی بھیجی ہوئی آزمائشوں میں کھرا اترنا آسان نہیں ہوتا پر یقین مضبوط ہو تو ۔ ۔ اتنا مشکل بھی نہیں ہوتا۔ ۔ !!!!

شئیر کرنا مت بھولیں۔ جزاک اللہ خیر

●◄ #صنم
 
 
https://www.facebook.com/pages/Mata-e-jaan/1518354521770982
 

No comments:

Post a Comment